geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی سہولت دی: پرویز رشید

November 21, 2019 0 1 min read
Pervaiz Rasheed
Share this:

Pervaiz Rasheed

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی سیاست میں ہفتوں سے جاری سیاسی ڈارمے کا انجام اس وقت دیکھنے کو ملا جب نواز شریف کے طیارے نے اڑان بھری۔ وہ اپنے چھوٹے بھائی اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ہمراہ براستہ دوحہ لندن تشریف لے گئے۔

نواز شریف جب پارک لین میں واقع ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود کارکنوں نے ان کے حق میں نعرے لگائے۔ ابھی دو روز قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ این آر او کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اور چئیرمین نیب جاوید اقبال کا بیان بھی تھا کہ نیب کی طرف سے کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص امریکہ یا لندن میں علاج کرا سکتا ہے ، باقی انسان نہیں؟ کیا وہ نواز شریف کی لندن روانگی کے لئے حکومت کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے کہ احتساب کے اتنے بلند و بانگ دعوے کرنے کے بعد نواز شریف کو سات ارب ڈالر وصول کئے بنا جانے کیسے دیا۔ جبکہ تحریک انصاف نے الیکشن میں کرپشن کے خلاف احتساب کے نعرے پر عوام سے ووٹ لیا تھا۔ چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ نواز شریف کا باہر جانا کسی ڈیل کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو کی۔ ڈیل کے ذکر پر انھوں نے کہا کہ ”اس قسم کی بہتان تراشی اب رک جانی چاہئے کیونکہ عدالت اس بنیاد پر دو وزرا کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر چکی ہے، جس کے بعد ان وزرا نے عدالت سے معافی طلب کی تھی۔ یہ عدالت کا فیصلہ ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو یہ سہولت فراہم کی اور اس سے پہلے بھی عدالتیں انھیں یہ سہولتیں فراہم کرتی رہی ہیں کہ وہ اپنا علاج کرا سکیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ”فواد چودھری کی باتیں بے بنیاد ہیں کہ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، آج نواز شریف کو لفٹر کے ذریعے جہاز میں پہنچایا گیا لیکن فواد چودھری نے تقریر کی کہ وہ دوڑ دوڑ کر سیڑھیاں چڑھ رہے تھے۔‘‘

سیاسی حلقے اور عوام اس بات کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا مریم نواز بھی بیرون ملک روانہ ہو جائیں گی یا وہ وہ اپنے والد کے بعد ان کی جگہ سنبھال کر عملی سیاست میں سر گرم نظر آئیں گی۔ لیکن پرویز رشید کے بیان سے یہی تاثر ملتا ہے کہ مریم نواز ای سی ایل سے اپنا نام نکلنے کی منتظر ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ بھی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔

اس بارے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ”مریم نواز کا نام ابھی ای سی ایل میں ہے اور نیب میں ان کے مقدمات کی سماعت جاری ہے، ہماری خواہش ہے کہ وہ لندن جا کر اپنے والد کی خدمت کریں۔ اس کے لئے ہم قانونی طریقہ ہی اختیار کرنے کے بارے میں سوچ بچار کر رہے ہیں۔‘‘

شہباز شریف اور مریم نواز کے لندن روانہ ہو جانے کے بعد مسلم لیگ ن کی سربراہی کون کرے گا اس سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ”آج کے زمانے میں فاصلے ختم ہو چکے ہیں۔ وہ لندن میں بیٹھ کر بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ سن 1999 میں بھی قیادت کو جلا وطن کیا گیا تھا تب بھی قیادت کا فقدان نہیں ہوا، اب بھی اس قسم کی کمی محسوس نہیں ہو گی۔ لیکن شہباز شریف ہمارے صدر ہیں اور مریم نواز میری طرح کی کارکن ہیں۔‘‘

پرویز رشید کے اس بیان سے بظاہر یہی تاثر ملتا ہے کہ مستقبل قریب میں مریم نواز عملی سیاست میں نظر نہیں آئیں گی۔ کیونکہ مسلم لیگ ن میں یہ طے ہو چکا ہے کہ شہباز شریف پارٹی کو چلانے کے لئے مرکزی کردار ادا کریں گے۔ لیکن سیاسی اور عوامی حلقوں میں یہ بات بھی کی جا رہی ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف دونوں کے بیرون ملک چلے جانے کے بعد ڈیل کا تاثر مزید پختہ ہو گا۔

کیا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے نے بھی اس سلسلے میں کوئی کرادر ادا کیا ہے کیونکہ کہا گیا کہ جیسے ہی لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آیا مولانا نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس پر پرویز رشید کا موقف تھا کہ مولانا کے دھرنے کے دو بینیفشریز ہیں ایک وزیراعظم، جنہوں نے دھرنا ختم ہوا تو انھوں نے دو دن کی چھٹی کی اور دوسرے اسد عمر جن کو وزارت مل رہی ہے۔

حکومتی اتحاد بارے ان کا کہنا تھا کہ ”حکومتی اتحاد میں یکجوئی ختم ہو رہی ہے۔ حکومت کے حلیفوں نے نواز کے معاملے پر انسانی قدروں سے قریب رویہ اختیار کیا، جبکہ پی ٹی آئی ان قدروں سے دور رہی، پاکستان جس عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے اس کا واحد حل یہ ہے کہ عوام کے پاس جایا جائے اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے ذریعے حقیقی عوام کے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنے تا کہ سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کا سفر دوبارہ جاری ہو سکے۔

Share this:
Iran Protests
Previous Post ایران میں حکومت کے خلاف چند روزہ احتجاج کے دوران 150 ہلاکتیں
Next Post بھارت امن کیلیے خطرہ، مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، عالمی کانفرنس
World Conference

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.