geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ربیع اول کا پیغام

November 9, 2019 1 1 min read
MUHAMMAD PBUH
Share this:

MUHAMMAD PBUH

تحریر : میر افسر امان، کالمسٹ

اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے ”اے محمد ۖ!کہو کہ اے انسانو !میں تم سب کی طرف اُس خدا کا پیغمبر ۖہوں جو زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے ”(الا عراف١٥٨) دوسری جگہ فرمایا ”درحقیقت تم لوگوںکے لیے اللہ کے رسول ۖ میں ایک بہترین نمونہ ہے ،ہر اس شخص کے لیے جو اللہ اور یوم آخر کا امیدوارہو اور کثرت سے اللہ کو یاد کرے”(الاحزاب٢١) مسلم کی حدیث ہے کہ ایک دفعہ چند صحابہ نے حضرت عائشہ ام المومنین سے عرض کیا کہ آپ نبی اکرم ۖ کے کچھ حالات زندگی ہم کو بتائیں عائشہ صدیقہ نے تعجب سے دریافت کیا آپ نے قرآن نہیں پڑھا جو مجھ سے خلق نبی ۖ کے متعلق سوال کرتے ہو؟(مسلم )یعنی آپ ۖ کی ساری زندگی قرآن تھی۔٩ربیع لاول مطابق
٢٠اپریل٥٧١ ئ( الر حیق المختوم) کی صبح مکہ کے ایک معزز قبیلہ قریش(بنی ہاشم) میں عبداللہ بن عبدالمطلب کے گھر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے۔

دارالرقم میں نبوت کے پہلے ٣ سال خفیہ طریقے سے خاص خاص لوگو ں کو اللہ کی دعوت پہنچاتے رہے۔ شروع دنوں میں دعوت کامرکز حضرت ار قم کے گھر کو بنایا تھا۔ حضرت خدیجہ ،حضرت علی ،حضرت ابوبکر حضرت زید یہ سب پہلے ہی دن مسلمان ہو گے تھے ۔پھر اس زمانے کے رواج کے مطابق پہاڑ صفا کی چوٹی پر چڑ کر اعلان کیا، یاصباحا.یاصباحا یعنی صبح کا خطرہ صبح کا خطرہ، قریش کے لوگوں کو پکارا لوگ جمع ہو گے آپ ۖنے فرمایا اگر میں آپ لوگوں سے کہوں کہ پہاڑ کی دوسری طرف سے دشمن حملہ کرنے والا ہے تو آپ لوگ میری بات پر یقین کریں گے سب نے کہا آپ ۖ سچے اور نیک آدمی ہیں ہم ضرور یقین کریں گے آپ ۖ نے فرمایا لوگومیں اللہ کا پیغمبر ۖہوں اور تمہیںا للہ واحد کی طرف بلاتا ہوں بتوں کی پوجا سے بچاتا ہوں یہ زندگی چند روزہ ہے سب نے اللہ کے سامنے حاضر ہونا ہے اور اپنے اعمال کا حساب دینا ہے ۔ قریش جب محسوس کیا کہ اسلام کی دعوت پھیل رہی ہے تو انہوںنے دھمکی کے لیے اپنے چند آدمی ابو طالب کے پاس بھیجے انہوں نے کہا تمہارے بھتیجے نے ہمارے خدائوں کو برا بھلا کہا لہذا آپ یا تو اس کو روک دیں یا درمیان سے ہٹ جائیں ہم اس کے لیے کافی ہیں ابو طالب نے اس کا ذکر رسول ۖ اللہ سے کیا مگر رسول ۖاللہ نے فرمایا چچایہ میرے ایک ہاتھ پر سورج اور دوسرے ہاتھ پر چاند رکھ دیں تب بھی میں یہ کام نہیں چھوڑوںگا ۔ حضرت حمزہ اور حضرت عمر کے اسلام لانے کے بعد قریش نے ایک نمایندہ عتبہ بن ربیعہ کو رسول ۖ اللہ کے پاس بھیجا ۔خانہ کعبہ کے اندر عتبہ نے رسول ۖاللہ سے ملاقات کی اور آپ ۖ کے سامنے قریش سے منظور شدہ گفتگو رکھی اورکہا ہماری قوم کے اندر آپ ۖ کا مرتبہ اور مقام ہے اب آپۖ ایک بڑا معاملہ لے کر آئے ہو جس سے قوم میں تفرقہ پڑھ گیا ہے آپ ۖ نے کہا میری سنو آپ ۖ نے سورة حم السجدہ تلاوت فرمائی عتبہ سنتا گیا اٹھا اور سیدھا ساتھیوں کے پاس گیا ۔

