geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تیز گام ٹرین حادثہ ۔۔۔ ذمہ دار کون

November 3, 2019 0 1 min read
Tezgam Express Fire
Share this:

Tezgam Express Fire

تحریر : اے آر طارق

سانحہ تیزگام ہماری ملکی ریلوے تاریخ کا سب سے المناک واقعہ ہے۔ جس میںہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 74 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوااور 40 کے قریب فرادزخمی ہوئے ہیں۔اس حادثے پر جتنابھی افسوس کیاجائے کم ہے،یہ حادثہ محکمہ ریلوے کی ناقص کارگردگی ،ریلوے اسٹیشنزپر سیکیورٹی اور چیکنگ کے ناکافی انتظامات کی طرف اشارہ کرتاہے اور ریلوے میں بہتری اور گڈگورننس کے دعویداروںکے منہ پر ایک زور دارتماچہ ہے۔پے درپے ریلوے حادثات جہاںانتظامیہ کے لیے سوچنے کا مقام ہے وہیںحکومت کے لیے بھی ایک سبق ہے کہ تمام تر کوششوں اور دعوئوں کے باوجود بھی ریلوے میںٹھیک ہوا کچھ بھی نہیں ہے ۔ناقص انتظامات،بوسیدہ ٹریک ،سیکیورٹی اور چیکنگ کے ناکافی انتظامات آج بھی ہمارا منہ چڑا رہے ہیں۔

ہماری بے حسی پر نوحہ کناں ہیں۔ایک سال میں ٹرینوں کے چھوٹے بڑے 100 حادثات ہوچکے ہیں۔جن میں 20سنگین جبکہ 61گاڑیاں پٹڑیوں سے اترنے واقعات ہوئے،9 حادثات آگ لگنے کے ہیں۔آگ لگنے کے 4واقعات ڈائننگ کار کے ہیں۔مسافر اور مال ٹرینوں کے درمیان تصادم کاایک واقعہ ہوا،28مسافر اور 33مال گاڑیاںڈی ریل ہوئیں۔مینڈلیول کراسنگ پر مسافر ٹرین کے 3تصادم ہوئے ہیں۔ٹرینوں کو آگ لگنے کے کل 8واقعات ہوئے ،اِس کے علاوہ بھی دیگر چھوٹے بڑے حادثات رونما ہوتے رہے ہیں۔سب سے سنگین حادثہ رحیم یار خان میں لیاقت آباد کے مقام پرٹانوری ریلوے اسٹیشن چک نمبر 6چنی گوٹھ کے قریب چلتی ٹرین تیز گام میں31 اکتوبر2019 بروزجمعرات کوبوقت صبح6 بج کر32منٹ پرپیش آیاہے۔ایک عینی شاہدکے مطابق جب کانومی کلاس کی ایک بوگی میں ایک مسافر نے ناشتہ بنانے کے لیے سلنڈر جلایا تو آگ نے گدوں اور کمبل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس کے بعد آگ نے بزنس اور اکانومی کلاس کی مزید دو بوگیوں تک پھیل گئی،دھوئیں نے بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا توکئی مسافروں نے جان بچانے کے لیے بوگیوں سے چھلانگ لگادی، جس سے متعدد مسافروں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے۔

