geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دعا کے آداب و فضیلت !

November 14, 2019 0 1 min read
Prayer
Share this:

Prayer

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

دعا کو عبادت کا مغز اور جوہر کہا گیا ہے، خاتم النبین محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت وَقَالَ رَبُّکُمُ ادْعُوْنِی۔۔آخر تک پڑھی ، جس کا مفہوم ہے کہ ” تمہارے ربّ کا فرمان ہے کہ مجھ سے دعا کرو اورمانگو، میں قبول کروں گا ، اور تم کودوں گا ”۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ کمال عبدیت میں سب سے اعلیٰ ہیں اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم افضل مخلوقات اور اشرف کائنات ہیں اور اسی وجہ سے قرآن مجید میں جہاں جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بلند ترین خصائص وکمالات اوراللہ تعالیٰ کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر خاص الخاص انعامات کا ذکر کیا گیا ہے وہاں معزز ترین لقب کے طورپر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عبدہی کے عنوان سے یاد کیا گیا ہے۔

دعا چونکہ عبدیت کاجوہر اورخاص مظہر ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے وقت بندے کاظاہر وباطن عبدیت میں ڈوبا ہوتا ہے ، اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احوال واوصاف میں غالب ترین وصف اور بیش قیمت خزانہ ان دعائوں کاہے جو مختلف اوقات میں اللہ تعالیٰ سے خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیں یا امت کو ان کی تلقین فرمائیں ۔ ان میں سے کچھ دعائیں ہیں جن کاتعلق خاص حالات یا اوقات اورمخصوص مقاصد وحاجات سے ہے اور زیادہ تر وہ ہیں جن کی نوعیت عمومی ہے۔ ان دعائوں کی قدر وقیمت اورافادیت کاایک عام عملی پہلو تو یہ ہے کہ ان کے ذریعے دعا کرنے اوراللہ سے اپنی حاجتیں مانگنے کاسلیقہ اورطریقہ معلوم ہوتا ہے اور وہ رہنمائی ملتی ہے جو کہیں اور سے نہیں مل سکتی۔ احادیث مبارکہ کے ذخیرے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جو سینکڑوں دعائیں محفوظ ہیں ان میں اگر تفکر کیاجائے تو کھلے طورپر محسوس ہوگا کہ ان میں سے ہر دعا معرفت الٰہی کاشاہکار ہے۔

دعا اپنی کامل عاجزی وبے بسی اورسراپا محتاجی کامظاہرہ ہے اوریہی کمال عبدیت ہے، اس لئے عافیت کی دعا اللہ تعالیٰ کو سب دعائوں سے زیادہ محبوب ہے ، اور جس کے لئے دعا کا دروازہ کھل گیا یعنی جس کو دعا کی حقیقت نصیب ہوگئی اوراللہ سے مانگنا آگیا اس کے لئے رحمت الٰہی کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ دعادراصل ان دعائیہ الفاظ کانام نہیں ہے جو زبان سے ادا ہوتے ہیں ، ان الفاظ کو تو زیادہ سے زیادہ دعا کا لباس یا قالب کہا جاسکتا ہے ۔ دعا کی حقیقت انسان کے قلب اوراس کی روح کی طلب اورتڑپ ہے اورحدیث پاک میں اس کیفیت کے نصیب ہونے ہی کو باب دعا کے کھل جانے سے تعبیر کیاگیا ہے ، اور جب بندے کویہ نصیب ہوجائے تو اس کے لئے رحمت کے دروازے کھل جاتے ہیں ۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب اللہ سے مانگو اوردعا کرو تو اس یقین کے ساتھ کرو کہ وہ ضرور قبول کرے گا اورعطاء فرمائے گا ، اور جان لو اوریادرکھو کہ اللہ اسکی دعا قبول نہیں کرتا جسکا دل ( دعا کے وقت ) اللہ سے غافل اوربے پرواہ ہو ۔” مطلب یہ ہے کہ دعا کے وقت دل کو پوری طرح اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا چاہیے اور ربّ رحمن کی کریمی پرنگاہ رکھتے ہوئے یقین کے ساتھ قبولیت کی امید رکھنی چاہئے ، تذبذب اوربے یقینی کے ساتھ جو دعا ہوگی وہ بے جان او رروح سے خالی ہوگی۔ جو کوئی یہ چاہے کہ پریشانیوں اور تنگی کے وقت اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائے ، تو اس کو چاہئے کہ عافیت اورخوش حالی کے زمانہ میں دعا زیادہ کیا کرے۔ جو لوگ صرف پریشانی اورمصیبت کے وقت ہی اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اوراسی وقت ان کے ہاتھ دعاکے لئے اٹھتے ہیں ، ان کارابطہ اللہ کے ساتھ بہت کمزور ہوتاہے ،اللہ تعالیٰ کی رحمت پر ان کو وہ اعتماد نہیں ہوتا جس سے دعا میں روح اورجان پیدا ہوتی ہے۔ اس کے برعکس جو بندے ہر حال میں اللہ سے مانگنے کے عادی ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ کے ساتھ ان کا رابطہ قوی ہوتاہے اور اللہ کے کرم اوراس کی رحمت پر ان کو بہت زیادہ اعتماد اوربھروسہ ہوتاہے ، اس لئے ان کی دعا قدرتی طورپر جاندارہتی ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی ہدایت دی کہ بندوں کو چاہئے کہ عافیت اور خوش حالی کے دنوں میں بھی وہ اللہ تعالیٰ سے زیادہ سے زیادہ دعا کیا کریں اورمانگا کریں، اس سے ان کو وہ مقام حاصل ہوگا کہ پریشانیوں اور تنگی کے پیش آنے پر جب وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں گے تو انکی دعا خاص طورپر قبول ہوگی۔

