geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

محکمہ پراسیکیوشن کی آسامیاں اور پنجاب پبلک سروس کمیشن

November 23, 2019 0 1 min read
Punjab Public Service Commission
Share this:

Punjab Public Service Commission

تحریر : شہزاد عمران رانا ایڈووکیٹ

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پراسیکیوشن کی آسامیوں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کیلئے شعبہ قانون سے منسلک امیدواروں سے 6-10-2019کو شائع ہونے والے اشتہار کے ذریعے آن لائن درخواستیں طلب کی گئیںاور درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 21-10-2019 تھی۔

پہلے کمیشن نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی آسامیوں کیلئے امتحانات کی تاریخیںصرف ایک ماہ ایک دن کے وقفہ کے بعد 23-11-2019اور24-11-2019 جبکہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرکی آسامیوں کیلئے امتحانات کی تاریخیں30-11-2019اور1-12-2019مقرر کردی تھیںاور اِن آسامیوںکے ا میدواروں کو بھی تیاری کیلئے صرف ایک ماہ اور آٹھ دن کا وقت دیا گیا تھا مگر امیدواروں کے احتجاج اور کابینہ لاہور ہائیکورٹ بار کی خصوصی کاوش پر کمیشن نے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں اور امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کمیشن نے اِس بارمذکورہ آسامیاں کیلئے امتحانات، نئے نصاب کے تحت لینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ پچھلے نصاب سے کافی طویل ہے۔ اِس نصاب میں معروضی حصہّ کافی کم کرکے موضوعی حصہّ پہلے کی نسبت کافی زیادہ کردیا ہے اور اِس طرح امیدواروںسے ایک دن میں دو امتحان لیے جائیں گے یعنی امیدواروں کو دو دن میں لگاتار چار امتحان دیناہونگے ۔اِس سے قبل پرانے نصاب کے مطابق صرف دو امتحان ہی ہوتے تھے جس میں ایک امتحان موضوعی اور دوسرا معروضی پر مشتمل ہوتا تھا مگر اب چار میں سے تین امتحان میں صرف ایک سوال معروضی حصہّ پر مشتمل ہوگا جبکہ موضوعی حصہّ کے پانچ سوالات کے جوابات تحریر کرنا ہونگے جبکہ انگریزی ہی نصاب میں شامل کیے جانے والا ایک ایسانیامضمون ہے جوبغیرمعروضی صرف موضوعی حصہّ پر مشتمل ہوگا۔

میری ذاتی رائے میں کمیشن کو مذکورہ آسامیوں کیلئے امتحانات الگ الگ دن لینے چاہیے تاکہ نئے اور طویل نصاب کی روشنی میں لئے جانے والے امتحانات کے امیدواروںجن میں کئی پیشہ ور وکیل بھی شامل ہیں کو آسانی ہوسکے کیونکہ کمیشن کو پہلے امتحانات کے انعقادکیلئے کرایہ کی بلڈنگ یعنی لاہور بورڈ یا پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی مراکز کو استعمال کرنا پڑتاتھا جبکہ اب کمیشن کی ذاتی بلڈ نگ برائے امتحانی مرکزجوہر ٹاﺅن لاہور کے قریب ایوب چوک میںواقع ہے ۔

چندماہ قبل محکمہ قانون و پارلیمانی امورکے مساوی پے سکیل یعنی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی کی آسامیوں کا اشتہار 7-7-2019۱ور ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کی آسامیوں کا اشتہار 13-8-2019کو شائع ہوا تھااور اِن آسامیوں کے امتحانات کا انعقاد بالترتیب 12-10-2019،13-10-2019اور 17-11-2019،16-11-2019تاریخوں کو ہواہے۔ اِس طرح اِن دونوں آسامیوں کے امیدواروں کو تقریباً اڑھائی سے تین ماہ کا وقت ملا ۔ویسے اتنے وقت میں انتہائی مشکل سے مشکل امتحان کی تیاری بھی ممکن بنائی جاسکتی ہے دراصل اِن آسامیوں کے امیدواروں کو وقت صرف لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواستوں کی بدولت ملا۔اب یہ فیصلہ کمیشن نے ہی کرنا ہے کہ کیاآئندہ بھی اُس وقت ہی امیدواروں کو مزید وقت فراہم کیا جائے گا جب کوئی امیدوار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرے گا ؟۔ بہتر تو یہ ہوگا کہ کمیشن آئندہ کسی بھی شعبہ کی آسامیوںکے اشتہار میںہی امتحانات کی تاریخوںاعلان کردے۔

آخر میں ، میں اُمید کرتا ہوں کہ کمیشن اِس بار نئے اور طویل نصاب کے تحت لیے جانے والے مذکورہ آسامیوں کے امتحانات کا انعقاد الگ الگ دن کرے گا اور آئندہ سے خاص طور پرشعبہ قانون کی آسامیوں کیلئے مناسب وقت کے ساتھ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بھی آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کرنے کے اشتہار میں ہی کردے گا تاکہ ہر کوئی سوچ سمجھ کر درخواست جمع کروائے۔
Shahzad Imran Rana Advocate

تحریر : شہزاد عمران رانا ایڈووکیٹ

Share this:
Saeed Ghani
Previous Post وزیر اعظم وزیراعلیٰ کے کسی خط کا جواب نہیں دیتے، سعید غنی
Next Post مجھ پہ دکھ کا بوجھ نہ لاد… !
Women Violence

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.