geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فن لینڈ: دنیا کی سب سے کم عمر خاتون وزیر اعظم منتخب

December 9, 2019 0 1 min read
Sanna Marin
Share this:

Sanna Marin

فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے سانا مارین کو پارٹی لیڈر منتخب کیا ہے۔ وہ پارٹی لیڈر کی حیثیت سے وزارت عظمی کا منصب سنبھالیں گی۔ چونتیس سالہ مارین حلف لینے کے بعد دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم ہوں گی۔

سابقہ حکومت میں سانا مارین ٹرانسپورٹ کے شعبے کی وزیر تھیں۔ مستعفی ہونے والے وزیراعظم انٹی رین نے کے استعفے کے بعد سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے مارین کو اپنا لیڈر منتخب کیا ہے۔ فن لینڈ کی ایس پی ڈی ان پانچ جماعتوں میں سے ایک ہے جو مخلوط حکومت کا حصہ ہیں۔ اس مخحلوط اتحاد میں پانچ سیاسی پارٹیاں شامل ہیں اور اِن سبھی جماعتوں کی سربراہ خواتین ہیں۔

اس وقت نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا ارڈرن کی عمر 39 برس جبکہ یوکرائن کے وزیر اعظم اولیکسی اونچارک کی عمر 35 برس کی ہے۔ اس مناسبت سے سانا مارین دنیا کی سب سے کم عمر سربراہ حکومت ہوں گی۔

مارین کے مقابلے میں انہی کی جماعت کی رکن پارلیمان انٹی لنٹمین تھیں۔ پارٹی ووٹنگ میں لنٹمین کو 29 ووٹ ملے جبکہ سانا مارین 32 ووٹ حاصل کر کے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی لیڈر منتخب ہوئیں۔ وہ فن لینڈ کی تیسری خاتون وزیراعظم ہوں گی۔

اپنی کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مارین نے اپنی عمر سے متعلق سوال کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی عمر یا جنس کے بارے میں کبھی نہیں سوچا اور نہ ہی ایسی سوچ کے ساتھ سیاست میں آئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ صرف عوام کے اعتماد کی فکر کرتی ہیں۔ مارین نے یہ بھی کہا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سانا مارین اپنی پارٹی کی نائب چیئرپرسن رہ چکی ہیں۔ وہ سن 2015 سے رکن پارلیمان ہیں۔ گزشتہ ہفتے تک نقل و حمل اور مواصلات کی وزارت ان کے پاس تھی۔ قوی امکان ہے کہ پارلیمان سے وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔ حکومت کی تشکیل کی صورت میں وہ 12 دسمبر سے برسلز میں شروع ہونے والی یورپی سمٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر سکیں گی۔

رواں برس اپریل میں فن لینڈ کے عام انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو سب سے زیادہ سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ سب سے بڑی پارٹی کے طور پر وہ اتحادی حکومت کی قیادت کے لیے اپنا وزیراعظم منتخب کر سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانا مارین کی پرورش سنگل مدر نے کی ہے اور اپنے خاندان سے یونیورسٹی تک پہنچنے والی پہلی لڑکی تھیں۔ فن لینڈ کی آبادی تقریبا ساڑھے پچاس لاکھ ہے اوریورپی یونین کی ششماہی صدارت بھی اسی ملک کے پاس ہے۔

Share this:
India Protest
Previous Post بھارت: ماورائے عدالت قتل کے خدشات میں اضافہ
Next Post پاک ایران فورسز کی سرحد پر مشترکہ پیٹرولنگ کی خبر غلط ہے: ترجمان پاک فوج
Pak Iran Forces Border

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.