geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قائد بابا۔۔ہم شرمندہ ہیں

December 22, 2019 0 1 min read
Quaid-e-Azam
Share this:

 Quaid-e-Azam

تحریر : اجمل بھٹی

25 دسمبر 1876 کا سورج قائداعظم محمد علی جناح کے خاندان کے لئے تو خوشیوں کا پیغام لے کر آیا لیکن وہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لئے بھی خوش بختی اور مسرت و شادمانی کی نوید لایا کیو نکہ اس دن اس عظیم رہنما نے دنیا میں آنکھ کھولی جو کہ بعد میں برصغیر کے مسلمانوں کا نجات دھندہ ٹھہرا جس نے غلامی کی زنجیروں میں جکڑی قوم کو آزادی کی صبح پر نور سے روشناس کرایاپہلے پہل وہ ہندئووںاور مسلمانوں کے مشترکہ حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہے اس بنا ء پر انہیںہندو مسلم اتحاد کا سفیر بھی کہا جانے لگالیکن جلد ہی انہیںانگریزوںکی جانبداری اور ہندئووں کی عیاری کا ادراک ہو گیانہرو رپورٹ کی اشاعت نے ان پر اصل حقیقت آشکار کر دی اور پھر انہوں نے مسلمانوںکے لئے علیحدہ وطن کے قیام کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا1936ء میں مسلم لیگ کی قیادت سنبھالنے کے بعد انہوں نے ہندوستان کے طول و عرض کے طوفانی دورے کیے اتحاد، ایمان اور تنظیم پر یقین رکھنے والے قائداعظم محمدعلی جناح تھوڑے ہی عرصہ میں برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں کامیاب ہو گئے لے کے رہیں گے پاکستان ،بن کے رہے گا پاکستان، کے نعرے چہار طرف گونجنے لگے ان کی شخصیت و کردار کو داغدار کرنے کی لیے طرح طرح کے الزامات لگائے گئے اور کئی قسم کی سازشیں کی گئیں لیکن وہ ان سب سے بے نیاز اپنے مقصد کے حصول کے لئے کوشاں رہے اور بالآخر14 اگست 1947 کو قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت اور ان کے جانثار ساتھیوں کی انتھک کاوشوں سے مسلمانوں کے لئے پاکستان کی صورت میں ایک علیحدہ مملکت معرض وجود میں آ گئی۔

یہ اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم اور ہمارے اسلاف کی بے پناہ قربانیوں کانتیجہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیںقائداعظم پوری دنیا پر حکمرانی کرنے والے انگریز سامراج سے وطن کی آزادی کی جنگ جیت گئے لیکن قیام پاکستان کے ایک سال بعد ہی زندگی کی بازی ہار گئے اور یوں انہیں اس نوزائیدہ مملکت کی پرداخت کرنے کا موقع نہ مل سکا وزیراعظم لیاقت علی خان نے ملک کی صورت حال کو سنبھالا دینے کی کوشش کی لیکن 1951 ء میں انہیں شہید کر دیا گیاپہلے ہی بہت سی قوتیں پاکستان کے قیام سے ناخوش تھیں اوراب انہیں دیگر مفاد پرست عناصر سے مل کر کھل کھیلنے کا موقع مل گیا اور پھر اقتدار پرقبضہ جما کر وہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے کوشاں ہو گئے زرعی اصلاحات نافذ ہو سکیں اور نہ ہی معیشت کی سمت درست ہوسکی تعلیمی پالیسی کے نام پرنت نئے تجربات شروع ہوگئے اعلٰی عہدوں پر من پسند افرادکو تعینات اور قومی خزانے کو ریوڑیوں کی طرح بانٹا گیاہر با اثر شخص حصہ بقدر جثہ وصول کرنے لگا اور یوں ملک کو آئی-ایم- ایف جیسے ساہوکار اداروں کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے اسی لیے تو آج پاکستان بری طرح قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔

