geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عراق : بغداد اور بصرہ میں 10 مظاہرین ہلاک، سیکورٹی فورسز کا الزام شرپسند عناصر پر

November 8, 2019 0 1 min read
Iraqi Protesters
Share this:

Iraqi Protesters

بغداد (اصل میڈیا ڈیسک) عراقی سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے بغداد میں کم از کم 6 اور بصرہ میں 4 مظاہرین کو موت کی نیند سلا دیا۔

تاہم عراقی سیکورٹی فورسز نے کا کہنا ہے کہ بصرہ میں عوام دھرنا ختم کرانے کی کوشش کے دوران بعض “گمراہ شرپسند” عناصر نے شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر آتشی ہتھیاروں کے ذریعے حملہ کیا۔

بغداد میں پولیس اور طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے دارالحکومت کے وسط میں کم از کم 6 مظاہرین ہلاک ہو گئے۔ طبی ذرائع کے مطابق الشہداء پُل کے نزدیک جھڑپوں میں 35 افراد زخمی ہو گئے۔ عراقی دارالحکومت میں مظاہروں اور احتجاج کا حالیہ سلسلہ 13 روز سے جاری ہے۔اس سے قبل بغداد آپریشنز کے کمانڈر نے باور کرایا تھا کہ رشید اسٹریٹ پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کرنے والی فورس کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دی گئے ہیں۔

عراق کے جنوب میں ام قصر بندرگاہ کے ذمے داران کے مطابق درجنوں مظاہرین نے ٹائر جلا کر بندرگاہ کا داخلی راستہ بند کر دیا۔ انہوں نے ٹرکوں کو خوراک اور دیگر سامان منتقل کرنے سے بھی روک دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے جمعرات کے روز مقامی حکومت کی عمارت میں جمع ہونے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست فائرنگ اور آنو گیس کے گولوں کا سہارا لیا۔

ادھر بغداد آپریشنز کے کمانڈر جنرل قیس المحمداوی نے العربیہ کو بتایا کہ اغوا ہونے والے مظاہرین کے معاملے کا جائزہ لیا گیا ہے اور نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

المحمداوی کے مطابق بغداد میں پُلوں کے نزدیک ہنگامہ آرائی کرنے والے 26 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تاہم 95% مظاہرین پُر امن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض بیرونی شرپسند عناصر کی جانب سے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اب تک درجنوں سیکورٹی اہل کار زخمی ہو چکے ہیں۔ بغداد آپریشنز کے کمانڈر کے مطابق بعض فریق سیکورٹی چیک پوسٹس کے نزدیک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم چاہتے ہیں۔

دوسری جانب عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری منصوبوں کو مفلوج کرنے کا مقصد روزگار کے ہزاروں مواقع ضائع کرنا ہے۔ جمعرات کے عراقی ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حالیہ صورت حال کے باوجود حکومت اپنا کام جاری رکھے گی۔ عبدالمہدی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے تیل سے ہٹ کر دیگر وسائل کو بڑھانے کے لیے کئی منصوبے وضع کیے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عراق میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے عوامی احتجاج کے دوران پُرتشدد واقعات کے نتیجے میں اب تک 280 افراد مارے جا چکے ہیں۔

البتہ عراقی حکام ایک ہفتے سے ہلاکتوں کے بارے میں سرکاری اعداد و شمار کے اجرا سے روک رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کے خلاف براہ راست فائرنگ کا استعمال جاری ہے۔ اس سلسلے میں جاری ہونے والے ایک بیان میں عراقی فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تشدد پر روک لگائیں اور حالیہ واقعات کے حوالے سے شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔ اسی طرح اقوام متحدہ نے عراقی حکومت اور مظاہرین کے بیچ سنجیدہ بات چیت کا مطالبہ ایک بار پھر دُہرایا ہے۔

Share this:
Angela Merkel
Previous Post ایران کا ہر اگلا قدم معاملات کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے: جرمن چانسلر
Next Post وزیر اعظم انتخابی دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں، پرویز الہی
Pervaiz Elahi - Fazlur Rehman

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.