geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چیئرمین امتیاز حسین کا پاکستان یو ایس اے بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب

October 15, 2019 0 1 min read
FPCCI
Share this:

FPCCI

کراچی : پاکستان یو ایس اے بزنس کونسل کے چیئرمین امتیازحسین نے کہا ہے کہ امریکی منڈیاں پاکستانی ایکسپورٹرز کی منتظر ہیں،بھارت، چین اور ترکی کے خصوصی اسٹیٹس کے خاتمے کے بعد پاکستانی ایکسپورٹرز کیلئے امریکہ میں ایکسپورٹ کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن ہاؤس میں پاکستان یو ایس اے بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کچھ دیر کے لئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI)کے صدر انجینئر دارو خان، نائب صدر مرزا اختیار بیگ اور نائب صدر مسلم محمدی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ ابھی پاکستان چائنا بزنس کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہورہا ہے جس میں CPECسے متعلق سینیٹ کی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر بابر کوڈا خصوصی شرکت کررہے ہیں اس موقع پر پاکستان یو ایس اے بزنس کونسل کے چیئرمین امتیاز حسین نے معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اورممبران کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

بعدازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان یو ایس اے بزنس کونسل کے چیئرمین امتیاز حسین نے پاک امریکہ تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے کونسل ممبران کو تفصیلات بتائیں اور امریکی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات پہنچانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کیںاور بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں امریکی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات پہنچانے کیلئے کوششیں کریں کیونکہ وزیر اعظم نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں یہی کہا تھا کہ پاکستان ٹریڈ چاہتا ہے ایڈ نہیں۔

اس موقع پر کونسل اجلاس میں موجود امریکہ ، پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید ناصر وجاہت نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا وہ آج صبح ہی امریکہ سے واپس پہنچے ہیںامریکی قونصلیٹ کراچی کے کمرشل اتاشی تاشفین مہدی پاکستان کی کاروباری برادری کا وفد لے کر امریکہ گئے تھے جہاں کاروباری مواقعوں کے حوالے سے مختلف کانفرنسز منعقد کی گئی تھیں۔ سید ناصر وجاہت نے کہا کہ حالیہ دورہ امریکہ کے بعد ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کیلئے امریکہ میں وفود لے جانے، کانفرنسز منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ ایکسپو کا انعقاد بھی کیا جائے یہی وجہ ہے کہ امریکہ ، پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم نے سہارا میڈیا کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اشتراک سے امریکہ شہر ہوسٹن میں ایکسپو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی ابتدائی تاریخیں جنوری کے ابتدائی ہفتے کی مقرر کی گئی ہیں لیکن بزنس کمیونٹی کے دوستوں کی جانب سے مشورہ ہے کہ ایکسپو کی تاریخ میں تبدیلی کی جائے اور جنوری کی بجائے مارچ 2020ء میں ایکسپو کا انعقاد کیا جائے۔

پاکستان یو ایس اے بزنس کونسل کے چیئرمین امتیاز حسین نے امریکہ ، پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم اور سہارا میڈیا کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی ایکسپو کی تاریخ میں توسیع کرنے کی کونسل ممبران کی مشاورت سے تجویز پیش کی کہ 27ـ28ـ29 مارچ 2020 کو ایکسپو منعقد کی جائے جسے ایکسپو کے پاکستان میں موجود منتظمین نے سراہا اور امریکہ میں موجود منتظمین سے مشاورت کے بعد مجوزہ تاریخوں کا اعلان کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں پاکستان یو ایس اے بزنس کونسل کے چیئرمین امتیازحسین نے ممبران کی جانب سے اجلاس میں بھرپور شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

جاری کردہ

امتیاز حسین
چیئرمین
پاکستان یوایس اے بزنس کونسل
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI)

Share this:
Imran Khan
Previous Post اگست 2014ء لوٹ آیا
Next Post زخمی زخمی ہے میرا کشمیر
Kashmir War

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.