geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی غلبے سے بچنے کے لیے مسلمانوں میں اتحاد ضروری، روحانی

December 20, 2019 0 1 min read
Hassan Rouhani
Share this:

Hassan Rouhani

ملائیشیا (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی معاشی غلبے کے مقابلے کے لیے مسلم اقوام کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے ملائیشیا میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں کہی۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں مسلم رہنماؤں کے تین روزہ اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے اپنے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نےاپنا یہ نقطہ نظر دہرایا کہ امریکی معاشی پابندیاں دراصل دیگر اقوام کو ڈرانے دھمکانے اور ان پر غلبہ پانے کی کوشش کا ایک ذریعہ ہیں۔ اس اجلاس میں ترکی، قطر اور میزبان ملائیشیا کے رہنماؤں سمیت مسلم دنیا سے اقتصادی، سیاسی اور سکیورٹی سے متعلق ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

امریکی پابندیوں کے سبب ایران نے گزشتہ ماہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین گُنا تک اضافہ کر دیا تھا جس کے بعد ملک میں پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مظاہرین کی بڑے پیمانے پر حراستیں ہوئیں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق حکومت مخالف ان مظاہروں کے دوران کم از کم 304 احتجاجی مظاہرین مارے گئے۔

روحانی کے بقول امریکا نے ‘سخت ترین پابندیوں‘ کے ذریعے ایران کو بے بس کرنے کی کوشش کی مگر ان کے ملک کی معیشت بحالی کے راستے پر ہے اور اب اس کا دار ومدار محض تیل کی فروخت پر نہیں رہا۔

کوالالمپور کانفرنس میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن بھی شریک ہیں۔

حسن روحانی کے بقول، ”مسلم دنیا کو امریکی ڈالر کے تسلط اور امریکی معاشی غلبے سے خود کو بچانے کے لیے اقدامات تشکیل دینا چاہییں۔‘‘ روحانی نے اس موقع پر تجویز دی کہ مسلم اقوام کے درمیان ایک خصوصی بینکنگ اور اقتصادی طریقہ کار تشکیل دیا جانا چاہیے جس میں باہمی تجارت کے لیے مقامی کرنسیوں کا استعمال ہو اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک دوسرے کو تجارت میں ترجیح دینی چاہیے۔

تین روزہ کانفرنس کے پہلے روز اپنے خطاب میں ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی شدت پسندی، کمزور نظام حکومت، غربت اور بدعنوانی مسلم ممالک کی حاکمیت اعلیٰ کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور شام، یمن، افغانستان اور دیگر مسلمان ملکوں میں مغربی مداخلت کی راہ ہموار کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلمان ملک اپنی مشترکہ طاقت کو یکجا کریں تو وہ ان مسائل سے نمٹ سکتے ہیں۔

روحانی نے تجویز دی کہ کوالالمپور کانفرنس کو ایک مشترکہ فنڈ قائم کرنا چاہیے جس کے ذریعے مسلمان ملکوں کے درمیان تیکنیکی تعاون بڑھانے، مصنوعی ذہانت اور سائبر اسپیس کے لیے ایک مشترکہ ریسرچ سنٹر کے قیام اور ڈیجیٹل اور کرپٹو کرنسی کے لیے ایک مسلم مارکیٹ قائم کرنے کے لیے سرمایہ فراہم کیا جائے۔

Share this:
Pentagon
Previous Post سعودی کیڈٹس سے کوئی خطرہ نہیں ہے : پینٹاگان
Next Post مہاتیر کا اسلامی سمٹ کا دفاع، اسلام کی موجودہ حالت پر افسوس
Mahathir Mohammad

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.