ابو طالب کو مقابلے کی دھمکی ، ابوجہل کا رسول اللہۖ کے سر پر بھاری پتھر رکھنے،عتبہ بن ابی معیط کا چادر لپیٹ کر گلا گھونٹنے، یہ سب باتیں سنگین خطرہ محسوس ہو رہی تھیں اس لیے ابو طالب نے جدِاعلیٰ عبدِمناف کے دونوں صاحبزادوںہاشم اور مطلب سے وجود میں آنے والے خاندان کو جمع کیا اور کہا اب رسول ۖاللہ کی سب حفاظت کریں ابو طالب کی یہ بات عربی حمیت کے پیش نظر ان دونوں خاندانوں کے سارے مسلم اور کافر افراد نے قبول کی البتہ صرف ابو لہب مشرکین سے جا ملا۔ ایک دفعہ خانہ کعبہ میں سرداران قریش موجود تھے رسول ۖ بھی ایک کونے میں تشریف فرما تھے۔ ان ہی دنوںحج کا موسم تھا۔ قریش کو فکر ہوئی کہ رسول ۖ اللہ آنے والے حاجیوں میں اپنے دین کو پھیلائے گے لہذا کو ئی تدبیر کرنی چاہیے ۔ کافی سوچ بچار کے بعد ولید نے مشورہ دیا ہم کہیں گے جادوگر ہے اس بات کے بعد سب پھیل گئے اور آنے والے حاجیوں میں وہ پروپگنڈا شروع کر دیا اس سے لوگوں میں مشہور ہوگیا کہ آپ ۖنے دعویٰ نبوت کیا ہے ان کی اس حرکت سے دیار عرب میں آپ ۖ کا چرچا ہوگیا۔مکہ کے ١٣ سال میں آپ ۖاور آپ ۖ کے صحابہ کو بہت ستایا گیا ۔

رسول ۖاللہ نے کہا دین کے معاملے میں جتنا مجھے ستایا گیا ہے کوئی اور پیغمبر نہیں ستایا گیا۔ بازار کے اندر آپ ۖ لوگوں کودعوت دیتے پیچھے ابو لہب لوگوں کو کہتا یہ میرا بھتیجا ہے یہ جھوٹ کہتا ہے، خانہ کعبہ میںسجدے کی حالت میں سر پر اونٹ کی اوجھ ڈالی گئی، گردن میں چادر ڈال کرختم کر دینے کی کوشش کی گئی، دو بیٹیوں رقیہ اور ام کلثوم کوچچا ابولہب کے بیٹوں نے طلاق دی،طائف میں لہو لہان کیا گیا، رسول ۖاللہ کا بیٹا عبداللہ فوت ہوا تو ابولہب خوش ہوا دوستوں کو خوشخبری دی کہ محمد ۖ ابتر ہو گیا ہے،ابو لہب کی بیوی جو ابو سفیان کی بہن تھی رسول ۖاللہ کے راستے میں کانٹے ڈالتی تھی،آپ ۖ کے کافر پڑوسی جب آپ ۖ گھر میںنماز پڑھ رہے ہوتے تو وہ آپ کے سرپر بکری کی بچہ دانی ڈال دیتے ،چولھے پر ہانڈی چڑھائی جاتی تو بچہ دانی اس طرح پھینکتے کہ سیدھے ہانڈی میں جا گرتی،امیہ بن خلف کا وطیرہ تھا جب رسول ۖاللہ کو دیکھتا تو لعن طعن کرتا ، ٣ سال تک شعب ابوطا لب میں محصور رکھا گیا،قتل کرنے کی اور ملک بدر کرنے کی سازش کی گئی ۔صحابہ کو اتنا پریشان کیا گیا کہ وہ دو دفع حبشہ ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔جب ابو طلب بیمار ہوئے تو قریش کو فکر ہوئی کہ ان کی زندگی میں ہی کچھ معاملہ ہو جانا چا ہیے چناںچہ قریش ایک بڑا وفد جس میںعتبہ بن ر بیعہ

