geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چار بلوچ خواتین کی گرفتاری، چار سکیورٹی اہلکار اغوا

December 8, 2019 0 1 min read
Security Forces
Share this:

Security Forces

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان میں چند روز پہلے لاپتہ ہوجانے والے لیویز اہلکاروں کے اغوا کی ذمہ داری یونائٹڈ بلوچ آرمی نے لی ہے اور ضلع آواران سے گرفتار شدہ چار بلوچ خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ لیویز اہلکار تین دن قبل ضلع کچھی سے لاپتہ ہوگئے تھے جہاں وہ سڑک کی تعمیر کے کام کی سکیورٹی پر مامور تھے۔

یونائٹڈ بلوچ آرمی نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں لیویز اہلکاروں پر حملہ ہوتے اور اغوا ہوتے دکھایا گیا ہے۔ وڈیو میں آگے جاکر قطار میں کھڑے یہ اہلکار بلوچی زبان میں باری باری اپنا تعارف کراتے سنے جا سکتے ہیں۔

تنظیم نے ایک بیان میں حال ہی میں ضلع آواران سے سکیورٹی اداروں کی طرف سے حراست میں لی جانے والی چار بلوچ خواتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق ان چار خواتین کو انتیس نومبر کو دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام میں کیا گیا۔ لیویز فورس کی جانب سے جاری کی گئی ایک تصویر میں گرفتارخواتین کے ساتھ اسلحہ بھی دکھایا گیا تھا۔

صوبے کے وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے ایک بیان میں کہا کہ ان خواتین کو چھان بین کے بعد اٹھایا گیا۔ ان کے بقول گرفتار خواتین کو قانونی کارروائی کے لیے عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔

بلوچستان میں چار کالعدم تنظیموں کے اتحاد ( براس) نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے رد عمل میں اپنی مسلح کارروائیاں تیز کرنے کی دھمکی دی ہے۔

بلوچ راجی آجوئی سنگر یا “براس” میں بلوچ لبریشن آرمی ، بلوچ لبریشن فرنٹ ، بلوچ ریپبلکن گارڈز اور بلوچ ریبلکن آرمی شامل ہیں۔

براس نے رواں سال مئی میں ساحلی شہر گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری لی تھی۔ اس حملے میں تین حملہ آوروں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ادھر بلوچ خواتین کی گرفتاری پر پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے بھی سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں پارٹی اراکین نے قومی اسمبلی کےحالیہ اجلاس کے دوران سخت احتجاج کیا۔

ہفتے کو کوئٹہ پریس کلب کے باہر بی این پی کے مظاہرے میں بلوچ خواتین کی گرفتاری کی مذمت کی گئی اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مظاہرے میں شامل بی این پی کے رہنما ملک عبدالولی خان نے کہا، “یہ ایک بہت خطرناک صورتحال بن چکی ہے۔ اب بلوچ مردوں کے ساتھ ساتھ بلوچ خواتین کو بھی بلاوجہ گرفتار کر کے صوبے میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جار رہا ہے ۔”

انہوں نے مزید کہا، “ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے ساحل اور وسائل کی بات کی ہے۔ یہاں کے وسائل پر سب سے زیادہ حق صوبے کے عوام کا ہے ۔ریاستی ادارے غیرآئینی اقدامات کے زریعے صوبے کے وسائل پراختیار حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم حکومت کے اتحادی ضرور ہیں لیکن اس کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ ہم اپنے حقوق پرخاموش رہیں گے۔”

سیکیورٹی امور کے ماہر میجر (ر) عمر فاروق کے بقول، خواتین کی گرفتاری سے صوبے میں قیام امن کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے ۔ ان کا کہنا ہےکہ ناراض بلوچ رہنماوں کا اعتماد حاصل کیے بغیر حکومت بلوچستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا، ” میرے خیال میں بلوچ قومی جدوجہد پر حکمران زمینی حقائق پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ بدامنی کی وجہ سے تمام معاملات متاثر ہو رہے ہیں ۔ بی این پی جیسی جماعت جو پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے اسے بھی اگر دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو یقینا اس کے حوصلہ افزا نتائج نہیں نکلیں گے۔”

Share this:
Demonstrators
Previous Post عراق میں مظاہرین پر دوبارہ خونی حملے ہو سکتے ہیں: امریکا کی وارننگ
Next Post اترپردیش: گینگ ریپ کی شکار خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئیں
Uttar Pradesh - Gang Rape Case

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.