geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

با ادب با مراد

October 30, 2019 0 1 min read
Baba Farid Uddin Ganj Shakar
Share this:

Baba Farid Uddin Ganj Shakar

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

پروردگار جب بھی کسی انسان پر بہت زیادہ مہربان ہو تا ہے تو اُس کو اچھی فطرت اپنا عشق اور پھر جنون کے ساتھ ساتھ ادب کا وصف بھی عطا کرتا ہے کو چہ تصوف اسراروں سے بھری وادی ہے لاکھوں لو گ ہر دور میں اِس وادی پر خار میں پائوں رکھتے ضرور ہیں لیکن چند قدم چلنے کے بعد بھاگ جاتے ہیں یاسست پڑ جاتے ہیں اِس کی بنیادی وجہ مستقل مزاج اورجنونی نہ ہو نا اگر سالک مستقل مزاج اور جنونی ہے تو ایک خامی کی وجہ سے مار کھا جاتا ہے وہ ہے ادب مرشد کا احترام عاجزی انکساری ‘ انسان فطری طور پر خود ستائشی کا مریض ہے اُسے اپنی ذات کے علاوہ اطراف میں کچھ بھی نظر نہیں آتا لیکن وادی تصوف میں جو لوگ مشعل راہ یا راہنمائی کا کام کر تے ہیں یہ دنیا کی تمام خواہشوں کو جوتے کی نوک پر رکھ کر ہو امیں اُڑا چکے ہو تے ہیں انہیں دنیا کی کوئی کشش ترغیب لالچ متاثر نہیں کر تی ‘جو بندہ دنیا اور دنیا والوں کو ٹھوکر مار چکا ہو جس کے سامنے سونے چاندی ہیرے جواہرات دولت مندی کے انبار مٹی کے ڈھیر سے زیادہ اہمیت نہ رکھتے ہوں اُس کو آپ کس طرح متاثر کر سکتے ہیں کس طرح آپ اُس کی تو جہ اپنی جانب مبذول کر ا سکتے ہیں۔

اِس مادی دنیا میں دوسروں کو متاثر کرنے کے جوا وزار ہیں اُن میں دوسروں کو قیمتی تحائف یا نوٹو ں کی گڈیاں جائیداد وغیرہ دے کر خوش کر لیتے ہیں پھر تحفے لینے والا آپ کا دوست بھی بن جاتا ہے آپ کے کام بھی کر تا ہے لیکن گلشن ِ تصوف میں یہ ہتھیار کام نہیں کر تے بلکہ یہ خاک نشین تو دنیا داروں کو چھوڑ کر پہلے ہی جنگلوں پہاڑوں دریائوں کے کنارے مٹی کے جھونپڑو ں میں رہائش پذیر ہو تے ہیں انہیں تو دنیا اور دنیاوی ترغیبات سے گھن آتی ہے یہ تو گھربار دولت جائیداد لٹا کر آبادیوں سے دور صرف اور صرف حق تعالیٰ تک پہنچنے اور اسے راضی کر نے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اِن کو راضی کر نے کا محبت ڈالنے کا اپنی طرف متوجہ کر نے کا ایک ہی طریقہ ہے ہو ہے سرنڈر سپردگی ادب احترام عقیدت و عشق اپنے با ادب طالبوں پر یہ پھر نظر بھی ڈالتے ہیں ان سے محبت بھی کر تے ہیں اور پھر تصوف کی پل صراط سے گزارنے میںمدد اور راہنمائی بھی کر تے ہیں۔