کئی بدقسمت بوگیوں میں ہی بے ہوش ہوگئے اور بے ہوشی میں ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔اِس کے علاوہ ایک عینی شاہد کا کہناتھاکہ آگ پنکھے میںشارٹ سرکٹ کے باعث لگی، اے سی کے پنکھے سے بجلی کے تار جلنے کی بو آرہی تھی ،جسے نظراندازکرنامہنگا پڑگیا۔بہرحال جیسے تیسے بھی، آگ سلنڈرچولہے کے دھماکے سے لگی ہویابجلی کے شارٹ سرکٹ سے ،ہماری نالائقیوں اور کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔ شیخ رشید دورمیںٹرین میں آگ لگنے کا یہ پہلا نہیں بلکہ نواں واقعہ ہے۔قوانین کی خلاف ورزیاں اور انتظامی کوتائیاں حادثے کی وجہ بنیں۔تیزگام حادثہ کی ابتدائی رپورٹ میںریلوے حکام نے سارا قصور جاں بحق ہونے والے مسافروں پر ڈالنے کی تیاری کرلی ہے ۔اِس حادثے کے حوالے سے ایک نجی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ” کراچی اور ملتان ریلوے ڈویژنوں کی پولیس اور شعبہ کمرشل اپنی ذمہ داریوں سے مجرمانہ غفلت کا مرتکب ہوا ہے۔کمرشل مینوئل رولز 1949ء کے آرٹیکل 4 کی شق 1کے مطابق مسافر ٹرین پر آتش گیر مادہ نہیں لے جاسکتا۔ریلوے پولیس ایکٹ کمرشل مینوئل کے رول 95 کے تحت ایسی کوشش کو روکنے کے ذمہ دار کنڈیکٹر گارڈ اور ریلوے سٹیشن کی حدود میں سٹیشن ماسٹر ہیںلیکن حیدر آباد کے سٹیشن ماسٹرکی زیر نگرانی ٹکٹ ایگزامینر اور پلیٹ فارم انسپکٹر اور نہ ہی پولیس نے آتش گیر مادہ چیک کیا۔ستمبر میں کراچی سے اکلوتے شخص امیر حسین کے نام پر پوری بوگیاں بک کرکے بھی غلطی کی۔نواب شاہ اور ٹنڈوآدم سٹیشنوں پربھی بغیر چیکنگ تبلیغی جماعت کے ارکان ٹرین پر سوار ہوتے رہے،تیزگام کی نگرانی کے لیے2 انجن ڈرائیوروںکے علاوہ6پولیس اہلکار 3گارڈ2سینئر ٹکٹ ایگزامینزز1الیکٹریشن اور2اے سی پاور پلانٹ آپریٹرزڈیوٹی دیتے ہیں۔

حادثہ سے قبل ملتان ڈویژن کی پولیس ٹیم رحیم یار خان جبکہ گارڈ اور سینئر ٹکٹ ایگزامینر کی ٹیمیںخان پورسے ٹرین میں سوار ہوئیںجو مٹی یا تیل کے تیل کے چولہے پرچائے بننے کو نہ روک سکیں۔عیدین پر خصوصی احکامات جاری ہوتے ہیںلیکن رائیونڈ اجتماع کے لیے ایسا کوئی سرکلر جاری نہیں کیا گیا۔بوگیوں کی بکنگ کے وقت بڑے ریلوے سٹیشن پرسٹیشن سپرینٹنڈنٹ کے بجائے اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر محمد ارشاد کو انچارج لگایا گیا تھا۔ کراچی ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس شاہد حسین کے ماتحت اہلکاروں نے نواب شاہ ،حیدر آباد اور ٹنڈوآدم کے سٹیشنوں پر تبلیغی اجتماع کے مسافروں کو چیک نہیں کیا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداور 5 افسروں سے جونیئرنئے چیف ایگزیکٹو آفیسراعجاز بروڑوکی ایک اور لاپروائی یہ ہے کہ ملتان ڈویژن جہاں یہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاوہاں ریلوے پولیس کی کمانڈ سپرنٹنڈنٹ کے بجائے ڈی ایس پی امجد منظور کررہے تھے جو ریلوے رولز کی خلاف ورزی ہے۔

چیئرمین ریلوے سلطان سکندر نے اپنے مئوقف میں تصدیق کی ہے کہ آتشزدگی کا آغازمٹی کے تیل کے چولہے سے ہوااور اب تبلیغی جماعت کے مسافروں کو سلنڈر اور چولہے سمیت سوار نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کیا کہ کراچی ملتان ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹس،چیف مکینیکل انجینئر،پولیس اہلکار اور شعبہ کمرشل کے سربراہ ،جوبھی قصوروار ہوا اُس کے خلاف کارروائی ہوگی۔وفاقی انسپکٹر برائے ریلوے دوست محمد لغاری کی حادثے بارے ابتدائی رپورٹ مل گئی ہے۔تفصیلی رپورٹ کے بعد فوری ایکشن ہوگاکیونکہ آتش گیر مادہ ٹرین کے اندر جانے سے روکنے میں ناکامی کے ذمہ دارریلوے حکام ہی ہیں۔
AR Tariq

تحریر : اے آر طارق

Share this:
Maulana Fazlur Rehman
Previous Post کشمیر اور اپوزیشن کی دھرنا سیاسست
Next Post نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ، دل کی دوسری ادویات شروع کروا دی گئیں
Nawaz Sharif

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.