geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شدت پسندی کو کچلنا ہو گا

December 14, 2019 0 1 min read
Extremism
Share this:

Extremism

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

احتجاج کے نام پر آزادی اظہار کا حق تمام طبقات کو حاصل مگر معاشرے سے پرتشدد شدت پسندی کو کچلنا ہوگا۔ بدھ کو لاہور میں وکلا کے جتھے نے جو کچھ کیا وہ محض غنڈہ گردی نہیں بلکہ دہشت گردی ہے۔ انتہائی افسوسناک بات یہ ہے کہ کالے کوٹوں میں ملبوس یہ دہشت گرد اپنے کیے پر شرمندہ نہیں ہیں۔ وکلا اپنے آپ کو قانون دان اور قانون کا محافظ کہتے ہیں لیکن ان کا یہ عمل قانون شکنوں والا ہے ۔ ایک اور شرمناک پہلو یہ ہے کہ امراضِ قلب کے ہسپتال پی آئی سی پر حملے میں خواتین وکلاء بھی شامل تھیں۔ خواتین بھی اتنی سفاک ہو سکتی ہیں کہ دل کے مرض میں مبتلا مریضوں پر حملے کی قیادت کریں۔وہ خواتین وکلاہی تھیں جنہوں نے ہسپتال کے بند دروازے پر چڑھ کر اسے کھولنے کی کوشش کی۔ ویسے توحملہ آور تمام وکیلوں کو گرفتار کر لینا چاہیے جن کی شکلیں ہر چینل پر دکھائی گئیں تا ہم صرف24 کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ تمام حملہ آوروں کی شناخت آسان ہے اور ہونا تو یہ چاہیے کہ ان سب کے لائسنس معطل نہیں منسوخ کر دیے جائیں خواہ کچھ بھی ہو۔ لیکن ان وکلاء کی غنڈہ گردی اتنی منظم ہے کہ شاید ان کا کچھ نہ بگڑے ۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا لیکن قانون کئی بار راستہ بھٹک چکا ہے ۔ ان کالے کوٹ والوں کا یہ کارنامہ کوئی نیا نہیں ہے ۔ اس سے پہلے کئی بار اپنی وحشیانہ طاقت اور جتھ بندی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

عدالتوں میں ججوں پر حملے یا ان کو کمرے میں بند کرنے سمیت متعدد وارداتیں ان نام نہاد وکلا سے منسوب ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج ہیں لیکن کسی عدالت میں بھی یہ ہمت نہیں کہ مجرموں کو سزا دلوا سکے ۔ اس سے ان کے حوصلے بلند تر ہوتے جا رہے ہیں۔ ان وکلاء کی اسناد اور ان کی کارکردگی کا جائزہ بھی لینا چاہیے ۔ جگہ جگہ کھلے ہوئے لا کالجوں سے اسناد حاصل کر کے کالا کوٹ پہن لیا جاتا ہے اور ڈگریاں کس طرح بٹتی ہیں یہ کوئی راز نہیں۔ ایسے وکلاء کا علم ان کے عمل سے واضح ہے ۔ امراضِ قلب کے ہسپتال پر حملہ کر کے بری طرح توڑ پھوڑ مچانے والوں کے پاس اس دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں تھا گو کہ ان بدمعاشوں کے وکلا ڈاکٹروں پر الزام ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ ڈنڈے لیے بیٹھے تھے یا انہوں نے بھی پتھرائو کیا۔ وکلا نے ایک دن پہلے اپنے عزائم کی پریس ریلیز جاری کی تھی جس پر ڈاکٹروں کا احتیاطی اقدام قابل فہم ہے ۔ انہوں نے بار بار15 پر پولیس کا اطلاع دی مگر وہاں سے کوئی جواب نہیں ملا۔ یہ غنڈہ عناصر 5 میل پیدل چل کر اسپتال تک پہنچے اور راستے بھر نعرے لگاتے رہے کہ آج ڈاکٹروں کا آپریشن کریں گے ، ان کے اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔ اس کے باوجود پنجاب پولیس نے انہیں کہیں بھی نہیں روکا۔ عثمان بزدار وزیر داخلہ بھی ذمہ دار ہیں کیونکہ پوری پولیس ان کے ماتحت ہے ۔ جب تادیر حملے جاری رہے تب پولیس حرکت میں آئی۔

ڈاکٹروں نے دل کے مریضوں کے ساتھ جو سلوک کیا اس کے مناظر محفوظ ہو گئے ہیں۔ جن مریضوں کے ماسک لگا ہوا تھا اور انہیں آکسیجن فراہم کی جا رہی تھی ان شقی القلب حملہ آوروں نے ان کے ماسک بھی اتار پھینکے ۔ مریض اپنی جان بچاتے پھرے اور6 افراد کی موت واقع ہو گئی۔ اس موقع پر تو قانون نے اپنا راستہ نہیں بنایا اور اب دیکھتے ہیں کہ کتنے کالے کوٹ والوں کو سزا ہو گی۔ انہوں نے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے ، ایسے لوگوں کے لائسنس تو منسوخ کیے جائیں۔ ڈاکٹروں پر ایک الزام ہے کہ انہوں نے ایک ایسی وڈیو جاری کی جس میں وکلا کا مذاق اڑایا گیا۔ اس پر ڈاکٹروں نے معذرت بھی کر لی تھی اور صلاح، صفائی ہو گئی تھی لیکن اس وڈیو میں ایسا کچھ نہیں جس پر امراضِ قلب کے ہسپتال پر حملہ کیا جاتا اور قیمتی مشینیں بھی برباد کر دی جاتیں۔

پنجاب کے بڑ بولے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ہیرو بننے کے لیے بیچ میں کود پڑے جن کی پٹائی ہوئی اور بقول ان کے انہیں اغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ حسب توقع انہوں نے وکلاء کی غنڈہ گردی کا الزام بھی ن لیگ پر لگا دیا۔ ان سے یہی امید تھی کہ گزشتہ 16 ماہ سے پی ٹی آئی ہر الزام اپوزیشن پر لگاتی آرہی ہے ۔ حملہ آوروں میں وزیراعظم عمران خان کا بھانجا بھی شامل تھا۔اب انتظار اس بات کا ہے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف عدلیہ اور حکومت کیا کارروائی کرتی ہے ۔ کیایہ وحشی معاشرے میں کھلے پھریں گے ؟ پہلے بھی ہنگامے ، تشدد اور قتل و غارت ہوتی رہی لیکن وکلا جیسی پڑھی لکھی کمیونٹی کی طرف سے بدھ کے روز پورے صوبے کے غریب عوام کیلئے امید کی بڑی کرن پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گھس کر توڑ پھوڑ اور غیر انسانی سلوک کی معاشرے کے ہر طبقے نے مذمت کی ہے۔

وکلا نے جو کیا، وہ حالت جنگ میں بھی نہیں ہوتا لیکن اس کیساتھ ساتھ پنجاب کی انتظامیہ بھی معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں مکمل ناکام نظر آئی۔ اس دوران مریضوں کو جس کیفیت سے گزرنا پڑا اور ملک بھر کے لوگ جس کرب سے دوچار ہوئے اس کا تقاضا ہے کہ کمیٹیوں کی تشکیل اور نوٹس لینے کے اعلانات سے آگے بڑھ کر وہ کچھ کیا جائے جو انسانی، سماجی اور تہذیبی اقدار کی دیواروں کو سنبھالا دینے کے لئے کیا جا سکتا ہے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Azadi March
Previous Post آزادی مارچ حقیقت کے آئینہ میں
Next Post اب کون کرے گا انصاف
Lawyers Hospital Attack

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.