آپ تصوف کی تاریخ اور استاد شاگر د کی ہسٹری کا ورق ورق پڑھ لیں کامیابی کے آسمان پر جوبھی مرید یا شاگرد چمکا وہ حد درجے کا با ادب مرید تھا بابا فرید کے بچپن اور جوانی کے جب ہم واقعات کا مطالعہ کر تے ہیں تو وہ ادب کے وصف سے خوب مالا مال تھے بچپن میں حج پر جانے لگے تو اصرار کر کے اپنے استاد کو ساتھ لے کر گئے اِس کے بعد آپ کی زندگی میں جو بھی بزرگ آیا آپ سراپا ادب بن گئے یہی وجہ تھی کہ آپ تاریخ تصوف کے عظیم ترین صوفیاء میںسے ایک ہیں آپ جیسا کوئی اور نہ تھا نہ آیا نوجوانی کے دنوں میں جب بابا فرید حصول تعلیم کے سلسلے میں ملتان میں مقیم تھے تو شہر میں اُس زمانے کے مشہور صوفی درویش حضرت جلال الدین تبریزی تشریف لائے ملتان کی مشہور تاریخی مسجد میں داخل ہو ئے تو لوگوں سے پوچھا یہاں پر کون کون اللہ کے دوست ہیں تو لوگوں نے شہر کے نیک برگزیدہ بزرگوں کے نام بتاددئیے ساتھ یہ بھی کہا کہ بزرگوں کے علاوہ یہاں پر ایک قاضی بچہ بھی ہے کیونکہ بابا فرید قاضی شعیب کی اولاد میں سے تھے اِس لیے قاضی بچہ کہلاتے تھے۔

آپ کو بچپن سے ہی مطالعہ کا جنون کی حد تک شوق تھا آپ دن رات دنیا مافیا سے بے خبر کتابوں میں غرق رہتے آپ کی کتابوں سے جنونی لگائو کی وجہ سے لوگ آپ کو دیوانہ بچہ بھی کہتے کہ اِس بچے کو کھیل کود کی بجائے کتابوں میں سکون ملتا ہے جب لوگوں نے قاضی بچے کے بارے میں بتا یا تو حضرت جلال الدین تبریزی بہت خوش ہوئے اور بولے اس دیوانے بچے سے ضرور ملنا چائیں گے تولوگوں نے بتایا فلاں گوشے میںوہ بچہ دن رات کتابوں میں غرق رہتا ہے اب جلال الدین تبریزی اُس طرف گئے جہاں پر بابا فرید کی کتاب کے مطالعے میںڈوبے ہو ئے تھے جب حضرت جلال الدین تبریزی بابا فرید کے پاس پہنچے تو بابا فرید ادب و احترام میں سر جھکا کر کھڑے ہو گئے بچے کا مودبانہ انداز بزرگ کو بہت اچھا لگا شفیق نرم لہجے میں بو لے بیٹا آرام سے بیٹھ جائو اپنا مطالعہ جاری رکھو تو قاضی بچہ حضرت جلال الدین تبریزی کے حکم پر ادباً بیٹھ گئے لیکن کتاب کو نہیں پکڑا کچھ دیر تو بابا فرید بیٹھے لیکن باطنی اضطراب کی وجہ سے جلد ہی اٹھ کر باادب کھڑے ہو گئے اور سر جھکا لیا تو بزرگ بے پوچھا اے فرزند تم بیٹھے کیوں نہیں اور اٹھ کر کیوں کھڑے ہو گئے ہو تو پیدائشی درویش ادب سے بولا جناب یہ کیسے ہو سکتا ہے۔

