geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میرکل کے مودی سے وزراء سمیت مذاکرات، کئی معاہدوں پر دستخط

November 2, 2019 0 1 min read
Angela Merkel - Modi
Share this:

Angela Merkel - Modi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر میرکل اور ان کے ہمراہ جانے والے وزارتی وفد نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم مودی اور ان کی کابینہ کے ارکان کے ساتھ حکومتی مذاکرات میں حصہ لیا۔ میرکل کے مطابق دونوں ملک آپس کے تعاون میں مزید اضافہ چاہتے ہیں۔

بھارتی دارالحکومت سے موصولہ نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق جرمنی اور بھارت کے حکومتی سربراہان نے اپنی اپنی کابینہ کے متعدد وزراء کے ساتھ جس بات چیت میں حصہ لیا، وہ ہر دو سال بعد ہونے والی اور اپنی نوعیت کی وہ پانچویں سربراہی ملاقات ہے، جو دوطرفہ حکومتی مشاورت کہلاتی ہے۔ اس حکومتی مشاورت کے اختتام پر جرمنی اور بھارت کے مابین متعدد نئے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

چانسلر انگیلا میرکل نے، جو کل جمعرات کو اپنی کابینہ کے متعدد ارکان پر مشتمل ایک وفد کے ساتھ نئی دہلی پہنچی تھیں، وزیر اعظم مودی کے ساتھ مل کر اس جرمن بھارتی حکومتی مشاورتی سمٹ کا آغاز کیا، جس کا مقصد اطراف کے مابین اور زیادہ قریبی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنا ہے۔

ان مذاکرات کےآغاز سے قبل انگیلا میرکل نے نئی دہلی کے صدارتی محل میں اپنے باقاعدہ استقبال کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”جرمنی اور بھارت آپس کے بہت قریبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ مشترکہ حکومتی مشاورت کے دوران باہمی مفادات کے حامل کئی امور پر کھل کر بحث کی جائے گی۔‘‘

بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ مل کر صحافیوں سے گفگتو کرتے ہوئے چانسلر میرکل نے مزید کہا، ”اس دورے کے دوران یہ موقع بھی ملے گا کہ کئی معاہدوں کے علاوہ مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں، جو اس بات کا ثبوت ہو گا کہ دونوں ممالک کے وسیع تر تعلقات کتنے گہرے ہیں۔‘‘

جرمنی اور بھارت کے اسی سربراہی اجلاس کے بارے میں نئی دہلی میں ملکی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا، ”اس دورے کے مذاکراتی ایجنڈے میں معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ خارجہ پالیسی اور سلامتی سے جڑے ہوئے کئی موضوعات بھی شامل ہیں۔‘‘

مزید یہ کہ اس دوران زرعی، تعلیمی اور سائنسی شعبوں، خاص کر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس دورے کے دوران میرکل اور مودی مشترکہ طور پر جرمنی اور بھارت کے سرکردہ کاروباری رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ میرکل کے ہمراہ جرمنی کی کئی انتہائی اہم کاروباری شخصیات بھی بھارت گئی ہیں۔

جرمن بھارتی تعلقات کی بہت منفرد نوعیت میں یہ بات بھی اہم ہے کہ آبادی کے لحاظ سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ جرمنی یورپ کی سب سے بڑی معیشت ہے اور یورپی یونین کا سب سے زیادہ آبادی والا رکن ملک بھی۔ جرمنی یورپ میں بھارت کا سب سے بڑا تجارتی ساتھی ملک بھی ہے اور گزشتہ پانچ برسوں میں دوطرفہ تجارت کا حجم 20 بلین ڈالر کے قریب رہا ہے۔

دوسری طرف جرمنی بھارت میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والا ساتوں بڑا ملک ہے اور جرمن کمپنیاں بھارت میں 1600 منصوبوں میں تعاون کر رہی ہیں جبکہ دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی اور پیداواری منصوبوں کی تعداد بھی 600 سے زائد بنتی ہے۔

Share this:
Altaf Hussain
Previous Post الطاف حسین کا ٹرائل یکم جون 2020 کو شروع ہو گا
Next Post ٹرمپ کے خلاف مواخذہ، ایوان نمائندگان نے منظوری دے دی
Donald Trump

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.