geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈارک ویب بدفعلی وڈیوز معاملہ بین الاقوامی جرم کی شکل اختیار کر گیا

November 21, 2019 0 1 min read
Sohail Ayaz
Share this:

Sohail Ayaz

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس نے کم عمر بچوں کے ساتھ بدفعلی کرکے وڈیوز و تصاویر بنا کر مبینہ طور پر ڈارک ویب پے نشر کرنے والے گینگ کے سرغنہ سہیل ایاز عرف علی کیس کی تفتیش کا دائرہ خیبر پختون خوا تک وسیع کرتے ہوئے پشاور میں ملزم کے زیر استعمال رہائش گاہوں پر چھاپے مارے ہیں۔

راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے سے پولیس نے سہیل ایاز عرف علی نامی ملزم کو گرفتار کرکے قہوہ فروخت کرنے والے معصوم بچے کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تو پولیس کے مطابق ملزم کے حوالے سے انکشاف ہوا کہ ملزم برطانیہ اور اٹلی میں بچوں سے زیادتی اور وڈیو بنا کر ڈارک ویب کو مہیا کرنے کے الزام میں سزا پاکر جیل کاٹ چکا ہے اور ڈی پورٹ کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں 30 بچوں سے زیادتی اور وڈیو بنانے کا اعتراف کرچکا ہے، ملزم انتہائی اعلی تعلیم یافتہ پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈاکاوٹنٹ، کے پی حکومت اور عالمی ادرے کے تحت چلائے جانے والے پروگرام میں مالی معاملات میں کنسلٹینسی فراہم کرکے ماہانہ 3 لاکھ روپے تنخواہ کماتا ہے، بیوی اور بچے ملزم سے علیحدہ ہو چکے ہیں۔

مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے پیرودھائی کے علاقے سے ملزم کے خرم کالا نامی ساتھی کو گرفتار کرکے کھنہ کے رہائشی ایک مزید بارہ سالہ بچے کا سراغ لگایا اور اس وقت تک متاثرہ بچوں کے حوالے سے ملزم کے خلاف 3 الگ الگ مقدمات درج ہوچکے ہیں جن کی تفتیش پولیس کی 8 رکنی ٹیم کررہی ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تفتیش کے دوران پولیس کی ایک ٹیم نے باقاعدہ مجاز اتھارٹی سے اجازت سے ملزم کو ہمراہ لے کر پشاور میں اس کی خفیہ رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، جہاں سے پولیس ٹیم نے چند اہم شواہد بھی حاصل کیے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے دوران استعمال ہونے والی منشیات جہاں سے حاصل کرتا ان کا بھی پتہ لگا کر انہیں بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے اور تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم کا گروہ خیبر پختون خوا میں حیات آباد اور محلقہ علاقوں جب کہ راولپنڈی میں مزکورہ سوسائٹی اور پیرودھائی وغیرہ کے علاقوں کو اپنی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتا تھا۔ پولیس ٹیم نے تفتیش کے دوران کردار سامنے آنے پر پشاور میں 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے لیکن پولیس کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

ادھر پولیس کو یہ بھی پتہ چلا کہ ملزم سہیل ایاز برطانیہ ، اٹلی اور دیگر ممالک میں رہا ہے، 2005 سے 2007 کے دوران ایک عالمی ادارے کے پروگرام سے منسلک ہوکر افغانستان میں بھی تعینات رہا اور افغانستان میں اس کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ملزم کی جانب سے زبردستی کانشانہ بنایا جانے والا دوسرا 12 سالہ بچہ گزشتہ دو دنوں سے اپنے گھر سے پراسرار طور پر ایک مرتبہ پھر لاپتہ ہوگیا اس حوالے سے اس کے لواحقین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کو بچے کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے رجوع کیا ہے۔

Share this:
Justice Asif Saeed Khosa
Previous Post وزیراعظم ہمیں طعنہ نہ دیں باہر جانے کی اجازت انہوں نے خود دی، چیف جسٹس
Next Post آصف زرداری کو ذاتی معالج کی سہولت نہ دینے کیخلاف پیپلز پارٹی کا مظاہرہ
Saeed Ghani

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.