geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا یہی تبدیلی ہے ۔۔ بچے کو برہنہ کر کے تشدد ۔۔؟

October 20, 2019 0 1 min read
Child Violence
Share this:

 Child Violence

تحریر : سید عارف سعید بخاری

”فیس بک ”پر پوسٹ کی گئی ایک وڈیو میں یہ کہا گیا ہے کہ دوکان کے سامنے پیشاب کرنا معصوم بچوں کا جرم بن گیا۔پوسٹ کے مطابق شکر گڑھ کے نواحی گاؤں 40 فور ایل میں ظالم ہمسائے نے معصوم بچے کو باندھ کر مارنا شروع کر دیا،بچے کے باپ عباس نے شہر سے باہر جانا تھا تو وہ اپنے بچے کو ہمسائے یعقوب کے پاس چھوڑ گیا،بچے کی عمر تین چار سال ہو گی ،اس نے اس کی دکان کے آگے پیشاب کیا تو یعقوب کو طیش آگیا ،موقع پر کوئی اور محلے دار موجود تھا یا نہیں ۔۔؟ اس بارے کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں لیکن جب یعقوب نامی شخص نے معمولی غلطی پر بچے کو برہنہ کیا،بچے کو کپڑے سے باندھا اور دیوار کے ساتھ لٹکا کربے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد کے ان لمحات کو ایک بندے سے اپنے موبائل میں وڈیو کی صورت محفوظ کیا اور بعد ازاں اسے فیس بک پر وائرل کردیا ۔ اس وڈیو کو غلام یاسین کھوکھر سکنہ شیرگڑھ کے نام سے پوسٹ کیا گیا ہے۔

کسقدر بے حسی اور ڈھٹائی ہے کہ بندہ بچے پر ہونے والے تشدد کو روکنے ،ظالم کا ہاتھ پکڑنے کی بجائے اس ذلالت کی وڈیو بنانے میں لگ گیا ۔شاہد اس کے دل میں یہ خیال آیا ہو کہ وہ کوئی ایسا کارنامہ کرنے جا رہا ہے کہ لوگ اسے شاباشی دیں گے ۔اُس کو ایوارڈ سے نوازیں گے کہ اُس نے ایک پُرتشدد انسانیت سوز واقعہ کی وڈیو بناکر انصاف کا بول بالا کیا ہے ۔؟

خدا غارت کریں ہماری اس سوچ و فکر کو کہ ہم ظالم کو ننگا کرتے کرتے اپنے آپ کو ہی ننگا کر لیتے ہیں ۔اس حوالے سے ٹی وی پر دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کی اہلیہ ناراض ہو کر چکی گئی ،بچوں نے ماں سے ملنے کی ضد کی ،جس پر طیش میں آکرباپ نے بچوں کو ننگا کرنے تشدد کا نشانہ بنایا۔اب کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے ۔یہ ایک لگ باے ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے اور ہم ”سوشل میڈیا پر ”فیس بک” اور ”یو ٹیوب”پر اپنی دکانداری چمکانے (ڈالر کمانے ) میں لگے ہیں اور پیسے کی خاطر تما م تر اسلامی و اخلاقی اقدار کو فراموش کر چکے ہیں ۔ہماری یہ حرکتیں سراسر ہماری جہالت ہے ۔ جس معاشرے میں اخلاقیات کا جنازہ ہی نکل جائے اس معاشرے کو کوئی تباہی سے نہیں بچا سکتا ۔