قائد بابا۔۔ آپ نے ہمیںکیسی آزادی دلوائی کہ آج72 سال گزرنے کے بعد بھی ہم فکری طور پر آزاد نہیں ہم آزاد خارجہ پالیسی بناسکتے ہیں اور نہ ہی دفاعی حکمت عملی۔ تعلیم و صحت تو درکنار پٹرول، گیس اور بجلی بھی ہمارے قابو سے باہر ہیںزراعت کا بھٹہ پہلے ہی گول ہو چکا ہے اب سیاحت و معدنیات بھی ہمارے ہاتھوں سے نکلتی جارہی ہیں۔ ہماری معیشت عالمی مالیاتی اداروں کی مرہون منت اور دولت چند ہاتھوں میں مرکوز ہو کر رہ گئی ہے دہشت گردی و انتہا پسندی کا عفریت ملکی سالمیت کو نگل رہا ہے۔ لسانیت، صوبائیت اور فرقہ واریت کا زہر پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔ سیاست پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے اور وہی ملک کے سیاہ و سفید کے مالک ہیں۔

بابا ۔۔آپ نے پاکستان اس لیے بنایا تھا کہ یہاں تمام لوگ ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کریں گے اور ملکی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے ایک دوسرے کے دست و بازو بنیں گے لیکن یہاں تو صورت حال بالکل الٹ ہے مذہب کے نام پر گلے کاٹنا، مزار ، مساجد، مندر اور چرچوں پر حملے کرنا غیرت ایمانی کاتقاضا سمجھا جاتا ہے بم دھماکوں ، خود کش حملوں، فائرنگ اور قتل و غارت گری نے عوام کو نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ہے غربت کی ستائی مائیں لخت جگر اٹھائے نہروں میں کود رہی ہیں فیس نہ ہونے کے باعث باپ بچوں کو گولیاںمارنے کے بعداپنی زندگی کا خاتمہ کر رہے ہیں تعلیم یافتہ نوجوان نوکریاں نہ ملنے کے باعث ڈگریوں کو آگ لگا رہے ہیں چند سر پھرے کلاشنکوف اٹھا کر چوری و ڈکیتی کی راہ اپنا چکے ہیں۔
ْقائد بابا ۔۔آپ کے رفیق علامہ اقبال نے فرمایا تھا ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا، دردمندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا شاید اسی وجہ سے آپ نے برصغیر کے مظلوم و مجبور مسلمانوں کو آزادی دلائی لیکن یہاںتو نظام ہی بدل گیا ہے لٹیروں ، ڈاکوئوں، اور رسہ گیروں کی حمایت کی جاتی ہے جبکہ دردمندوں ، ضعیفوں اور غریبوں کی مدد تو درکنار ان پہ عرصہ حیات تنگ کرنا ہر بالادست کا وطیرہ بن چکاہے۔

بابا۔۔۔آپ نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مضبوط دفاع کا خواب دیکھا تھا ہم اس خواب کو صحیح معنوں میں شرمندہ تعبیر تو نہ کر سکے البتہ میزائل ٹیکنالوجی اور ایٹم بم بنا کر پاکستان کو ملت اسلامیہ کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ضرو ر بنا دیا ہے یہ کیسے اور کیونکر ہوا اس سب سے قطع نظر یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ تمام تر رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود ہم یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں آہوں ،سسکیوں ،درد و الم اور محرومیوں کے اس سفر میں یہی ایک قابل ذکر پیش رفت ہے جو کہ ہمارا سرمایہ ہے۔

قائد باباہم شرمندہ ہیں۔۔۔۔ آپ نے ہمیں پاکستان کا تحفہ تو دے دیا لیکن ہم اس تحفے کی صحیح قدرومنزلت نہیں کرسکے یہاں تو سب اپنی خواہشات اور مفادات کے اسیر ہیںدولت و ہوس کے پجاری ملکی وسائل کو گدھ بن کر نوچ رہے ہیں ایسے میں آزاد اور خوشحال پاکستان کا خواب کس طرح شرمندہ تعبیر ہوگا؟ تبدیلی اور نئے پاکستان کے نعروں کی گونج بھی فضاؤں میں سنائی دے رہی ہے قائد کا پاکستان بنانے کے راگ بھی الاپے جارہے ہیں قائد ثانی کہلانے کے دعویدار تو بہت ہیں مگرقائداعظم محمد علی جناح کی جانشینی کا صحیح حق اد اکرنے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں حسرت ویاس کے ان اندھیروںمیں امید کی اک کرن ہے جو سات دہائیوں سے اگلی نسل کو منتقل ہوتی چلی آرہی ہے۔

تحریر : اجمل بھٹی

Share this:
Polio
Previous Post 11لاکھ والدین کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار
Next Post خواجہ محمد اسلم لون (بابا جی) کی صحافتی خدمات
Journalism

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.