آپ کھڑے ہوں اور میں بیٹھا آئوں مجھے شرم آرہی تھی اِس لیے آپ کے احترام میں کھڑا ہو گیا قاضی بچے کا ادب احترام اور رویہ دیکھ کر حضرت جلال الدین تبریزی بہت زیادہ خوش ہوئے تبسم دلنواز کے ساتھ بو لے اے فرزند تو یقینا نیک والدین کی اولاد ہو پھر ایک انار نکال کر بچے کو دیا اور بولے اُس وقت ہمارے پاس تمہیں دینے کو اور کچھ بھی نہیں ہے اِس کو رکھ لو بزرگ کی توجہ بھری نظروں سے دیوانے قاضی بچے کو دیکھ رہے تھے بابا فرید نے انار پکڑ لیا خود تو روزے سے تھے اِس لیے انار کو توڑ کر اُس کے سارے دانے حاضرین میںتقسیم کر دئیے بزرگ خوشگوار حیرت سے بچے کو دیکھ رہے تھے جو خودانار کے دانے نہیں کھا رہا تھا بلکہ سارے دانے لوگوں میں خوشی خوشی بانٹ رہا تھا جب سارے انار کے دانے تقسیم ہو گئے تو بزرگ والہانہ انداز سے بو لے اے فرزند تم نے انار کے دانے خود کیوں نہیں کھائے یا اپنے پاس رکھے تو بچہ بولا جناب میرے لیے یہ ایک دانہ ہی کافی ہے جو فرش پر تقسیم کے دوران گر پڑا تھا اُس دانے کو بابا فرید نے اٹھا لیا بچے کے جواب سے حضرت جلال الدین تبریزی بہت خوش ہو ئے پھر دعا ئیں دے کر چلے گئے۔

قافلہ شب و روز چلنے کے بعد جب بابا فرید دہلی میں خواجہ قطب الدین بختیا ر کاکی کے حضور پیش ہو ئے تو ایک دن دوران گفتگو اپنے مرشد کریم سے اپنے بچپن کا سارا واقعہ سنا دیا اور پو چھا شیخ پتہ نہیں وہ بزرگ کو ن تھے کدھر سے آئے اور کیا کر نے آئے کیونکہ میں نے اُس شام اُسی انار کے دانے سے افطار کیا تھا تو حضرت خواجہ قطب الدین بو لے فریدوہ بزرگ حضرت جلال الدین تبریزی تھے جو تمہیں روحانی لنگر دینے اُس مسجد میں آئے تھے تم نے اچھا کیا جو سارا انار لوگوں میں تقسیم کر دیا جو تمہارے مقدر کا دانہ تو فرش پر پڑا تھا جو تم نے اٹھا کر کھا لیا اُسی دانے میںسب کچھ تھا جو تم نے کھایا ‘بابا فرید کے ادب اور ایک دانے پر قناعت نے بزرگ کو متاثر کیا تو انہوں نے روحانی لنگر اور توجہ کی ‘ اِسطرح کا واقعہ جس میں بابا فرید کی انکساری اور ادب واضح ملتا ہے۔

حضرت نظام الدین اولیا بیان کر تے ہیں کہ میرے مرشد بابا فرید الدین گنج شکر کو ساری عمر ایک بات کا ملا ل اور شرمندگی رہی جب مرشد کے سامنے ادب کا اعلیٰ مظاہرہ نہ کر سکے ایک دن بابا فرید اپنے مرشد حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے حضور پیش تھے حاضرین مجلس اپنی خواہشات کا اظہار کر رہے تھے تو میں نے بھی درخواست کی کہ مجھے ایک خاص چلے کی اجازت دی جائے تو خواجہ قطب بو لے اے فرزند اب تمہیں مزید چلوں کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سلسلہ چشت کے بزرگ ذاتی شہرت کے لیے کوئی بھی کام نہیں کر تے میری بدبختی کہ میں خاموش رہنے کی بجائے بول پڑا کہ میں ذاتی شہرت کے لیے چلہ نہیں کر نا چاہتا میری اِس جسارت پر مرشد خاموش ہو گئے کچھ نہیں بولے مرشد کی خاموشی میرے لیے جان لیوا بن گئی میں ساری عمر اپنی غلطی کی معافی مانگتا رہا مرشد نے معاف بھی کر دیا لیکن میں آج بھی شرمسار ہوں کہ شیخ کے سامنے کیوں جواب دیا۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Kashmir Curfew
Previous Post ابابیلوں کا لشکر نہیں آنے والا
Next Post وزیراعظم اور کابینہ کو گھر بھجوائیں گے: فضل الرحمان کا اعلان
Maulana Fazlur Rehman

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.