geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ترکی نے البغدادی کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا: صدر طیب ایردوآن

November 7, 2019 0 1 min read
Recep Tayyip Erdogan
Share this:

Recep Tayyip Erdogan

انقرہ (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی نے سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے مقتول خلیفہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بدھ کو خود اس گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

انھوں نے انقرہ یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے کہا:’’ امریکا کہتا ہے کہ البغدادی نے سرنگ میں خود کو ہلاک کیا ہے۔ انھوں نے اس حوالے سے ایک ابلاغی مہم شروع کی ہے لیکن میں یہاں پہلی مرتبہ یہ اعلان کررہا ہوں کہ ہم نے البغدادی کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے لیکن ان کی طرح کی غوغا آرائی نہیں کی ہے۔‘‘

انھوں نے مزید بتایا کہ ’’ہم نے شام میں البغدادی کی بہن اور ان کے بہنوئی کو بھی گرفتار کیا ہے۔‘‘

قبل ازیں ترکی کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے اسی ہفتے یہ اطلاع دی تھی کہ ترکی نے بغدادی کی بہن ، ان کے خاوند اور بیٹی کو شام میں گرفتار کر لیا ہے۔

دریں اثناء ابوظبی سے شائع ہونے والے اخبار دا نیشنل نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں عراق کے انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ داعش کے مقتول سربراہ ابوبکر البغدادی کے ایک بھائی جمعہ ان کے معتبر اور قابل اعتماد پیغام رساں کی حیثیت سے شام کے شمالی علاقے ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے درمیان کئی ماہ تک آزادانہ چکر لگاتے رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ اپنے بھائی کے سب سے بااعتماد پیغام رساں رہے تھے اورالبغدادی اپنی موت سے قبل ان ہی پر بھروسا کرتے ہوئے ان کے ہاتھ استنبول میں اپنے پیغامات اور مواد بھیجتے رہےتھے۔جمعہ اپنے بھائی کے یہ پیغامات یورپ کے سب سے بڑے شہرمیں مقیم داعش کے ارکان یا کمانڈروں کوپہنچاتے تھے۔ یہ پیغامات گروپ کی شام ، ترکی اور عراق میں کارروائیوں سے متعلق ہوتے تھے۔

داعش کے خلیفہ کے بھائی کے شمالی شام سے استنبول کے سفروں کا عراقی انٹیلی جنس نے امریکی انٹیلی جنس کے تعاون سے پتاچلایا تھا۔عراقی انٹیلی جنس کے ایک سینیر افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ’’ہم البغدادی کے ڈاکیے کا کردار ادا کرنے والے ایک شخص کی مسلسل نگرانی کرتے رہے تھے۔وہ اکثر ترکی جاتا اور وہاں سے شام کے شمالی علاقے میں واپس آتا رہتا تھا۔یہ کوئی اور نہیں ابوبکر البغدادی کا سگا بھائی جمعہ تھا۔‘‘

مگر ترکی کے انٹیلی جنس ادارے اور سکیورٹی حکام البغدادی کے اس بھائی کی شام اور استنبول کے درمیان آزادانہ آمد ورفت کا سراغ لگانے میں ناکام رہے تھے۔ایک سابق ترک عہدہ دار کے بہ قول انھیں جمعہ کو گرفتار کرنے میں شاید کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

Share this:
Babar Azam
Previous Post بابر اعظم بطور ٹی 20 کپتان فتح سے کھاتہ کھولنے میں ناکام
Next Post عراق میں مظاہروں کے دوران ایرانی لیڈروں کے خلاف جوتوں کا استعمال
Iraq Protests

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.