geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رجسٹرڈ تاجر کی گرفتاری سے پہلے انکوائری ہونی چاہیے: سپریم کورٹ

October 24, 2019 0 1 min read
Supreme Court
Share this:

Supreme Court

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے فوجدری اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیے کہ ٹیکس دینے والے رجسٹرڈ تاجر کو جیل بھیج کر آخر ایف بی آر کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟

سپریم کورٹ میں ایف بی آر کے فوجداری اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ تاجر برادری کے خلاف ایف بی آر کے غلط استعمال کی بہت زیادہ شکایات ہیں۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ ایف بی آر رات 2 بجے گھر پر چھاپہ مار کر بندہ اٹھالیتا ہے، گرفتار شخص کا بازو مروڑ کر کہا جاتا ہے کہ اتنی رقم دو ورنہ جیل بھیج دیں گے۔

جسٹس فیصل عرب کا مزید کہنا تھا کہ تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اٹھالیا جاتا ہے، جس شخص نے زندگی میں تھانے کی شکل نہیں دیکھی ہوتی اسے جیل بھجوادیا جاتا ہے۔

اس دوران جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیے کہ تاجر کی گرفتاری کے بعد اسے بلیک میل کیا جاتا ہے اور وہ اپنی عزت نفس بچانے کے لیے پیسے دے دیتا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹیکس دینے والے رجسٹرڈ تاجر کو جیل بھیج کر ایف بی آر کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟ رجسٹرڈ تاجر کو گرفتار کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ پہلی سطح پر گرفتاری کے بجائے انکوائری کی جانی چاہیے۔

اس موقع پر عدالت میں موجود ٹیکس ایکسپرٹ ڈاکٹر طارق مسعود نے عدالت کو بتایا کہ بعض لوگوں نے جعلی اور دوسرے لوگوں کے نام سے کمپنیاں رجسٹرڈ کروارکھی ہوتی ہیں۔

اس پر جسٹس عمر عطا بندیال کے کہا یہ تو ایف بی آر کی نااہلی ہے، وہ رجسٹریشن کرتے وقت چیک کیوں نہیں کرتاْ؟ ایف بی آر کو جعلی کمپنیوں کی رجسٹریشن کو معطل کرنا چاہیے۔

ٹیکس ایکسپرٹ نے عدالت کو بتایا کہ تاجر برادری کی گرفتاری کے عمل کی حوصلہ شکنی کے لیے قواعد میں ترمیم ضروری ہے، کوشش ہے کہ گرفتاری ضروری ہو تو کم ازکم کمشنر اس کی منظوری دے۔

عدالت عظمیٰ نے ٹیکس گزاروں کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر نظام میں بہتری کے لیے تجاویز طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

Share this:
Boris Johnson
Previous Post باقاعدہ ڈیل کے ساتھ بریگزٹ ڈیڈ لائن پر عمل درآمد اب ممکن نہیں رہا
Next Post ترکی میں کردوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ
Kurds in Turkey

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.