geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جماعت اسلامی کشمیر مارچ

December 23, 2019 0 1 min read
Jamaat-e-Islami Kashmir March
Share this:

Jamaat-e-Islami Kashmir March

تحریر : میر افسر امان

جماعت اسلامی پاکستان کی طرف ٢٢ دسمبر،اسلام آباد ،ڈی چوک میں کشمیر مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔ پنجاب،آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ سے جماعت اسلامی کے کارکنان، بچے ،بوڑھے، نوجوان، خواتین، برادر تنظیمیں سول سوسائٹی کے لاکھوں لوگ شریک ہوئے۔ حدِ نگاہ تک انسانوں کا ایک سمندر تھا جو کشمیر مارچ اسلام آباد میں اُمنڈ آیا۔ پروگرام وقت پر شروع کیا گیا اور مغرب کے وقت پر ختم ہوا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میںموجود لاکھوںعوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا یہ سمندرکشمیر کی آزادی،پاکستان کی حفاظت اور دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔کشمیر ساری دنیا اور امت مسلمہ پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

سوا کروڑ کشمیریوں کے بچانے اورانہیں حق کودارادیت دلانے کے لیے جماعت اسلامی اپنا کردار اداکرے گی۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنی شہ رگ کے لیے جان کی قربانی دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔ کشمیریوں نے ١٩٤٧ء سے اب تک پاکستان کے لیے پانچ لاکھ جانوں کی قربانیاں دیں ہیں۔سفاک بھارتی فوج نے بین لاقوامی طور پر ممنوع بلیٹ گنیں چلا کر ہزاروں کشمیری نوجوان کو بینائی محروم کر دیا۔١٢ ہزار عزت ما پ کشمیری عورتوں کی بھاری درندہ سفاک فوجیوں نے آبروریزی کی۔

امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ حکومت پاکستان کی حفاظت اور آزادی کشمیر کے لیے جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کر کے واضع روڈ میپ دے۔سید علی گیلانی، یاسین ملک، شبیر شاہ، آسیہ اندرا بی،میر واحظ فاروق اور دیگر کشمیری لیڈروں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کی بائیس کروڑ پاکستان ،آزاد کشمیر گلگت و بلتستان کے عوام آپ کے ساتھ گھڑے ہیں۔کشمیریوں کوپیغام دینا چاہتا ہوںہم آپ کے اور آپ ہمارے ہیں۔ کشمیر کے گلی کوچے ویران ہیں۔

مودی نے کشمیر کو بھارت کے اندر ضم کر لیا ہے۔ کشمیر نام کی کوئی ریاسست دنیا میں موجود نہیں۔کشمیر میں اُردو زبان ختم کر ہندی زبان رائج کر دی گئی۔سری نگر اسٹیڈیم اور سری نگر ریڈیو کا نام تک تبدیل کر دیا گیا ہے۔ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کے بھارت کی جیلوں میں بند کر تشدد کا نشانی بنایا جا رہا ہے۔ ایوانوں میں بیٹھے حکمران گونگے اوربہرے ہیں۔انہیں اپنا اقتدار عزیز ہے۔مودی گجرات اور بابری مسجدکا قاتل ہے۔مودی نے پوری ریاست کشمیرکو ایک جیل خانہ بنا دیا ہے۔

دنیا کا طویل ترین محاصرہ کشمیر کا محاصرہ ہے۔ سوا کروڑ کشمیری پاکستان کے نامکلمل ایجنڈے کو مکمل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں ٹیبو سلطان بنو ںگا۔مغل بادشاہ ظفر نہیں۔مگر اقوام متحدہ میں ایک زور دار تقریر کر بیٹھ گئے۔ کہتے ہیںجو لائن آف کنٹرول کی طرف گیا وہ پاکستان کا غدار تصور کیا جائے گا۔یہ مایوسی نہیںتو اور کیا ہے؟ وزیرا عظم صاحب اگر آپ کشمیریوں کی مددنہیں کر سکتے تو کرسی چھوڑ دیں۔اس ملک میں ایسے لوگ موجود ہیں جو پاکستان کی حفاظت او ر کشمیر کو آزاد کرا سکتے ہیں۔نظام مصطفےٰ اور کشمیر کی آزادی ہماراہدف ہیں۔وزیر اعظم ایک تقریر کرکے سنگ مر مر کے محلوں میںلیٹ گئے۔ ٹرمپ کوثالث بنا یا۔ ٹرمپ نے موددی سے ہاتھ ملایا اور اعلان کیا ہم نے ریڈیکل اسلام کے خلاف سے لڑنا ہے۔مودی اکھنڈ بھارت کے خواب دیکھ رہا ہے۔