٢
،شیبہ بن ر بیعہ ،ابو جہل بن ہشام، امیہ بن خلف، ابو سفیان بن حرب اور دیگر تقریباً ٢٥ افراد آئے ۔ رسول ۖ نے ان کی باتیں سن کر کہا آپ لوگوں کو میں ایک ایسا کلمہ نہ بتاوں جس کو اگر آپ مان لیں تو آپ عرب کے بادشاہ بن جائیں اور عجم آپ کے زیر نگیں آ جائے تو آپ کی کیارائے ہو گی قریش یہ سن کر حیران تھے آخر ابو جہل نے کہا اچھا بتاو ہم ایسی دس باتیں ماننے کے لیے تیار ہیں آپ ۖ نے فرمایا”آپ لوگ لا الٰہ الا اللہ کہیں اور اللہ کے سوا جو کچھ پوجتے ہیں اسے چھوڑ دو اس پر انہوں نے ہاتھ پیٹ پیٹ کر کہا ”محمد ۖ !تم یہ چاہتے ہو کہ سارے خداوئں کی جگہ بس ایک ہی خدا بنا ڈالو؟۔ ١٠ نبوت میں رسول ۖ طائف دعوت کی غرض سے تشریف لے گئے مگر انہوں نے شریر لڑکے آپ کے پیچھے لگا دیے آپ پر پتھروں کی بارش کی گئی آپ لہو لہان ہو گئے پہاڑوں کے فرشتے نے آکر کہا مجھے اللہ نے بھیجا ہے آپ ۖ کہیں تو ان کو دو پہاڑوں کے درمیان پیس دوں مگر پھر بھی آپ ۖ نے ان کے ایمان لانے کی دعاء کی۔اس کے بعد اللہ نے اپنے رسول ۖ کو معراج کرائی ، دوسری باتوں کے علاوہ پانچ وقتہ نماز فرض کی گئی۔

دوسرے پیغمبروں سے ملاقات کرائی،جنت دوزخ کا مشاہدہ کرایا،پھر اسی رات بیت المقدس سے مکہ تشریف لے آئے ۔رسول ۖاللہ طائف سے واپس آئے اُس کے بعد بیعت عقبہ ہوئی انصارِ مدینہ نے رسول ۖ اللہ کو مدینے آنے کی دعوت دی گئی۔ ان حضرات نے آپ ۖکو ایک معاہدے کے تحت مدینے میں بلایا۔ دو شنبہ ٨ ربیع الاول ١٤نبوت یعنی ١ ھ مطابق ٢٣ ستمبر ٦٢٢ ء کو رسولۖاللہ قباء میں دارد ہوئے مسلمانانِ مدینہ رسول ۖاللہ کے انتظار میں تھے ۔آپ ۖ کے دیدار کے لیے سارا مدینہ امنڈ آیایہ ایک تاریخی دن تھا جس کی نظیر سر زمین ِمدینہ نے کبھی نہ دیکھی تھی ۔ اسی دوران مسجد قباء کی بنیاد رکھی اور نماز ادا کی اس کے بعد رسول ۖاللہ مدینہ کی طرف روانہ ہوئے۔رسول ۖ کو مدینے میں بھی آرام سے اللہ کے دین کوپھیلانے کے لیے نہ چھوڑا گیا۔ طرح طرح سے رکاوٹیں ڈالی گئیں بدر، احد اور خندق کی جنگ کی،جنگ خندق کے موقعے پرتمام عرب کے مشرکوں نے مدینے کا محاصرہ کیا مگر اُنہیں شکست ہوئی۔

