geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا عمران خان سے پرانا تعلق نکل آیا

November 12, 2019November 12, 2019 4 1 min read
Amarinder Singh
Share this:

Amarinder Singh

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے چند دن قبل کہا تھا کہ کرتارپور کوریڈور کھولنے کے پیچھے پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی کا کوئی منصوبہ کارفرما ہے۔

کرتارپور صاحب گردوارہ سے واپسی پر پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ان کے خاندان کا کرکٹ کے حوالے سے پرانا تعلق ہے۔

کیپٹن سنگھ نے چند دن قبل ہی ایک بیان میں کہا تھا کہ کرتارپور کوریڈور کھولنے کے پیچھے پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی کا کوئی منصوبہ کارفرما ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی کرتاپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بھارت سے پاکستان جانے والے پہلے ساڑھے پانچ سو رُکنی جھتے میں شامل تھے۔اس سفر میں سرحد کی دوسری طرف پاکستانی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اُن کا خیرمقدم کیا اور ساتھ بس میں گردوارہ گئے۔ یہ سفر صرف پانچ منٹ کا تھا لیکن اس سے کچھ نئی باتیں سامنے آئی ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یوں تو اس مختصر سفر کے دوران دونوں کے درمیان کرتارپور پر بات ہوئی لیکن اس کے علاوہ کرکٹ کی پرانی یادوں کا بھی ذکر ہوا۔

دونوں کی پہلے کبھی نہ تو ایک دوسرے سے ملاقات رہی ہے اور نہ ہی دونوں ایک دوسرے کو ذاتی طور پر جانتے ہیں۔ لیکن اس موقع پرکیپٹن امریندر سنگھ نے عمران خان کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے خاندانوں کے درمیان کرکٹ کا ایک خاص تعلق ہے۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم کو ان کے کرکٹ کے دنوں میں کھیلتے دیکھا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی وزیراعظم کو بتایاکہ عمران خان کے چچا نے سن انیس سو چونتیس اور پینتیس کے دوران سنگھ کے والد کی کپتانی میں پٹیالہ اور انڈیا کے لیے کرکٹ کھیلا تھا۔

وزیر اعلی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کیپٹن امریندر سنگھ نے انہیں بتایا کہ ان کے چچا جہانگیر خان نے محمد نثار، لالا امرناتھ، تیز گیند باز امر سنگھ اور بلے باز وزیر علی اور امیر علی کے ساتھ پٹیالہ کے لیے کرکٹ کھیلا تھا۔ یہ ساتوں کھلاڑی کیپٹن امریندر سنگھ کے والد یادویندر سنگھ کی کپتانی والی ٹیم میں شامل تھے، جو اس وقت پٹیالہ ریاست کے مہاراجہ تھے۔

بھارت اور پاکستان نے پچھلے کئی برسوں سے ایک دوسرے کی سرزمین پر کرکٹ کھیلنا بند کررکھا ہے۔

لیکن سرکاری بیان میں کہا گیا کہ پانچ منٹ کے اس سفر کے دوران کرکٹ کے حوالے سے دونوں رہنماؤں کے درمیان جذبہ خیرسگالی قائم کرنے میں مدد ملی۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے چند روز قبل ہی کرتارپور کوریڈور کو کھولنے کے حوالے سے پاکستان کی نیت پر شک کا اظہار کیا تھا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ، “میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ کوریڈور کھولنا آئی ایس آئی کا منصوبہ ہے اور میں یہ با ت اس لیے کہہ رہاہوں کیوں کہ جب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف لینے والے تھے تو اس میں نوجوت سنگھ سدھو کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ لیکن حلف برداری سے قبل ہی (پاکستانی آرمی چیف) جنرل باجوا نے سدھو کو بتادیا تھا کہ وہ کوریڈور کھولنے جارہے ہیں۔ عمران خان اس کے بعد وزیر اعظم بنے۔ پاکستان آرمی نے اس کے لیے پہلے ہی زمین تیار کرلی تھی اور اسی بات سے میرےکان کھڑے ہوگئے تھے۔”

خیال رہے کہ کانگریس پارٹی کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ اور سابق کرکٹر اور پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان اختلافات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں اور یہ اکثر منظر عام پر آجاتے ہیں۔اس دوران حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی وزیر اعظم کی تعریف کرنے پر سدھو پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

Share this:
Chaudhry Shujaat
Previous Post نواز شریف کے باہر جانے کا معاملہ سرکاری گورکھ دھندے میں نہ الجھایا جائے
Next Post بی جے پی مہاراشٹرا ميں حکومت سازی کی دوڑ سے باہر
Narendra Modi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.