پیشاب کرنا کوئی اتنی بڑی خطا نہیں اور اگر بیوی ناراض ہو کرچلی جائے تو اس صورت میں اگر بچے ماں سے ملنے کی آرزو کریں تو یہ بھی کوئی جرم نہیں ،ماں سے ملنا بچوں کا حق ہے ۔اور یہ دونوں جرم ایسے نہیں کہ یوںمعصوم بچے پر تشدد کیاجائے ،اس سے بھی بڑا المیہ یہ ہے ایک ناہنجار و ذلیل بندہ بچے کو ظلم سے بچانے کی بجائے اس کی وڈیوبنا تا ہے اس کو وائرل کر دیتا ہے ۔تشدد کرنے والے کا ظلم اپنی جگہ ناقابل معافی جرم ہے لیکن اس سے بھی بڑا جرم وڈیو بنانے والے نے کیا ہے۔۔۔تشدد کرنے والابچے پر تشدد کرکے اپنی مردانگی دکھا رہا ہے۔بچے تو بچے ہوتے ہیں ۔۔کسی معصوم پر یوں تشدد ۔۔اور وہ بھی ریاست ِ مدینہ بنانے کی دعویدار حکومت میں ۔ انصاف کی دہائی دینے کیلئے ہر دوسرا بندہ مذکورہ وڈیوسوشل میڈیا پر پوسٹ اور شیئر کر رہا ہے ۔ اور انہیںکوئی پوچھنے والا نہیں۔۔۔ بچے پر تشدد کا مرتکب شخص کیا ایسی ہی کسی غلطی پرکسی بڑے بندے کو بھی ایسی سزا دینے کی جرات کر سکتا ہے ۔نہیں ،کیونکہ ظلم ہمیشہ اپنے سے کمزور پر کیا جاتا ہے ۔۔یعقوب تو ظالم ہی تھا لیکن اس سے زیادہ بڑا مجرم تو وہ شخص ہے کہ جس نے یہ وڈیو بنائی اور پھر وائرل بھی کردی ۔۔۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیااس حوالے سے ہمارا تمام عمل درست ہے ۔؟۔کیا اس طرح ہم بچے کو انصاف دلا سکتے ہیں ۔؟۔ایک لمحہ ایوانوں ،تھانوں اور عدلیہ میں بیٹھے ہوئے لوگ ۔۔۔اہل علاقہ ۔۔عوامی نمائندے اس بات کا جواب دے سکتے ہیں کہ اس ظلم و زیادتی اور اس کی تشہیر کا ذمہ دار کون ہے ۔۔کیا ہم میں انسانیت مر گئی ہے ۔؟ کیا ہم مسلمان ہیں ۔۔؟اور کیا واقعی ہمارا ضمیر مردہ ہو چکا ہے ،سچ تو یہ ہے کہ ہم مسلمان ہوتے ہوئے تما م اخلاقی اقدار بھول چکے ہیں ۔۔کیا ہم اپنے دل کا غبار نکالنے کیلئے اس قدر پستی میں جا سکتے ہیں۔اس کا جواب تو ہماری سوشل میڈیا پر ڈالی جانے والی کارروائیوں سے بالکل واضح ہیں اور ان میں دن بدن ابتری آتی جا رہی ہے۔

یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ اب ہم ایک ایسے دوہرائے پر کھڑے ہیں کہ جہاں ہم معاشرتی بگاڑ کو سنوارنے کی بجائے اسے مزید پراگندہ کرنے میں سرپٹ دوڑے چلے جا رہے ہیں ۔”تشدد آمیز” وڈیو ز کو وائرل کرنے کی موجودہ روش نے عوام و خواص کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے ۔بھارت سمیت دیگر ممالک کی اس قسم کی وڈیوز کو بھی ”پاکستان” سے منسوب کرکے دکھایا جا رہا ہے ،ہماری یہ سوچ و فکر ذہنی پستی کی عکاس ہے ،المیہ یہ ہے کہ ہمیں اس کا احساس تک نہیں رہا کہ ہم کیا کر رہے ہیں ۔اس بگڑے معاشرتی ماحول کو دیکھتے ہوئے ایسے ہی کئی سوالات ہر فرد کے ذہنوں میں گھوم رہے ہیں جن کا جواب کسی کے پاس نہیں ۔

اس ظلم پر حکومت، وزیر اعظم عمران خان،شہریار آفریدی ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،مقامی عوامی نمائندوں اور معززین علاقہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔۔۔
کہاں ہیں آئی جی پنجاب ۔۔۔
کہاں ہے ضلعی انتظامیہ ۔۔۔۔
کہاں ہیںچیف جسٹس صاحب ۔۔؟

انصاف کا تقاضا تو یہ ہے کہ بچے پر تشدد کرنے والے ، وڈیو بنانے اور وائرل کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔پی ٹی اے سمیت دیگر اداروں کو اس قسم کی وڈیوز کو وائرل کرنے کی روک تھام کیلئے اقدامات پر توجہ دینا چاہئے، ان دونوں ظالم درندوں کو ایک جس نے تشدد کا ارتکاب کیا اور دوسرا وہ جس نے وڈیو بنائی اور وائرل کی ،اسی طرح ننگا کرکے انہیں بھی” لتر” مارے جانے چاہئے کہ جس طرح اس ظالم نے بچے پر ظلم کیا ۔اس کام میں تاخیر نہیں، فوری انصاف ہونا چاہے ۔۔۔تاکہ آئندہ کسی کو بھی ا س قسم کے ظلم کی جرات نہ ہو۔
Syed Arif Saeed  Bukhari

تحریر : سید عارف سعید بخاری
Email:arifsaeedbukhari@gmail.com

Share this:
Mohammad Siddiq Madani
Previous Post پاکستان کے قیام اور استحکام کے لیے علماء کرام کی لازوال قربانیاں ہیں۔ حافظ صدیق مدنی
Next Post امریکی اداکارہ نے انسٹاگرام پر ڈیبیو کرتے ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا
Jennifer Aniston

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.