geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تھوڑا وقت تو لگا ہے مگر

December 5, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : مسز جمشید خاکوانی

پاکستان نے ایک بلین ڈالر کا غیر ملکی قرضہ واپس کر دیا موڈیز کی ریٹنگ ایجنسی نے اسلام آباد کے کریڈٹ ریٹنگ آئوٹ لک کو ”منفی ” سے بڑھا کر ”مستحکم” کر دیا ،بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی ریٹنگ کرنے والی ایجنسی ”موڈیز ” نے انڈیا اور پاکستان کے لیے ریٹنگ جاری کی ہے نواز شریف کے دور میں ہم منفی لسٹ یعنی بی تھری سے بھی آگے چلے گئے تھے لیکن اب پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے مستحکم قرار دیا ہے موڈیز نے بھارت کو منفی بی تھری میں ڈال دیا ہے انشا اللہ عمران خان عوام کی امیدوں پر پورا اترے گا آئیندہ سالوں میں پاکستان معیشت میں دوڑ رہا ہوگا بہت سی اچھی خبروں کے ساتھ ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ ایک ملک نے پاکستان کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں عمران خان کے آنے کے بعد چین کے ساتھ آج سے ہماری تجارت شروع ہو گئی ہے ایک ہزار سے زائد اشیا ء پاکستان سے چینی مارکیٹ میں بجھوائی جا سکتی ہیں یہ انفارمیشن جناب بابر اعوان نے دی ہیں ۔۔اگر ہم نفرت اور حسد کو ایک طرف رکھ کر پچھلے ایک سال میں ملنے والی کامیابیوں کو دیکھیں جو گنوائی جا سکتی ہیں۔

(١) پاکستانی قطر بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں
(٢)روس نے اکیس سال بعد دوبارہ پاکستان سے تجارت شروع کر دی
(٣)بنگلہ دیش پاکستان سے پندرہ سال بعد تین سو ٹن پیاز خرید رہا ہے
(٤)کرتار پور کی وجہ سے دنیا بھر میں رہنے والے سولہ کروڑ سکھ پاکستان آ کر دنیا کو بتا رہے ہیں کہ پاکستان دہشت گرد نہیں امن پسند ملک ہے
(٥)پی آئی اے پانچ سال کویت اور دوسرے ممالک میں بند رہنے کے بعد دوبارہ چلا دی گئی ہے
(٦)اتحاد ایئر لائن اور پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن کوڈ شیئر سکیم کے تحت 13نومبر سے ایک ساتھ کام کر رہی ہیں
(٧)اقوام متحدہ نے پاکستان کو دس ملکوں کا صدر بنا دیا جو دنیا بھر میں درخت لگانے کا کام کریں گے اور اپنی مرضی سے فنڈ جاری کریں گے
(٨)ترکی ،ملائیشیااور پاکستان مل کر ایک ٹی وی چینل شروع کر رہے ہیں جس پر اسلام کے خلاف پراپیگنڈے کے بارے میں پوری دنیا کو بتایا جائے گا
(٩)سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو رہا کروا کر پاکستان لایا گیا باقی کے قیدیوں کو بھی لایا جا رہا ہے

(١٠)پاکستان ائیرفورس نے اس سال پچھلے تمام سالوں سے زیادہ جنگی جہازوں کی ایکسپورٹ کی جس میں افریقی ممالک اور ترکی شامل ہیں ۔کویت میں پاکستانیوں کی ویزوں کی بندش پر کویت حکومت کو دوبارہ پاکستانی لیبر کو ویزے جاری کرنے پر اتفاق جس پر کویت نے نئے قوانین کی لسٹ جاری کر دی ،سب سے اچھی خبر پاکستانی وزیر اعظم دنیا کے 10بہترین وزیر اعظم کی لسٹ میں 6نمبر پر آ گئے جو ایشیا کے واحد شخص ہیں اس کے علاوہ حکومت پاکستان کی کاوش پر انگلینڈ میں موجود الطاف حسین کی ملک مخالف تقاریر کو نہ صرف ٹی وی بلکہ انٹر نیٹ سے بھی بین کروا دیا گیا ۔۔پرائیویٹ سکولوں کو فیس کی حد مقرر کرنے کا حکم ۔۔برٹش ائیر لائن کی پروازیں دوبارہ پاکستان کے لیے چلا دی گئی ہیں ،بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود FATF سے ترکی ،ملائیشیا اور چائنہ کی مدد سے پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچا لیا گیا۔

