geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک میں بدامنی کے ذمہ دار کون۔؟

November 12, 2019 0 1 min read
Azadi March
Share this:

Azadi March

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

آزادی مارچ کے بارے میں کوئی بھی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ مولانا فضل الرحمان جیسے سنیئر سیاست دان ایک بھر پور مجمع لے کر اسلام آباد اس لیے آئے کہ خالی ہاتھ گھر چلے جائیں۔مولانا فضل الرحمان نے اپنی تقریباً تین دہائیوں پر پھیلی سیاست کا سب سے اہم جوا کیوں اور کس کے کہنے پر کھیلا؟ کیا مولانا بغیر کسی یقین دہانی اور بغیر کسی مقصد کے اسلام آباد کی جانب چل پڑے؟اگر مولانا کو وزیراعظم کے استعفے کے بنا ہی جانا تھا تو گذشتہ دس ماہ میں پندرہ ملین مارچ اور دس ہزار سکیورٹی اہلکار تیار کرنے کا مقصد کیا تھا؟۔کیا مولانا صرف اپنی سیاسی اہمیت جتلانے کے لیے یہ سب کر رہے تھے؟ کیا مولانا سیاست میں کم بیک چاہتے تھے یا مولانا سویلین بالادستی، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کا خواب لے کر اسلام آباد آئے تھے؟

’مولانا کیوں آئے۔ کس کے اشارے پر آئے۔ اور کیا خالی ہاتھ جائیں گے‘ کے گرد گھومنے والے تمام سوالوں نے حکومت، طاقتور حلقوں، میڈیا اور اب یوں لگتا ہے کہ خود مولانا کو بھی گھما کر رکھ دیا ہے۔کہنے والے کہتے ہیں کہ مولانا کے اس مارچ نما دھرنے کی بہتی گنگا سے سب مستفیض ہو رہے ہیں، ن لیگ بھی فیض یاب ہو چکی اور پیپلز پارٹی کو بھی آنے والے دنوں میں فیض مل جائے گا۔۔۔ تو پھر مولانا کے ہاتھ کیا آیا؟۔کراچی سے شروع ہونے والے اس مارچ نے بلاشبہ حکمرانوں اور مقتدروں کی نیندیں اُڑائیں۔ نواز شریف کی بگڑتی صحت اور مولانا کا مارچ۔۔۔ اُوپر سے ایک بڑے مجمعے کو اسلام آباد لانے میں کامیابی نے پہلی بار طاقتور حلقوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔یہاں تک کہ خیبر پختونخواہ کے بڑھکیں لگاتے وزیراعلی اور پنجاب کی گم صم مگر طاقتور انتظامیہ کہیں دُبک کر بیٹھ گئی اور مولانا بغیر کسی مشکل اور روک ٹوک کے اسلام آباد کی مصروف شاہراہ کشمیر ہائی وے تک پہنچ گئے۔

استعفے کا مطالبہ، اسمبلیوں کی تحلیل اور فوج کی مداخلت کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد، مطالبات کی اعلانیہ فہرست کا حصہ۔ جبکہ ملک کی جمہوری اور روشن خیال سیاسی قوتیں مولانا کے پیچھے اور عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر اُن کے سامنے۔۔ مولانا اپنے کارڈز کھیلنے لگے۔پلان اے کے مطابق وزیراعظم کے استعفے کے لیے ڈیڈ لائن دی اور اداروں کو غیر جانبدار رہنے کی تلقین بھی۔ جواب الجواب اُسی رات ایک نجی چینل پر جاری ہوا اور پھر مولانا کے ساتھ صرف قوم پرست جماعتیں ہی دکھائی دیں۔

