geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: مظاہروں کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی

December 21, 2019 2 1 min read
Protest
Share this:

Protest

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف حکومتی بندشوں کے باوجود جمعے کے روز بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب اب تک کُل نو افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

حکومت نے دارالحکومت نئی دہلی میں آج بھی کسی طرح کی ریلی یا مظاہرے کرنے کی اجازت فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ آج صبح وزیر داخلہ اُمیت شاہ کی رہائش گاہ کی جانب پیدل مارچ کرنے والے کانگریس پارٹی کے ایک قافلے کو روکا گيا اور سابق صدر پرنب مکھرجی کی بیٹی سرمشٹھا مکھرجی کو حراست میں لے لیا گیا۔ بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز کو گزشتہ روز ہی معطل کر دیا گیا تھا جبکہ ریاست کرناٹک اور یو پی میں آج اس کے دائرے کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

لیکن ان پابندیوں کے باوجود نئی دہلی کے کئی علاقوں سے مظاہروں کی خبریں ہیں۔ نماز جمعہ سے قبل تاریخی جامع مسجد کے باہر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے، جہاں نوجوان دلت رہنما چندر شیکھر آزاد بھی پہنچے اور شہریت سے متعلق نئے ایکٹ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ پولیس مسٹر آزاد کی تلاش میں تھی اور اس نے انہیں روکنے کی بہت کوشش کی لیکن انہوں نے صبح ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’میری گرفتاری کی افواہوں پر توجہ نہ دی جائے، میں جامع مسجد کے احتجاج میں حصہ لینے کسی بھی طرح پہنچ رہا ہوں۔‘‘ احتجاج کے دوران پولیس کا ایک دستہ ہجوم میں داخل ہوا اور تھوڑی دیر کی رسہ کشی کے بعد آزاد کو حراست میں لے لیا گیا۔

جامع مسجد کے علاقے میں آج ہر جانب پولیس کا پہرہ ہے اور پولیس ڈرونز کے ذریعے پورے علاقے کی نگرانی کر رہی ہے۔ شہر میں آج انڈیا گیٹ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے آس پاس بھی احتجاجی مظاہروں کی تیاری ہے۔ انتظامیہ نے اس سے نمٹنے کے لیے ان علاقوں کے آس پاس کے تمام میٹرو اسٹیشنز کو بند کر دیا ہے اور ہر جانب سکیورٹی دستے گشت کرتے نظر آرہے ہیں۔

گزشتہ روز لکھنو میں ایک شخص اور منگلور میں دو افراد مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ میں ہلاک جبکہ بہت سے زخمی ہوئے تھے۔ جنوبی ریاست کرناٹک کے معروف شہر منگلورو میں حکام نے اتوار تک کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ لکھنو کے بیشتر حساس علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں۔

یوپی کے سنبھل، علی گڑھ، اعظم گڑھ اور جیسے علاقوں میں ایس ایم ایس سروسز کو بھی بند کیا گيا ہے جبکہ پوری ریاست میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کس تحت چار سے زیادہ افراد کو ایک جگہ جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کے اس بیان پر بھی نکتہ چینی ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جو افراد تشدد میں ملوث تھے، ان سے حکومت انتقام لے گی اور تباہ ہونے والی سرکاری املاک کی رقم کے لیے ان کی جائیداد کو نیلام کیا جائے گا۔

ادھر شمال مشرقی ریاست آسام میں آج تقریبا ایک ہفتے کے بعد بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز کو بحال کر دیا گیا ہے۔ سب سے پہلے مظاہروں کا سلسلہ شمال مشرقی ریاستوں میں شروع ہوا تھا، جہاں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارت کے مختلف شہروں میں دوپہر کے بعد بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات ہیں اور اس سے نمٹنے کے لیے مختلف ریاستوں کی انتظامیہ نے بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا ہے۔

Share this:
CNG Stations
Previous Post سندھ بھر میں سی این جی بحران شدت اختیار کر گیا، اسٹیشنز مالکان اور صنعتکار رل گئے
Next Post سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک ہی وقت میں دل کی دو بیماریوں میں مبتلا ہیں: ڈاکٹر عدنان
Nawaz Sharif

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.