geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مولانا اور خواب

November 5, 2019 0 1 min read
Maulana Fazlur Rehman
Share this:

Maulana Fazlur Rehman

تحریر : روہیل اکبر

دوستوں کہتے ہیں کہ جو انسان دن کو سوچتا ہے وہی رات کو اسکے خواب میں آجاتا ہے آج مولانا صاحب کے ایک خواب کی تفصیل بھی آپ کو بتاؤنگا مگر اس سے پہلے ضروری ہے چند حقیقتوں سے بھی پرداہ اٹھایا جائے کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے ایک بات واضح ہے ملکی دولت لوٹنے والوں کو فائدہ پہنچایا جائے اور خاس کر انکو جن کی تصویریں انہوں نے اپنے کنٹینر پر لگا رکھی ہیں میں آزادی مارچ کے خلاف نہیں ہوں مگر ایک بات طے ہے کہ جس جس نے بھیس بدل بدل کر ہمیں لوٹا ہم انہیں کسی صورت معاف نہیں کرینگے کیونکہ انہی لٹیروں،ٹھگوں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے آج ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غربت نے عام انسان کا جینا مشکل کر رکھا ہے میں ہر پاکستانی سے اپیل کرونگا کہ وہ پشاور سے کراچی تک آزادی مارچ کو کامیاب کروانے کے لیے گلی گلی میں دھرنہ دیں مگر مولانا فضل الرحمان سے میری صرف ایک درخواست ہے کہ وہ جب کنٹینر پر خطاب کے لیے آئیں تو باوضو ہو کر قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کے قسم اٹھائیں کہ جے یو آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کرپشن نہیں اور آج کی یہ مہنگائی اور غربت کے یہی سب ذمہ دار نہیں ہیں تو پوری قوم انکے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر وزیراعظم سے استعفی مانگنے سڑکوں پر ہوگی اور جن کے لیے مولانا صاحب نے یہ ساری محنت کی وہ بھی انکا ساتھ چھوڑ رہے ہیں شائد انہیں اندازہ ہوگیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے سیاسی بساط پر زبردست چال چلی ہے کیونکہ آصف علی زرداری جیل میں ہیں اور نواز شریف ہسپتال میں تو کیوں نا میں لیڈر بن جا وں اور جو بہت کائیاں سیاست دان مولانا کے ساتھ کھڑے تو ہو گئے مگر بعد میں انہیں احساس ہوا کہ یہ تو گڑبڑ ہو گئی ہے جس پر بلاول بھٹو زرداری کو احساس ہوا کہ میں تو انتہائی بائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھتا ہوں۔

مولانا کے پیچھے کھڑے ہونے سے تو میرا اصلی چہر سامنے آ جائے گا اور دوسری جانب اس مارچ سے شریف خاندان کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے کچھ مجبوریوں کے تحت ایک دوسرے کو برداشت کیا ہوا تھا مگر اب انکی اولادیں ایک دوسرے کے مخالف ہیں اور ڈیل کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں ہاں تو میں بات کررہا تھا آزادی مارچ کی اور اسکے کردھرتا جناب مولانا فضل الرحمان کو ہر دور میں اقتدار میں رہنے کی عادت رہی ہے اس لیے وہ یہ مارچ کر رہے ہیں، انہیں اصل غم منسٹرز انکلیو اور اقتدار سے دوری کا ہے اور اب تقریبا 35 برس بعد مولانا صاحب کو اقتدار سے دور ہونا پڑاجو مولانا صاحب کی برداشت سے باہر ہے اور اسی رنج میں انہوں نے آزادی مارچ شروع کردیا جبکہ کرپشن کیسز میں بند قومی مجرمان کا بھی خیال تھا کہ مولانا صاحب کے مارچ کے بعد انہیں بھی آزادی مل جائیگی اور اس سلسلہ میں بھاری سرمایہ کاری بھی کردی گئی اور مولانا صاحب نے ایک ٹکٹ میں ڈبل شو کروا کر ایک تیر سے دو شکار بھی کرلیے اب بے شک مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مولانا کے کنٹینر پر نہیں آئے گی مگر پیچھے سے وہ اپنی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے۔

