geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمران خان سے استعفی لے کر رہیں گے، اگلے سال بڑی تبدیلی آئے گی، فضل الرحمان

November 18, 2019 0 1 min read
Fazl-ur-Rehman
Share this:

Fazl-ur-Rehman

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان (جے یو آئی۔ ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’استعفی لیے بغیر تحریک نہیں روکیں گے، ہم ایک سے بہت سارے دھرنوں میں منتقل ہوئے ہیں لیکن مطالبہ وہی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’حکومت کو جائز مطالبے پر ماننے کیلئے آمادہ کرنا ہے، عمران خان بنی گالہ میں آرام سے نہیں بیٹھے بلکہ حواس باختہ ہیں‘۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ’عمران خان سے استعفی لے کر رہیں گے، اگلے سال بہت بڑی تبدیلی آئے گی، ہم خیالی پلاؤ لے کر نہیں نکلے،اگلا سال نئے نظام کے ساتھ نظر آئے گا‘۔

مولانا نے کہا کہ ’میں جمہوری آدمی ہوں مجھے معلوم ہے کہ ایسی تحریکوں کے کچھ نتائج ہوتے ہیں، ہماری حکومت سے کوئی کوئی مفاہمت نہیں ہوئی، چوہدری صاحب کو دوٹوک کہا کہ ناجائز حکومت کے خاتمے کے علاوہ کوئی ہدف نہیں‘۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ’پرویز الٰہی ایسی تصویر پیش کرنا چاہتے ہیں کہ مفاہمت ہوئی لیکن میں واضح الفاظ میں تردید کرتاہوں کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، میرے پاس کوئی امانت نہیں جو تھا بتادیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے دنیا سے اپنا مؤقف منوالیا ہے، میں جس اسٹریٹجی پر چل رہاہوں مطمئن ہوں، سیاست میں ماحول بنانا ہوتاہے تاکہ دوسرے آپ کو تسلیم کریں، سیاسی ماحول بنانا ہوتاہے، کسی کی گردن پر بندوق تان کرنہیں کہا جاتا کہ استعفیٰ دو‘۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ’الیکشن کمیشن کے قوانین میں خرابی نہیں، باہر سے مداخلت پر اعتراض ہے، ہماری زندگی میں شاید ایک یوٹرن ہوگا کہ دوبارہ اسلا م آباد آجائیں‘۔

’پرویز الٰہی سے یا ان کے ذریعے کوئی ڈیل اور مفاہمت نہیں ہوئی‘
مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے ذریعے حکومت سے کسی ڈیل یا مفاہمت کی تردید کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ’ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پرویز الٰہی سے یا ان کے ذریعے کوئی ڈیل اور مفاہمت نہیں ہوئی، وہ اس بات کی پرزور تردید کرتے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی مفاہمت کے جذبے سے آئے تھے ،میں ان کے جذبات کی قدر کرتا ہوں،انہوں نے کچھ لے کرجانے کی بات اپنے مقام سے کی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے یہ بھی انکشاف کیا ہےکہ ق لیگ کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ہے اور پرویز الٰہی ان کےمؤقف کے قائل ہو کرگئے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان آرام سے نہیں بیٹھے ہوئے انہیں کپکپی لگی ہوئی ہے، ہم خیالی پلاؤ کے ساتھ گھروں سے نہیں نکلے۔

واضح رہے کہ ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ’ میں دعویٰ کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے معاملات طے ہونے کے بعد اسلام آباد کا دھرنا ختم کیا۔

پروگرام ’جرگہ‘ کے میزبان سلیم صافی نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ ’مولانا نے کہا تھا کہ یا تو وزیراعظم استعفیٰ دیں یا پھر استعفیٰ کے وزن کے برابر اگر کوئی چیز آجائے تو وہ بھی قبول ہے، یہ استعفے جیسی چیز کیا ہے؟‘

پرویز الٰہی نے مسکرا کر جواب دیا کہ مولانا نے ’انڈر اسٹینڈنگ‘ کے تحت اسلام آباد مارچ ختم کیا ، معاملات طے ہونے کے بعد مولانا اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔

پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہم نے جو دے کر بھیجا وہ ’امانت‘ ہے۔

Share this:
Frankfurt Plane Collision
Previous Post فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر دو جہاز ٹکرا گئے
Next Post ایران: احتجاجی مظاہرے، ہڑتالیں، انٹرنیٹ سپلائی منقطع
Iran Protests

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.