دعا بندے کی طرف سے اللہ تعالیٰ کے حضور میں استدعا ہے ، اوروہ مالک کل اورقادر مطلق ہے ، چاہے تو اسی لمحہ دعاکرنے والے بندے کو وہ عطاء فرمادے جو وہ مانگ رہاہے لیکن اس کی حکمت کاتقاضایہ نہیں ہے کہ وہ ظلوم وجہول بندے کی خواہش کی ایسی پابندی کرے بلکہ بسا اوقات خود اس بندے کی مصلحت اسی میں ہوتی ہے کہ اسکی دعا جلد پوری نہ ہو۔ لیکن انسان کے خمیر میں جو جلد بازی ہے اس کی وجہ سے وہ چاہتا ہے کہ جو میں مانگ رہا ہوں وہ مجھے فوراً مل جائے ، اورجب ایسا نہیں ہوتا تو وہ مایوس ہوکر دعا کرنا بھی چھوڑ دیتا ہے ، یہ انسان کی وہ غلطی ہے جس کی وجہ سے وہ قبولیت دعا کا مستحق نہیں رہتا اورگو یا اس کی یہ جلد بازی ہی اس کی محرومی کاباعث بن جاتی ہے۔

دعا کرنا انبیائے کرام کی سنت ہے ہر نبی نے ہر حال میں دعا کی ہے قرآن مجید میں انبیا ئے کرام کی بہت سی دعائوں کو محفوظ کیا گیا ہے۔سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے زندگی کے ہر عمل میں دعا کرنے کا حکم دیا ہے۔لہٰذا ضروری ہے کہ کبھی بھی دعا میں کوتاہی نہ برتی جائے بلکہ ہمہ وقت دعائیں کرتے رہنا چاہیے اور ایک دوسرے کو دعا کی تلقین بھی کرنا چاہیے۔ دعا مانگنے سے بندے کو خاص قرب الٰہی حاصل ہوتا ہے، دعا کے ذریعے بندے کے اندر عجزوانکساری جنم لیتی ہے ۔ بارگاہ الٰہی میں دعا ہے کہ اللہ ربّ العزت ہمیں خشوع و خضوع کے ساتھ دعا مانگنے والا بنائے، اور ہماری دعاؤں کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔آمین
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ra03009230033@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
PAKISTAN BLIND CIRKET TEAM
Previous Post پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے T20 میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
Next Post اعتدال پر ملال
Moderate

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.