رسول ۖ اللہ نے ١٠ رمضان ٨ ھ دس ہزار صحابہ کے ساتھ مکہ کا رخ کیا اللہ نے فتح عطا کی۔ فتح مکہ کے بعد آپۖ نے عام معافی کا اعلان کیا خانہ کعبہ میں داخل ہو کر سب بتوں کو توڑ ڈالا۔رسول ۖ اللہ نے پہلے اللہ کی کبریائی بیان کی پھرفرمایا جاہلیت کے تمام دستور میرے پاوں کے نیچے ہیں،عربی کو عجمی سفید کو سیاہ پر کوئی فضلیت نہیں مگر تقویٰ،مسلمان بھائی بھائی ہیں،جو خود کھاو غلاموں کو کھلاو ،جاہلیت کے تمام خون معاف،سود پر پابندی،عورتوں کے حقوق،ایک دوسرے کا خون اور مال حرام،کتاب اللہ کو مضبوطی سے پکڑنے کی تاکید،حقدار کو حق،لڑکا اس کا جس کے بستر پر پیدا ہوا، اس کے بعد ایک لاکھ چالیس ہزار انسانوں کے سمندر کو آپ ۖنے فرمایا میر ے بعد کوئی بنی نہیں ہے اللہ کی عبادت کرنا پانچ وقت کی نماز رمضان کے روزے زکوة اللہ کے گھر کا حج اور اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرنا جنت میں داخل ہو گے ۔تم سے میرے متعلق پوچھا جانے والا ہے صحابہ نے کہا آپ ۖ نے تبلیغ کر دی، پیغام پہنچا دیا اور حق ادا کر دیا۔

یہ سن کر شہادت کی انگلی کو آسمان کی طرف اٹھایا اور کہا اے اللہ آپ بھی گواہ رہیے۔اس خطبے کے بعد یہ آیات نازل ہوئیں ”آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لیے اسلام کو بحیثیت دین پسند کر لیا” (المائدہ٣)اب رہتی دنیا تک یہ ہی دین غالب رہے گا ۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم اللہ کے آخری پیغمبر ہیں اور یہ دین آخری دین ہے۔ قیامت تک نہ کوئی نیا نبی آئے گا نہ نیا دین آئے گا۔ اب اس دین کو دوسری قوموں تک پہنچانے کا کام امت محمدی ۖ کرے گی لہذا ہمارے لیے سبق ہے کہ ہم اپنے اعمال ٹھیک کریں اسلام کے دستور میں جتنی بھی انسانوں کی خواہشات داخل کر دی گئیں ہیں انہیں ایک ایک کر کے اپنے دستو ر عمل سے نکال دیں اور اپنے ملک میں اسلامی نظام، نظام مصطفےٰ، حکومت الہیہ( جو بھی نام ہو) اس کو قائم کریں او ر پھر اس دستور کو دنیا کے تمام انسانوں تک پہنچائیں جنت کے حق دار بنیں اور جہنم کی آگ سے نجات پائیں جو کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے اپنی آخری منزل جنت میں داخل ہوں جہاں ہمیشہ رہنا ہے جہاں نہ موت ہو گی نہ تکلیف ہو گی اللہ مومنوں سے راضی ہو گا اور یہی کامیابی ہے۔ یہی ربیع الول کا پیغام ہے۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان، کالمسٹ

Share this:
Polio Cases
Previous Post خیبرپختونخوا میں مزید 2 پولیو کیسز رپورٹ، تعداد 61 ہو گئی
Next Post علامہ اقبال اور آج کا پاکستان
Allama Iqbal

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.