اب مولانا صاحب کے خواب کے مزے لیتے ہیں مولانا فضل الرحمن صاحب نے رات گئے اپنے جوش خطابت میں وزیراعظم ہاؤس سے عمران خان کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی تو کچھ ہی لمحات کے بعد ایک خصوصی ہیلی کاپٹر مولانا کے کنٹینر سے تھوڑی دور لینڈ ہوا اگلے پندرہ منٹ کے اندر مولانا فضل الرحمان صاحب ہیلی کاپٹر میں تشریف فرما ہوگئے جنہیں وہاں سے ایوان صدر لایا گیا اور اس وقت وہاں پرصدر پاکستان، وزیراعظم عمران خان، تمام مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی اور مولانا طارق جمیل صاحب پہلے سے موجود تھے مولاناصاحب ان سب کو دیکھ کر سمجھ گئے وزیر اعظم ہاؤس میں گھس کر عمران خان کو گرفتار کرنے کی دھمکی کام کرگئی ہے اور اب فائنل مذاکرات ہونے جارہے ہیں آرمی چیف جنرل باجوہ نے مولانا سے کہا کہ کیا آپ اپنی شرائط میں لچک پیدا کرسکتے ہیں؟ مولانا نے انکار میں سر ہلا دیا آرمی چیف نے اگلا سوال پوچھا کہ کیا عمران خان کو فیس سیونگ کیلئے چھ ماہ کی مہلت دے سکتے ہیں؟ ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ اگلے سال اپریل میں استعفی لے لیا جائے گا۔

مولانا نے ایک مرتبہ پھر انکار میں سر ہلا دیا۔ آرمی چیف نے آخری سوال کیا کہ کیا عمران خان کے استعفے کے بعدفواد چوہدری کو وزیراعظم بنایا جاسکتا ہے؟ مولانا نے ایک مرتبہ پھر انکار کردیا اور مضبوط لہجے میں کہا صرف استعفی نہیں بلکہ ہم تمام اسمبلیوں کی برطرفی اور فوری نئے الیکشن چاہتے ہیں اس سے کم پر بات نہیں ہوسکتی۔ یہ سن کر آرمی چیف نے بے بسی سے عمران خان کی طرف دیکھا اور سر کے اشارے سے کچھ کہا۔ عمران خان یہ سب کچھ چپ چاپ دیکھ رہا تھا، آرمی چیف کے اشارہ کرنے پر اس نے اپنی جیب سے ایک تہہ کیا ہوا کاغذ نکالا اور چپ چاپ مولانا کے حوالے کردیا۔ مولانا نے وہ خٖط پڑھا تو اس میں قومی اسمبلی توڑنے کا حکم دیا گیا تھا اور ساتھ ہی عمران خان کا استعفی بھی تھا۔

مولانا نے وہ کاغذ پڑھ کر اطمینان سے سر ہلایا اور قریب میز پر رکھا پانی کا گلاس پینے لگ گئے۔ پانے پیتے پیتے اچانک انہیں کھانسی شروع ہوگئی جس سے پانی چھلک کر ان کے کپڑوں پر جا گرا اور کپڑے گیلے ہوگئے۔ اسی دوران مولانا کی آنکھ کھل گئی اور خواب کی دنیا سے باہر نکل آئے دیکھا تو وہ کینٹینرکا خواب تھاجبکہ انکی دھمکی کو گذرے ہوئے 48گھنٹے تو کیا اسکے اگلے 48گھنٹے بھی گذر چکے تھے اور شہباز شریف اور بلاول بھی ساتھ چھوڑ گئے مولانا صاحب اپنے کنٹینر میں بلکل اکیلے تھے جیسے وہ آزادی مارچ میں تنہا رہ گئے ہیں اور پھر مولانا صاحب اپنے ٹوٹے ہوئے خواب کے سرے جوڑنے میں مصروف ہوگئے قارئین یہ ایک فرضی خواب تھا اسے حقیقت مت سمجھ لینا۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر
03004821200

Share this:
Babri Masjid
Previous Post بابری مسجد کا فیصلہ اور مثبت نتائج کی توقعات
Next Post کشمیر : بھارت اب پاکستان پر دعویٰ کرنے والا ہے
Kashmir Issue

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.