geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قومی اسمبلی، ناروے میں قرآن کی بے حرمتی پر مذمتی قرارداد منظور

December 5, 2019 2 1 min read
National Assembly
Share this:

National Assembly

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پرقومی اسمبلی نے مذمتی قراردادمتفقہ طور پر منظور کر لی۔

قرآن پاک کی بے حرمتی پر مذمتی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان عمرنامی مجاہدکوخراج تحسین پیش کرتاہے جس نے ملعون شخص کو ہمت اور جرات سے روکا، ایسے واقعات سے مسلمانوں کے جذبات کوبھڑکانے سے اجتناب کیا جائے، حکومت،ناروے کے ساتھ سفارتی سطح پر معاملہ اٹھائے۔ مسئلہ کشمیر پر حکومت و اپوزیشن کے مابین گرما گرمی ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو مشاورت کی پیش کش کرتے ہوئے کہا انھیں مثبت تجاویز کے ساتھ خوش آمدید کہیں گے۔انھوں نے کہایہ کسی سیاسی جماعت کا نہیں، پورے پاکستان کامسئلہ ہے،اس پر ہم سب ایک ہیں اورکوئی ابہام، تقسیم یا کمزوری نہیں، بھارتی غیر قانونی اقدام کے بعدیہ عالمی تنازع بن گیا۔

شاہ محمود کی تقریر کے دور ان دھرنا کے تذکرے پر جے یو آئی کے ارکان عبد الواسع اور صلاح الدین برہم کھڑے ہوگئے اور وزیر خارجہ کو جھوٹا کہہ دیا ،جس پرشاہ محمودبھی برہم ہوگئے۔احسن اقبال نے تجویز دی حکومت حکومت سفارتی ایمرجنسی لگائے،اسلام آباد میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلائے، اگروہ راضی نہ ہو تو او آئی سی سے نکلنے کا اعلان کرے۔

امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا وزیر خارجہ کی جانب سے اپوزیشن کو مشاورت کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن کیا ہی اچھا ہوتا اگر وزیر اعظم عمران خان خود یہ پیشکش شہباز شریف، آصف زرداری اور دیگر رہنماؤں کوکریں۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ اگر ہم نے کمزوری دکھائی تو تاریخ معاف نہیں کرے گی، مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی، پارلیمنٹ اس کے مسائل کا حل نکالے۔

پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر نے کہا او آئی سی کا سربراہی اجلاس اگر نہیں ہوتا تو کم از کم او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس منعقد کرایا جائے۔ متحدہ مجلس عمل کے منیر خان اورکزئی نے کہا فاٹا کے انضمام کے وقت تین فیصد این ایف سی کا جو وعدہ کیا گیا، وہ پورا کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آرڈیننس 2019کی 22 دسمبر 2019سے مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد کی منظوری دیدی۔

Share this:
Election Commission
Previous Post حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نام بھجوا دیے
Next Post چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر لائنز ایریامیں ڈس ایبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے پروگرام میں شرکت
DMC EAST

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.