geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پیام اقبال اور نوجوانانِ ملت

November 18, 2019 4 1 min read
Allama Mohammad Iqbal
Share this:

Allama Mohammad Iqbal

تحریر : زین العابدین

شاعرِ مشرق نے قرآنی تعلیمات کے بحرِ زخار میں غواصی کر کے چند لو لوۓ آبدار چنے جو نہ صرف نوجوانوں کے لیے سرمایہء حیات ھیں بلکہ مشعلِ راہ ھیں. یہ ایک مسلمہ حقیقت ھے کہ نوجوان ھی کسی قوم کا سرمایہء افتخار ھوتے ھیں قوم کا دامن انہی کے دامن سے وابستہ ھے. اقبال نوجوانوں نسل کے ھر فرد میں خودی،بلند ھمتی اور طاقت کا جذبہ دیکھنے کے متمنی تھے.

اگر جواں ھوں میری قوم کے جسورو غیور
قلندری مری کچھ کم سکندری سے نہیں
ایک شعر میں یوں لکھا
ھو تری خاک کے ھر ذرے سے تعمیرِ حرم
دل کو بیگانہ اندازِ کلیسائی کر

اقبال کی تعلیمات کی روشنی میں آج کے نوجوان کو اگر زندہ رھنا ھے تو اسے اپنے قلوب و اذہان کو نورِ ایمان سے منور کرنا ھو گا. یقین ھی وہ دولت ھے جس سے غلامی کی زنجیریں کٹ سکتی ھیں.اصل زندگی روحانی زندگی ھے.زندگی محض سانس کے آنے جانے اور ماہ و سال کا نام نہیں بلکہ زندگی عبارت ھے جہدِ مسلسل سے.قوم اسی صورت میں عظمت و رفعت کے میدان میں زندہ رہ سکتی ھے.

اس قوم کو شمشیر کی حاجت نہیں ھوتی
ھو جس کے جوانوں کی خودی صورتِ فولاد

مگر آج کے نوجوان نے فکرِ اقبال کو بھلا دیا یوں اقبال کی تعلیمات ایک تاریخ بن کر رہ گئی جو کہ سال میں ایک یا دو بار یادِ اقبال کے نام سے منا لی جاتی ھے.ایک شاعر نے کیا خوب کہا تھا

کبھی اک سال میں ھم مجلسِ اقبال کرتے ھیں
پھر اس کے بعد جو کرتے ھیں وہ قوال کرتے ھیں

قارئین محترم! یہی وجہ ھے کہ آج کے نوجوان کی بے نیازی بے حسی میں تبدیل ھو گئی ھم اپنے ھی بازوؤں کو کاٹتے چلے جا رھے ھیں. اپنی بداعمالیوں کی سزا ایسے وطن کو دے رھے ھیں جس کی بنیاد قرآن کی آیتوں,خلوص کی آہوں اور محبت کے آنسوؤں پہ استوار تھی. شاعرِ مشرق کے خوابوں کی تعبیر وطنِ عزیز کے درودیوار اس بات کے شاکی ھیں کہ آج کے نوجوان نے ان سے وفا نہیں کی.عرش ایک مدت سے لرز رھا ھے ھم ایک مدت سے شعلوں کی زد میں ھیں ھمارے دل اندھے ھو چکے ھیں اور نوجوان انگاروں کو لعلِ بدخشاں سمجھ رھے ھیں.

آج کے نوجوان کی حالت اس نیم ترکش کی سی ھو گئی جس کا کوئی ہدف ھی نہ ھو. وہ نوجوان جو شاہین کی مانند محوِ پروازِ فلک ھوتا ھےجس کی پرواز تیر کی نوک کی مانند ھونے کی وجہ سے سارے عالم پہ دھاک بٹھاتے ھوتے ھوۓ کامیابیوں کے پرچم لہراتی ھے وھی پرواز بے بسی کا لازوال نمونہ بن کر صدا با صحرا جاتی ھے وہ نوجوان جو ظلم و ناانصافی کے خلاف ڈٹ جانے والا ھوتا ھے اور باطل کے سامنے سر جھکانے کی بجاۓ سینہ سپر ھونے کی تمنا رکھتا ھے آج وہی اپنی خودی کے مٹ جانے سے پریشاں ھو کر ذلت و رسوائی کا سامنا کرتا ھے.

