geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا بدعنوانی ختم ہوئی ہے؟

December 12, 2019 1 1 min read
Corruption
Share this:

Corruption

تحریر : ایم پی خان بونیری

ہم روبہ زوال کب سے ہیں ،یہ تونہیں معلوم البتہ اتنا معلوم ہے کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے، یہی سنتا چلا آیا ہوں کہ ہمارے زوال کا سب سے بڑا سبب بدعنوانی یعنی کرپشن ہے۔ چوری، خیانت، دھوکہ ،حق تلفی ، اختیارات کا ناجائز استعمال ، اقرباپروری ، میرٹ کی پامالی اورنہ جانے کیا کیا گھناونے جرائم ہیں،جوکرپشن کی کوکھ سے جنم لیتے ہیں۔ یہی کرپشن ہمارے ہاں ہرجگہ ، ہر محکمے اور ہرادارے میں کسی نہ کسی شکل میں موجودہوتاہے،جوروزبروزبڑھتاچلاجاتاہے اورکم ہونے کانام نہیں لیتا۔یہاں تک کہ کرپشن کی اصطلاح ہماری زبان اورہمارے عقیدہ کاحصہ بن گئی ہے۔ ہرچھوٹابڑایہ بات جانتاہے کہ پاکستان میں کرپشن کے بغیرکوئی کام نہیں ہوتا۔ یہاں تک کہ اگرآپ کسی سرکاری ملازمت کے لئے ٹسٹ اورانٹرویومیں کامیاب ہوجاتے ہیں ، تب بھی کرپشن کے مرحلے سے گزرنے کے بعدہی آپ کوحق ملتاہے۔اسی کرپشن کی ایک صورت رشوت ستانی بھی ہے،جس کے مطابق کوئی بھی غیرقانونی چیزحاصل کرنے کے لئے افرادکو پیسہ استعمال کرناپڑتاہے اورکبھی کبھی یوں بھی ہوتاہے کہ کسی کواپناحق بغیررشوت کے نہیں مل جاتا۔ رشوت کے متعلق نبی کریم ۖ کی واضح اورقطعی حدیث ہے کہ رشوت دینے والااورلینے والادونوں جہنمی ہیں۔

پھرہم کس قدراحمق ہیں کہ اس قدرسخت وعیدکے باوجودہم اللہ اوررسولۖ کے ساتھ لڑائی مول لیتے ہیں۔ کرپشن کے نقصانات بے شمارہیں۔سب سے بڑانقصان یہ ہے کہ اسکی وجہ سے ہماری قوم اورہماراملک روبہ زوال ہے۔ترقی کے سفرمیں ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ ملک میں عدم استحکام کرپشن کی وجہ سے پیداہوتاہے۔ ایک خاص طبقہ دولت اورملکی وسائل پرقابض ہے جبکہ دوسراطبقہ روز بروز غریب اورمفلس ہوتاجارہاہے۔ خاص لوگ مالامال ہورہے ہیں جبکہ عوام ذلت اورپستی کی جانب جارہے ہیں۔ بنیادی ضروریات ،جس کے اوپرممالک کی ترقی کادارومدارہے، جوکہ تعلیم ،صحت، مناسب غذااورصاف پانی ہے، ناپیدہورہے ہیں۔ عالمی پیمانہ ترقی جسے ہیومین دیولپمنٹ انڈکس HDIکہتے ہے، انہیں سہولیات کے اوپرفیصلہ کرتی ہے کہ کونسی قومیں ترقی کے سفرمیں آگے جارہی ہیں اورکونسی روبہ زوال ہیں۔ وطن عزیزمیں یہ تمام بنیادی ضروریات عام آدمی کے دسترس سے باہرہوتے جارہے ہیں۔ تعلیم کے حصول میں مشکلات پیداہورہے ہیں۔

سرکاری تعلیم اداروں میں فیسوں کی شرح میں روزافزوں اضافہ ہورہاہے،جس سے کسی غریب کابچہ کبھی اس قابل نہیں ہوسکتاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکے۔ اسی طرح عوام سے صحت کی سہولتیں بھی چھینی جارہی ہیں۔اسکی مثال گذشتہ سال کے دوران ادوایات کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ ہے ،جوکہ تقریباً ایک سوسے لیکردوسوفیصد تک ہے۔ ایک طرف ذریعہ آمدن نہ ہونے کے برابر ، دوسری طرف مہنگائی کاطوفان ۔ایسے حالات میںایک عام آدمی کے لئے جینامشکل ہوگیاہے۔
وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی باگ ڈورسنبھالنے سے پہلے عوام سے بہت وعدے کئے تھے کہ جب وہ حکومت میں آئیں گے، تو وہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ کرکے، وطن عزیزکی معیشیت کو بہترکریں گے۔ تقریباً دوسال کے اس عرصے میں بہتری کے معمولی اثاردکھائی دئے ہیں لیکن عوام نے وزیراعظم صاحب سے جوتوقعات وابستہ کی تھیں، انکی تکمیل تاحال باقی ہے۔

غیرقانونی طریقے ملک سے باہر رقم کی منتقلی تقریباً بندہوگئی ہے۔ ٹیکسوں کانظام مضبوط کیاگیاہے اوراسکے حصول کے لئے کافی اقدامات کئے گئے ہیں۔ چوراورڈاکوں کااحتساب شروع ہواہے اورشائد اس ضمن میں بہت سے بدعنوانی کے مرتکب لوگوں سے ریکوری بھی ہوگئی ہوگی۔وزیراعظم صاحب کاایک اوروعدہ تھاکہ سرکاری اخراجات میں کمی کرکے، ملکی ضروریات کو پوراکیاجاسکتاہے۔ اگرواقعی ایساہواہے، توشاید اس سے بھی قومی خزانے کو پورافائدہ حاصل ہواہوگا۔ ملک کے بہتری کے لئے اورموجودہ حالات کامقابلہ کرنے کے لئے عوام نے تقریباً دوسال قربانی دی ، لیکن اب شاید عوام مزید مہنگائی کے اس طوفان سے لڑنے کی سکت نہیں رکھتے اورانہیں اس وقت کاانتظارہے کہ وزیراعظم سے جلد ازجلد قوم کوخوشخبری سنائے کہ انکی زندگی بدل رہی ہے۔

تیل، بجلی، گیس، اشیائے خورونوش، تعلیم اورادویات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کرکے، یہ ثابت کرے کہ واقعی ملک سے کسی حد تک کرپشن یابدعنوانی کاخاتمہ ہوگیاہے،جس کی بدولت ملکی معیشیت میں بہتری آئی ہے۔ عوام کی نظریں حکومت پر ہیں کہ مزید عوام اس ملک میں یہ برداشت نہیں کرسکیں گے کہ ایک طرف بورجواطبقہ جنہوں نے ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اوردوسری طرف عوام پرولتاریہ بن کر، بھوک، افلاس، جہالت اوربیماریوں میں زندگی گزاررہے ہیں۔ لہذا اب وقت ہے کہ حکومت اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر عوام کے لئے جلد ازجلد کسی ریلیف پیکج کااعلان کرے تاکہ تبدیلی کے اثرات عام لوگوں تک بھی پہنچ سکے۔
MP Khan

تحریر : ایم پی خان بونیری

Share this:
G20 Summit
Previous Post گروپ آف ٹونٹی، سعودی عرب کو ملا بڑا اعزاز
Next Post میڈیا منڈی کتاب
Jamaat e Islami

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.