مزید فروری 2020تک منی لانڈرنگ اور کسی قسم کی دہشت گردی پر فنڈز جاری نہ ہوں تو گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آ جائے گا جہاں آج تک لاہور اسلام آباد اور تھر میں غریب بے آسرا لوگ فٹ پاتھوں پر سوتے تھے اور مانگ کر کھاتے تھے وہاں اب شیلٹر ہائوس اور لنگر خانوں سے کم از کم انکی بھوک تو مٹائی جا سکتی ہے اور کھلے آسمان تلے سونے کی بجائے حکومتی خزانے سے بنائے گئے شیلٹر ہوم میں سو رہے ہیں ایسی کئی چیزیں ہیں جو اس ایک سال کے عرصے میں ہوئی ہیں لیکن چونکہ اس کا فائدہ پاکستان کو ہوا ہے یا صرف غریبوں کو سو اس لیے میڈیا ان کو کسی کھاتے میں نہیں ڈالتا کیونکہ ان کو کوئی فائدہ نہیں الٹا حکومت کو دبائو میں لانے کے لیے مسلسل نواز شریف کی خود ساختہ بیماریوں پر عوام کی توجہ مرکوز رکھی گئی اور آخر اس کو باہر بھیجنا پڑا اب یہی دبائو آصف زرداری کے لیے بنایا جا رہا ہے تاکہ اس کو بھی بیرون ملک بھیج کر لفافے حلال کیے جا سکیں۔

اگر دیکھا جائے تو یہی معاملہ جب پرویز مشرف صاحب کے ساتھ تھا تو نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے وزیر مشیر طرح طرح باتیں بنایا کرتے مشرف کو بھگوڑا اور بزدل تک کہا گیا جو علاج کے بہانے ملک سے بھاگا لیکن وہی چیز اللہ نے ان کے سامنے رکھی اب کوئی پوچھے بھگوڑا کون ہے جب کہ جنرل مشرف حقیقی بیمار تھے ابھی ابھی خبر آئی ہے کہ وہ دبئی کے ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہیں اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ کمیشن ان کا بیان ریکارڈ کر لے حالانکہ مشرف کے خلاف سارا کیس یکطرفہ تھا جس میں مشرف کی طرف سے کوئی وکیل بھی نہیں تھا اور سارا کھیل مشرف کی آڑ میں فوج کو بدنام کرنے کے لیے رچایا گیا بحرحال اس پر پھر بات کریں گے ابھی بات ہو رہی ہے حکومت کی کامیابیوں کی جن کو پیاز ،ٹماٹر اور غیر ضروری ایشوزمیں دبایا جا رہا ہے۔

حکومت پر تنقید کے جواب میں ایک پر جوش پاکستانی کا کمنٹ دیکھا ۔۔۔جناب دنیا میں پاکستان کی عزت کا جنازہ عمران خان سے پہلے والوں نے نکالا جو بلیو پاسپورٹ اور سفارتی تحفظ کی آڑ میں ہر ملک بھیک مانگنے جاتے رہے اور عوام کے پاسپورٹ کو دو کوڑی کا کر دیا میں ہر سال امریکہ جاتا ہوں اور شیڈول کاسٹ سلوک منتظر ہوتا ہے پوچھتے ہیں مسلمان ہو؟سنی ہو؟کون سے والے؟ این سی سی کی ٹریننگ تو نہیں لے رکھی ؟ لیکن خدائے بزرگ و برتر کی قسم کھا کر کہتا ہوں عمران خان کے حکومت میں آنے کے بعد امریکہ کے ائیر پورٹ پر ان کا رویہ بدل گیا ہے پاکستان جاتے ہوئے امیگریشن پر جتنا ٹائم لگتا ہے اس سے بھی کم ٹائم میں امریکہ مسکراتے ہوئے خوش آمدید کہتے ہیں میرا نام خان دیکھ کر امیگریشن انسپکٹر نے پوچھا ،،ھائو عمران خان از ڈوئینگ،اب بارش میں ٹماٹر کی فصل خراب ہو جائے یا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئے تو اس میں عمران خان کا کیا قصور؟ تو جناب اپنے اچھے وقت کو بھی دنیا کے سامنے لائیں ہر وقت مایوسی پھیلانے سے تو پھر صرف لال لال ہی نظر آئے گا ،چلیں اس کو بھی دیکھ لیں گے !
Mrs Khakwani

تحریر : مسز جمشید خاکوانی

Share this:
Pervez Musharraf
Previous Post سنگین غداری کیس: 17 دسمبر تک دلائل مکمل نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیں گے: خصوصی عدالت
Next Post ساتھی کے چناو میں اہم نکات
Marriage

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.