geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ریپ کا الزام: سویڈن میں وکی لیکس کے اسانج کے خلاف تفتیش ختم

November 20, 2019 0 1 min read
Julian Assange
Share this:

Julian Assange

سویڈن (اصل میڈیا ڈیسک) وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو اپنے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا تھا۔ تاہم اب سویڈن میں حکام نے ان الزامات کی قانونی تفتیش روک دی ہے۔ اسانج اس وقت برطانیہ میں زیر حراست ہیں۔

سویڈن کی مستغیثہ اعلیٰ ایوا ماری پرزون نے آج منگل انیس نومبر کو بتایا کہ جولیان اسانج پر الزام تھا کہ انہوں نے 2010ء میں ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پرزون کے مطابق، ”اس مقدمے کی طوالت کی وجہ سے اسانج کے خلاف پیش کیے جانے والے ثبوت کافی کمزور ہو چکے تھے۔ ان الزامات کی دوبارہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ان شواہد کو بنیاد بنا کر مقدمہ قائم نہیں کیا جا سکتا۔‘‘ ایوا ماری پرزون نے مزید بتایا کہ اسی وجہ سے اسانج کے خلاف تفتیشی عمل کو اب مزید آگے نہیں بڑھایا جا سکتا، ”تاہم اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔‘‘

اسانج ہمیشہ سے ہی اپنے خلاف یہ الزام مسترد کرتے آئے ہیں۔ اس فیصلے کےخلاف اپیل دائر نہ کیے جانے کی صورت میں جولیان اسانج کو ملک بدر کر کے سویڈن کے حوالے کیے جانے کا معاملہ ختم بھی ہو سکتا ہے۔ اسانج کے خلاف انہی الزامات کے تناظر میں پہلے 2017ء میں بھی تفتیشی عمل روک دیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں مئی 2019ء میں اس سلسلے میں ایک مرتبہ پھر تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔

48 سالہ آسٹریلوی شہری اسانج آج کل برطانیہ میں زیر حراست ہیں۔ انہیں امریکا بدر بھی کیا جا سکتا ہے، جہاں انہیں اپنے خلاف امریکی فوج کی ایک سابق اہلکار چیلسی میننگ کے ساتھ مل کر سازش کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ چیلسی میننگ کو 2010ء میں امریکی حکام نے حراست میں لیا تھا۔ اس وقت وہ بغداد میں تعینات تھیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے عراق اور افغانستان میں رونما ہونے والے واقعات کے حوالے سے امریکی فوج کی تقریباً سات لاکھ خفیہ فائلز وکی لیکس کو فراہم کی تھیں۔

میننگ کو پینتیس برس قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم اس موقع پر سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اس سزا کو کم کر کے سات برس کر دیا تھا۔ میننگ 2017ء سے ایک آزاد امریکی شہری کے طور پر اپنی زندگی گزار رہی ہیں۔

اسانج اپنے سویڈن حوالگی سے بچنے کے لیے تقریباً سات سال تک لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ گزین رہے تھے۔ رواں برس اپریل میں انہیں اس وقت حراست میں لیا گیا، جب ایکواڈور نے انہیں مزید سیاسی پناہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ مختلف خبر رساں اداروں کے مطابق اسانج کی امریکا حوالگی کی درخواست پر برطانیہ میں عدالتی سماعت اگلے برس فروری میں ہو گی۔

اسانج پر دو خواتین نے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے تھے۔ ان خواتین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسانج سے ان کی ملاقات اگست 2010ء میں سویڈن میں ہوئی تھی۔ اسانج کا موقف ہے کہ انہوں نے ان دونوں خواتین کے ساتھ ان کی رضا مندی سے جنسی تعلق قائم کیا تھا۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post ایردوآن مسلسل کردوں کی نسل کشی کے مرتکب ہو رہے ہیں: برطانوی اخبار
Next Post کشمیر میں شٹ ڈاؤن، مقامی معیشت کو تقریباﹰ ڈیڑھ بلین ڈالر کا نقصان
Indian Army in Kashmir

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.