مولانا کو کیا حاصل ہوا؟ اب تک قومی سیاست میں واپسی کے ساتھ ساتھ مولانا کو اپنے سیاسی حلیفوں سے مکمل آشنائی بھی نصیب ہو چکی ہے۔ مولانا کا پلان بی اور سی جس کا کسی کو معلوم نہیں تاہم جمہوری اداروں کی بالادستی اور قومی اداروں کے اپنے آئینی کردار میں رہتے ہوئے کردار پر اہم پیش رفت ضرور ہوئی ہے۔وہ قومی ڈائیلاگ جس کے بارے میں پہلے سابق صدر آصف زرداری اور پھر نااہلیت کے بعد نواز شریف اور چند ہفتے پہلے چیف جسٹس ذکر کرتے دکھائی دیے اب قومی ادارے نے بھی تمام قومی اسٹیک ہولڈرز کی ہم آہنگی پر زور دے دیا ہے۔

کیا مولانا ایک نئے عمرانی معاہدے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں؟ کیا قومی مکالمے کا آغاز ہو سکتا ہے کہ جس میں آئینی حدود میں رہتے ہوئے اداروں کے کردار کا تعین ہو سکے؟مولانا کامیاب ہوں گے یا نہیں مگر یہ سچ ہے کہ ایسی تحریکوں اور ایسے عوامی اجتماعات کے نتائج دور تک جاتے ہیں۔کیا مولانا ایک نئے عمرانی معاہدے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں؟ کیا قومی مکالمے کا آغاز ہو سکتا ہے کہ جس میں آئینی حدود میں رہتے ہوئے اداروں کے کردار کا تعین ہو سکے؟ کیا مولانا اور سیاسی جماعتیں عام انتخابات کے لیے راستہ بنا رہی ہیں اور کیا واقعی شفاف انتخابات کا خواب پورا ہو سکتا ہے؟

گزشتہ دورِ حکومت میں سول اور فوجی اداروں کے مابین خلیج نے ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور غیر سیاسی اداروں کی جمہوری اداروں میں مستقل مداخلت نے نہ صرف ہر ادارے کو کمزور کیا ہے بلکہ اب اس کے نقصانات اُن اداروں کو بھی پہنچنے کا احتمال ہے جو ریاست کے مضبوط ترین ستون ہیں۔کچھ ماہ قبل بلاول بھٹو اور میاں نواز شریف کی جیل میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ میثاق جمہوریت کی طرز پر نئے عمرانی معاہدے کی تشکیل کی جائے، اب مولانا اسی بات پر زور دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔اگر مولانا استعفے لینے میں ناکام ہو بھی جائیں مگر اداروں کے درمیان مکالمے کا آغاز ہو گیا تو یہ دھرنا ناکام نہیں کامیاب تصور ہو گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت مذاکرات مشن پر متحرک ہیں۔ اس کٹھن مشن پر ان کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر پرویز الٰہی بھی ہیں۔ چوہدری شجاعت نے اپنی کتاب ’سچ تو یہ ہے‘ میں ان بڑے واقعات کا ذکر کیا جن میں وہ مشن مذاکرات پر روانہ ہوئے لیکن نتائج بھیانک نکلے۔ڈیرہ بگٹی میں نواب اکبر بگٹی کے خلاف آپریشن ہو یا لال مسجد کے خلاف فوجی آپریشن، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی معطلی ہو یا قومی مفاہمتی آرڈیننس چوپدری شجاعت حسین بھیانک نتائج کا ذمہ دار مقتدر قوتوں کو ہی قرار دیتے ہیں۔اس حقیقت میں بھی کوئی شک نہیں ماضی میں علامہ طاہر القادری کی سیاست قوم کے لئے عملی نمونہ ہے، مولانا کا ماضی بھی گواہ ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم جاگ جائے،کہ ملک میں بدامنی کیوں پھیلائی جارہی ہے۔؟
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Hamza Shahbaz
Previous Post حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع، لیگی رہنما اور جج میں تلخ کلامی
Next Post سوشل میڈیا کے درست استعمال کے فروغ کی ضرورت ہے، مفتی محمد نعیم
Mufti Mohammad Naeem

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.