geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی کا دورہ سعودی عرب، درجن بھر معاہدے متوقع

October 28, 2019 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

ریاض (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر آج ریاض روانہ ہو رہے ہیں۔ وہ دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کونسل کے قیام سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کایہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کردینے اور کشمیر کی صورت حال کے متعلق بھارت اپنے موقف کو درست ٹھہرانے اوراس کے خلاف پاکستانی مہم کوناکام بنانے میں مصروف ہے۔

بھارت اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ برسوں میں معیشت، اسٹریٹیجک امور، توانائی اور دہشت گردی سمیت متعدد شعبوں میں باہمی تعلقات میں کافی استحکام اور اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ میں اقتصادی تعلقات کے سیکرٹری ٹی ایس تریمورتی کے مطابق، ”بھارت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب نے اپنے وژن 2030ء کے تحت جن آٹھ ملکوں کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا ان میں بھارت بھی شامل ہے۔ دیگرممالک میں جرمنی، جاپان، چین، فرانس، امریکہ،برطانیہ اور جنوبی کوریا ہیں۔”

ٹی ایس تریمورتی کا مزید کہنا تھا، ”وزیر اعظم کے دورے کے دوران توانائی، ڈیفنس، سول ایوی ایشن اورانسداد دہشت گردی سے متعلق تقریباً ایک درجن معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ ان میں سب سے اہم انڈیا سعودی عرب اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کونسل کے قیام کا معاہدہ ہے۔ وزیر اعظم مودی اور سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس کونسل کے مشترکہ چیئرمین ہوں گے۔ یہ کونسل دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر نگاہ رکھے گی۔”

بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات میں بھی حالیہ برسوں کے دوران کافی اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک بحری سلامتی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اس برس کے اواخر میں دونوں ملک مشترکہ بحری فوجی مشق کرنے والے ہیں۔ بھارت سعودی سکیورٹی اہلکاروں اور سائبر سیکورٹی کے شعبہ میں سعودی افسران کوتربیت بھی دے رہا ہے۔

ٹی ایس تریمورتی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے ہے اور وزیر اعظم مودی دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے سلسلے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر سعودی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ تریمورتی نے یاد دلایا کہ سعودی تیل تنصیبات پر پچھلے دنوں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی بھارت نے شدید مذمت کی تھی۔

گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بھارت اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کی باہمی تجارت سالانہ 28بلین ڈالر ہوگئی ہے۔ دوسری طرف بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ باہمی تجارت چار بلین ڈالر سے بھی کم ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری پٹرولیم کمپنی ارامکو نے بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے ساتھ پٹرولیم کے شعبے میں 75بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مودی 2016ء میں بھی ریاض گئے تھے۔ اس وقت انہیں سعودی عرب کے اعلٰی ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

ٹی ایس تریمورتی کے مطابق اس وقت تقریباً 26 لاکھ بھارتی سعودی عرب میں کام کرتے ہیں اور وہ سالانہ لگ بھگ گیارہ بلین ڈالر رقم وطن بھیجتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہرسال دو لاکھ بھارتی مسلمان حج کے لیے اور سات لاکھ سے زائد عمرہ کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں۔ ان کی سہولت کے لیے وزیر اعظم مودی کے اس دورے کے دوران ویزہ اور ماسٹرکارڈ کی طرح بھارتی حکومت کی طر ف سے جاری کردہ ‘روپے کارڈ‘ کے نام سے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ جاری کرنے کے معاہدہ پر دستخط کیے جائیں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کل 29 اکتوبر کو ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (ایف آئی آئی) فورم سے خطاب کریں گے۔ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام منعقد اس تین روزہ سالانہ اجلاس میں سعودی پالیسی سازوں کے علاوہ دنیا بھرکے اہم تجارتی رہنما شرکت کر رہے ہیں جس میں عالمی اقتصادی رجحانات اور سرمایہ کاری کے ماحول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ٹی ایس تریمورتی نے بتایا کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں ظہرانہ اور ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان عشائیہ دیں گے۔ مودی کا سعودی عرب کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ وہ 2016ء میں بھی ریاض گئے تھے۔ اس وقت انہیں سعودی عرب کے اعلٰی ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

اسلام آباد نے وزیر اعظم مودی کو ریاض جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ گزشتہ ستمبر میں بھی مودی کے دورہ جرمنی کے لیے پاکستان نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس سے قبل بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو بھی اپنے فضائی حدود سے گزرنے سے پاکستان نے منع کردیا تھا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی قوانین کے تحت بھارتی وزیر اعظم کو اپنے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کا پابند ہے اور اگر وہ اس سے انکار کرتا ہے تو بھارت انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن سے شکایت کرسکتا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کو بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post کشمیریوں سے یکجہتی کا دن، وزیر اعظم کا واضح موقف
Next Post نواز شریف کی حالت ایک بار پھر بگڑ گئی، ڈاکٹرز نے سر جوڑ لیے
Nawaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.