geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پولیو ویکسین سے معذوری سے نجات

October 22, 2019 1 1 min read
Polio Vaccine
Share this:

Polio Vaccine

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ان دنوں جب افغانستان، نائیجیریا اور پاکستان کے سوا دنیا بھر میں پولیو کا ایک کیس بھی موجود نہیں، وطن عزیز میں رواں سال جنوری سے اب تک اس موذی مرض کے 72 کیسز سامنے آئے ہیں حالانکہ سال2017ء میں یہ تعداد محض آٹھ اور سال 2018ء میں صرف بارہ تھی۔نسل نو کو خطرناک پولیو وائرس کے سبب معذوری سے بچانے اور دنیا بھر سے پولیو وائرس کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے اس مرض سے آگاہی انتہائی ضروری ہے ۔ اس خطرناک مرض کا علاج صرف حفاظتی تدابیر کے تحت پلائے گئے پولیو ویکسین کے دو قطرے ہی ہیں ،جو کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو باقاعدگی کیساتھ پلانے سے اس مرض کا ممکنہ وائرس مر جاتا اوربچے اس مرض سے ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں۔

جبکہ پولیو کے خطرناک وائرس کے حملہ آور ہونے کے بعد اس بیماری کا کوئی علاج نہیں، اس مرض کا شکار زندگی بھر کیلئے اپنے خاندان اور معاشرے پر بوجھ بن کے رہ جاتا ہے اور اگر متاثرہ فرد بیٹی ہو تو ماں باپ سارے عمر رونے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ۔ ماہرین صحت کے مطابق خطرناک پولیو وائرس (Poliomyelitis) اعصابی( نروس) سسٹم کو برباد کرتے ہوئے دیکھتے ہی دیکھتے ٹانگوں سے معذور کرکے انسان کو زندگی بھر کیلئے اپاہج بنا ڈالتا ہے ۔ پولیو متعدی بیماری ہے اس کا وائرس منہ کے راستے انسان کے جسم میں داخل ہو کر انتڑیوں میں پرورش پاتا ہے، اور اس وائرس کی تعداد جسم میں جا کر کئی گنا بڑھ جاتی ہے،یہ متاثرہ مریض کے گلے اور آنتوں میں موجود رہتا ہے۔

عام طور پر یہ وائرس ایک متاثرہ شخص کے پاخانہ (poop ) کے ساتھ رابطے کے ذریعے(پیٹ سے خارج ہونے والی گیس) سے پھیلتا ہے ،جو ہر چیز کو آلودہ کر دیتا ہے اور متاثرہ فرد کے جسم سے خارج ہو کر با آسانی کسی دوسرے انسانی جسم میں داخل ہو جاتا ہے۔یہ متاثرہ فرد کی چھینک یا کھانسی کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔ پولیو کا موذی وائرس متاثر ہ شخص یا بچے کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی پر اثر انداز ہوتا ہے۔اس وائرس کا شکار زیادہ تر پانچ سال عمر تک کے بچے ہوتے ہیں۔90فیصد مریضوں میں اس مرض کے شروع ہونے کا معلوم ہی نہیںہوپاتا باقی10فیصدمیں ابتدائی طور پر اس سے بخار، سر درد،الٹیاں،گردن کا اکڑنا اور ٹانگوں میں درد ہونا عام علامات ہیں۔

اس مرض سے بچنے اور لوگوں کو اس مرض کے سبب معذوری سے بچانے کے لئے 25اپریل1954ء کو پہلی دفعہ امریکہ میں پولیوویکسین کاوسیع پیمانے پر تجربہ کیا گیااور 12 اپریل1955ء کومشی گن یونیورسٹی میں ڈاکٹر تھامس فرانسسزجونیئر نے اپنے رفقاء کی موجودگی میں اس کی کامیابی کا اعلان کیا اور بتایا کہ یہ حفاظتی ویکسین 80سے90تک کامیاب رہی ہے۔اسی دن امریکی حکومت نے اس کے عام استعمال کی اجازت دیدی۔یونیسیف، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، سی ڈی سی اور روٹری انٹرنیشنل دنیا کے چار سب سے بڑے ڈونرزہیں انہوں نے 1988ء میں طے کیا کہ جلد ازجلد دنیا سے پولیو کا خاتمہ کیا جائیگا۔1988ء میں125ملکوں میں 350,000سے زائد بچے پولیو سے معذور ہوئے جبکہ ان عالمی اداروں کی کاوشوں کی بناء پر 2013ء میں صرف تین ملک (پاکستان، افغانستان اورنائجیریا) میں یہ مرض باقی رہ گیا تھا ، جہاں اس سال میں ان تین ملکوں میں کل160مریض کنفرم ہوئے جبکہ پوری دنیا میں اس سال406مریض سامنے آئے۔ اسی پولیو ویکسین کی بدولت 1988ء سے 2019 ء میں دنیا سے پولیو کا99فیصدتک خاتمہ ہوچکا ہے اور اس طرح ایک کروڑ بچوں کو معذور ہونے بچالیا گیاہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت پاکستان سے پولیو کی مکمل خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔

حکومت پاکستان پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کے لئے ہر تین ماہ بعد ”قومی مہم برائے انسداد پولیو”(NIDs) کا انعقاد کررہی ہے۔ یونیسف، عالمی ادارہ صحت، روٹری، ریڈ کراس اور ہلال احمر اور انسانی ہمدردی رکھنے والے اور سول سوسائٹی کے دیگر گروپوں سمیت بہت سے غیرملکی اور مقامی ادارے ان مہموں کی منصوبہ بندی اوران پر عمل درآمد کے لئے مدد کر رہے ہیں۔ اور ان بچوں تک بھی پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جو سیکورٹی خدشات، گھر والوں کے انکار یا دیگر وجوہات کی بناء پر ماضی میں قطرے پینے سے محروم رہ گئے تھے، ایسے بچوں میں پولیو کی بیماری ہونے کے سب سے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

عالمی اداروں کے تعاون سے یہ مہمات اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک پاکستان اور دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں ہو جاتا۔ انسداد پولیو کے لئے سرکاری سطح پر کاوشوں کے ساتھ عوام کو بھی پولیو کے خاتمے میں تعاون کرنا چاہئے۔ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے علماء کو بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے ذہنوں میں موجود مختلف غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہئے ۔ یہ ویکسین تمام بچوں کے لئے محفوظ ہے، اور ہر خوراک پولیو کے خلاف بچے کی قوت مدافعت کو مضبوط کرتی ہے۔اس مرض کے مکمل خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ ہر پانچ سال کے بچے کو پولیو ویکسی نیشن لازمی کروائی جائے ، اس کے ساتھ ساتھ صحت و صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے ، بلاشبہ صفائی کے بہتر انتظام کے باعث بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
MEHFIL HALQA ALVIA ALQADRIA
Previous Post حلقہ علویہ القادریہ کے تحت جیلانی جامع مسجد گلشن اقبال میں داتا گنج بخش کے سلسلے میں عظیم الشان محفل کا انعقاد
Next Post خوابوں کی دنیا
Kashmir Curfew

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.