ترے دریا میں طوفاں کیوں نہیں ھے؟
خودی تیری مسلماں کیوں نہیں ھے؟
عبث ھے شکوہء تقدیرِ یزادں
تو خود تقدیرِ یزداں کیوں نہیں ھے؟

اقبال کی تعلیمات میں مولاۓ روم, رازی ,امام غزالی وغیرہ جیسے اولیاۓ کبار کا رنگ غالب ھے جہاں اقبال نوجواں کو محبت الہی کے لا محدود سمندر میں غوطہ زنی پہ آمادہ کرنے کی کوشش کرتے ھیں وھیں یہود و نصاری کی ذہنی غلامی سے بچ نکلنے کی تلقین بھی کرتے ھیں.اقبال فرماتے ھیں

علاج آتشِ رومی کے سوز میں ھے ترا
تری خرد پہ ھے غالب فرنگیوں کا فسوں

اقبال نے راہ بھولے نوجوان کو اپنی شاعری کے ذریعے اصل منزل سے آشنا کرنے کی بھرپور کوشش کی. اقبال نے درحقیقت اپنے فلسفہء خودی سے بے شمار راز اور حقائق سےپردہ اٹھا لیا.اقبال کے نزدیک مردِ مومن کا اصل مقام وہ ھے جہاں بندے کی رضا خدا کی رضا ھو اور خدا کی رضا بندے کی رضا ھو.

خودی کو کر بلند اتنا کہ ھر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ھے؟
اقبال نے اسلامی نظریہ کو منفرد انداز میں پیش

فرمایا.انھوں نے اپنے احساسات و جذبات کا مکمل اظہار کرتے ھوۓ شاعری کے ذریعے عمل کا پیغام دیا .اصولی طور پہ خالقِ کائنات نے بھی عمل کی اہمیت کو بیان فرمایا کہ انسان کو وہی کچھ ملتا ھے جس کے لیے وہ کوشش کرتا ھے لہذا جو نسل عمل سے عاری ھو جاۓ اس کی تقدیر بھی بدلا نہیں کرتی. تقدیر اللہ علم کو کہتے ھیں اور علم کسی کا اختیار ہر گز سلب نہیں کرتاچنانچہ انسان کو عمل کے اختیار میں آزادی حاصل ھے.لہذا اب عمل کا اختیار بندے کا اپنی تقدیر بنانے کا ذریعہ بھی ھے. چنانچہ اقبال فرماتے ھیں

تو اپنی سر نوشت اب اپنے قلم سے لکھ
خالی رکھی ھے خامہ حق نے تری جبیں

اقبال حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کے سچے عاشق تھے.انہوں نے امتِ مسلمہ کے نوجوانوں کی بقا کی خاطر اپنی شاعری کے ذریعے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو عملی میدان میں اپنا آئیڈیل ٹھہرانے کا پیغام دیا اور مغربی تہذیب و تمدن اور مارڈرنزم کے نام پہ بے حیائی کا واضح رد فرمایا.

اپنی ملت پر قیاس اقوامِ مغرب سے نہ کر
خاص ھے ترکیب میں قومِ رسولِ ھاشمی

اقبال کا دل محبتِ الہی سے سرشار تھا فکرِ اقبال یہ تھی کہ مسلمان کا قلب حقیقی معنوں میں روشن ھو جاۓ چنانچہ وہ دنیا کی حقیقت سے پوری طرح آشنا ھو جاۓ. اقبال فرماتے ھیں

دلِ بینا بھی کر خدا سے طلب
آنکھ کا نور ,دل کا نور نہیں
خدا سے پھر وہی قلب و نظر مانگ
نہیں ممکن امیری بے فقیری

المختصر فکرِ اقبال اپنے خالق سے محبت اور معرفت الہی کا حصول ھے اور افکارِ اقبا ل کی روشنی میں اپنی ذات کا عرفان حاصل کرنے کے بعد ہی رب کی معرفت کا حصول ممکن ھے.
Zain ul Abideen

تحریر : زین العابدین

Share this:
BLIND CIRCKET TEAM
Previous Post پاکستان بمقابلہ انگلینڈ بلائنڈ T20 کرکٹ سریز کے چوتھے میچ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو 208 رنز سے مات دیدی
Next Post بابری مسجد کیس: آل انڈیا مسلم بورڈ کا عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
Babri Masjid

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.