کشمیر کے بارے میں کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا تھاکہ ہم نے آخری فوجی گولی اورآخری فوجی تک لڑنا ہے۔ایک سال پانچ ماہ گزر گئے ہیں۔ ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھایا۔ مودی کشمیر کے پانیوں کا رخ موڑ رہا ہے۔پاکستان کو صحرا بنانا چاہتا ہے۔ ساری دنیا کے مظلوم مسلمانوںکی نگاہ پاکستان کی طرف اُٹھتی ہے۔موجودی حکومت نے ادارے تباہ کیے۔معیشت کمزور کر دی۔مہنگائی عروج پر ہے۔غریب غریب تر اور امیر امیر ترہوتا جارہا ہے۔

سردا ر مسعود نے کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرناچاہتا ہوں۔جموں وکشمیر کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔پوری دنیا میں جماعت اسلا می نے کشمیر کا پرچم بلند رکھا۔برطانیہ ،امریکا اور بنگلہ دیش میں کشمیر کانام روشن کیا۔کشمیریوں کی مدد کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی لگائی گئی۔پانچ اگست کے بعد پوری دنیا نے کشمیریوں کا ساتھ دیا مگرجماعت اسلامی نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ صحیح طریقہ سے لڑا۔ کشمیریوں کی نسلیں جماعت اسلامی کی شکر گزار رہیں گی۔جماعت اسلامی کی قیادت ہی فعال ہے۔میڈیا پر مسئلہ کشمیر کو نہیں اُٹھایا گیا۔ مگر سراج ا لحق نے شہروں شہر کشمیر ریلیاں نکال کر مسئلہ کشمیر کو زندہ کیا۔پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کشمیر کا سودہ نہیں کرنے دیںگے۔

اگر پہلے بہتر سالوں میں کشمیر کا کوئی سودہ نہیں کر سکا تو ان شا اللہ اب بھی کوئی بھی کشمیر کا سودہ نہیںکر سکتا۔سردار مسعود صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر پر مشترکہ پالیسی بنانی چاہیے کشمیری پاکستانی اوآزاد کشمیر کے عوام سے کہتے ہیں کہ ہم تومحصور ہیں،آپ تو آزاد ہیں۔ آپ کو کشمیر کے لیے قدم اُٹھنا ہو گا۔بھارت کا آرمی چیف کہتا کہ ہم نے تیاری کر لی ہیں ہم آزادکشمیر،گلگت اور بلتستان پر بزور قبضہ کر لیں گے۔ ایسا ہوا تو یہ جنگ پاکستان کے خلاف تصور کی جائے ۔ ہم پاکستاان اور آزاد کشمیر کی حفاظت کرنا

٢
جانتے ہیں۔ ہمیں اس وقت اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔اس وقت ساری دنیا اور اقوام متحدہ نے کشمیر کے مسئلہ کو اُٹھایاہے۔ ان کی ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی طرح دوسری جماعتیں بھی آزادیِ کشمیر کے لیے آزاد بلند کریں۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر دو سوسالوں سے میدان جنگ میں رہا ہے۔ہمارے بزرگوں نے کشمیر کے دونوںخطے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان خود آزاد کرائے۔مجائدین سر نگر تک پہنچ گئے تھے۔ آج کچھ لوگ اسلام آباد میں بیٹھ کر اعلان کر رہے کہ کشمیریو ہم تمھارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا تقسیم ِکشمیر کے کسی بھی فامولے کو نہیں مانتے۔ حکومت جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کریں ہم کشمیر آزاد کرائیں گے۔کشمیری مائیں ، بہنیں بیٹیا ںجماعت اسلامی کی شکر گزار ہیں کہ وہ ہر وقت کشمیریوںکی مدد کے یے تیار رہتے ہیں۔

کشمیر مارچ سے پنجاب ، خیبر پختونخواہ جماعت اسلامی کے امراء ے خطاب کیا۔جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم، لیاقت بلوچ اور سیکر ٹیری جرنل امیر العظیم ممبر قومی اسمبلی مولانا چترالی نے بھی خطاب کیا۔ آزاد کشمیر کی ممبر اسمبلی نے جموںو کشمیر کے عوام کی طرف سے جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔ آزاد جموں کشمیر کے سابق امیر اور ممبر آزاد کشمیر اسمبلی عبدلرشید ترابی نے دنیا،اقوام متحدہ اور بھارت کو الرٹ کرتے ہوئے ،کشمیر کے لیے ١٥ نکاتی قراراداد منظور کی گئی۔ اس میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔ اس قراردادکو لاکھوں لوگوں نے ہاتھ اُٹھا کر منظور کیا۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Major General Asif Ghafoor
Previous Post منصف جلاد نہیں ہوتا
Next Post جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب میں 5مجرموں کو سزائے موت
Jamal Khashoggi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.