geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام

October 19, 2019 0 1 min read
FATF
Share this:

FATF

پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو مزید بہتری کے لیے فروری 2020 تک کا وقت دے دیا جس سے بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی تمام ناپاک کاوشیں اپنی موت آپ مر گئیں۔

چین کی زیرصدارت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس کے بعد اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے صدر ایف اے ٹی ایف نے بتایا کہ منی لانڈرنگ سمیت دیگر معاملات پر پاکستان کی رفتار اور اقدامات کو دیکھتے ہوئے فروری 2020 تک گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر ایف اے ٹی ایف نے بتایا کہ پاکستان نے 27 میں سے 5 سفارشات پر مکمل طور پر عمل کیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے تاہم کچھ سفارشات پر جزوی کام ہوا ہے جس میں بہتری کی گنجائش ہے لیکن چند ایک سفارشات پر پر کوئی پیشرفت نہ ہونے پر تشویش ہے تاہم پاکستان کی نیک نیتی، اہداف کے حصول میں کوششیں اور عزائم کو دیکھتے ہوئے مزید وقت دیا۔
قبل ازیں ایف اے ٹی ایف کے اہم اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کی اور پاکستان کا بھرپور مقدمہ لڑا۔ اُن کی ٹیم کو بھارت کی جانب سے منفی پروپیگنڈے اور پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کیلیے سازشوں کا بھی سامنا تھا جنہیں وفاقی وزیر اور ان کی ٹیم نے بہترین حکمت عملی سے ناکام بنادیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے سے روکنے کیلئے 3 ووٹ درکار تھے۔ ملائیشیا، چین اور ترکی نے پاکستان کی حمایت کردی ہے جس سے پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کیا جاسکا، تاہم پاکستان کو پراسیکیوشن سسٹم میں بہتری سمیت 4 اہداف حاصل کرنا ہونگے۔

پاکستان نے اب تک ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدر آمد کرتے ہوئے حافظ سعید سمیت جماعۃ الدعوۃ کے 4 رہنماؤں کو دہشت گردی کی مالی امداد کرنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ دنوں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کی مالی امداد کے سدباب کے لیے عالمی سطح پر معیار طے کرنے کا ایک ادارہ ہے۔

Share this:
General Qamar Javed Bajwa
Previous Post اعلیٰ تربیتی معیار پر پاک فوج کو فخر ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
Next Post حکومت کو مزید وقت دینا ملکی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے: بلاول
Bilawal Bhutto

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.