geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

غدار نہیں

December 25, 2019 1 1 min read
Pervez Musharraf
Share this:

Pervez Musharraf

تحریر : نسیم الحق زاہدی

عجب رواج ہے میرے شہر کا نسیم
کہ قاتل سے امید انصاف رکھنا

کہتے ہیں کہ قومیں تعداد سے نہیں شعور سے بنتی ہیں ۔اور اس بات میں کسی شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ ہم شعور بے بہرہ منتشر لوگ ہیں۔ بھیڑ بکریوں کی طرح جو چاہے ہمیں ہانک کر لے جائے ہم نے کھانا تو گھاس ہی ہے خواہ وہ غلامی کا ہویا کسی قید خانے میں ملے،پاکستان کے قیام کا مقصد صرف ایک الگ ریاست کا حصول ہی نہیں تھا ۔بلکہ ایک مکمل آزاد ضابطہ حیات تھی ۔اگر یہ غلامی قائم ہی رکھنی تھی تو اتنی قربانیاں دینے کا مقصد کیا تھا ؟ انتہائی ادب کے ساتھ کہ غریب کل بھی غلام تھا غریب آج بھی غلام ہے اور ہمیشہ غلام ہی مرے گا کیونکہ اس کی زندگی مردوں سے بھی بدتر ہوتی ہے ۔افسوس کہ غلام کی سوچ بھی غلام ہی ہوتی ہے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ انسان کی سوچ ہی اس کو آقا یا غلام بنا دیتی ہے ۔ایسے افراد کروڑوں کی تعدا د میںاس صفحہ ہستی پر موجود ہیں کہ جنہوں نے غلاموں کی زنجیروں کو توڑا اور غلام سے آقا بنے ہیں۔

کیا پاکستان کی دھرتی خدانخواستہ اتنی بنجر اوربانجھ ہوچکی ہے کہ جس کے پاس چند خاندانوں کے سوا کوئی دوسراانسان موجود نہیں جو اس عوام کو قوم میں بدل سکتا ہو؟یا پھر ہم کو غلامی کی زنجیریں پسند آچکی ہیں ؟۔پہلے فرنگیوں،ہندوئوں،سکھوں کی غلامی اور اب وڈیروں ،جاگیرداروں، سرمایہ داروں کی غلامی ۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ بھٹو کی وجہ سے مشرقی پاکستان ہم سے الگ ہوا ،نوازشریف کی وجہ سے ہم کارگل میں جیتی جنگ ہار گئے (جس میں ہمارے بے شماروں جوان شہید ہوئے)دکھ اس بات کا ہے کہ ہم میں دشمن کو پہچاننے کی تمیز ہی نہیں ۔ایک غریب اگر ایک روٹی چوری کرلے تو اسے تختہ دار پر لٹکا دیا جاتا۔

اگر کسی ایک کانسٹیبل کی شان میں گستاخی کر بیٹھے تو اسے وحشیانہ تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ (ماروگے تو نہیں )اسی وقت قانون بھی حرکت میں آجاتا ہے ۔مگر میں قربان جائوں اس بھٹو کہ جانشین وارث بلاول زرداری کہ جو سرعام افواج پاکستان کے خلاف زہر اگلتا ہے ،نیب کو کالا قانون کہتا ہے ۔ہر اس عدالتی فیصلے کا جو ان کے خلاف آتا ہے مذاق اڑاتا ہے مگر مجال ہے کسی کی کہ کوئی اسے غدار کہہ کر پابند سلاسل نہیں کرتا،پھانسی کی سزا نہیں سناتا کیا جس ریاست میں اقتدار کے مزے لوٹے جائیں وہاں کے محافظوںکورہزن کہنا غداری کے زمرے میں نہیں آتا ؟جاکر سندھ تھرپارکر اور دیگر علاقوں کا حال دیکھے کہ جہاں آج بھی بھوک افلاس کا ننگا ناچ ہوتا ہے مگر وہاں بھٹو اب بھی زندہ ہے۔

کیا اس خاندان نے کبھی کوئی آئین شکنی نہیں کی ؟نوازشریف نے افواج پاکستان کے کردا ر پر انگلیاں اٹھائیں انکی صاحبزادی نے افواج پاکستان اور قومی سلامتی اداروں پر دشنام طرازیاں کی کیا یہ غداری کی صف میں نہیں آتے ؟کیا شریف حکومت نے کبھی کوئی آئین شکنی نہیں کی ؟میں مانتا ہوں کہ جنرل پرویز مشرف نے آئین شکنی کی مگر فوجی سربراہ پر غداری کا الزام لگا کر اسے پھانسی کی سزا سنا دینا اور پھربیماری سے مرنے کی صورت میں اس کی لاش کو تین دن تک سرعام چوارہے پر لٹکانے کا حکم ذاتی عناد کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا ۔ایڈولف ہٹلر نے کہا تھا کہ کسی قوم پہ کاری ضرب لگانے کا پہلا طریقہ یہ ہے کہ اس ملک کی فوج کو اس قوم کی نظروں میں اتنا مشکوک بنا دو کہ وہ اپنے ہی محافظوں کو اپنا دشمن سمجھنے لگے ۔اور ان مفاد پرست سیاستدانوں نے ہمیشہ یہی کام کیا ہے کہ ہمیشہ عوام کے اندر فوج کے کردار کو مشکوک ثابت کرنے کوشش کی ہے ۔یہ جوخود کو عوام کا خادم کہتے ہیں پہلے غریبوں سے روٹی چھینتے ہیں پھر ان کے آگے روٹی پھینک کر ان کے مسیحا بن جاتے ہیں۔

سچ تو یہ ہے کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی لوگ ہیں ۔سقراط نے صدیوں پہلے کہا تھا “تباہ وبرباد ہوگئی وہ قوم جس کی بھاگ ڈور تاجروں کے ہاتھ میں آگئی “یہ لوگ عوام کے خادم نہیں بلکہ تاجر ہیں جنہوں ہمیشہ اپنے مفادات اوراقتدار کے حصول کے لیے پاکستان کی سا لمیت تک دائوپر لگا دی ۔تاریخ اس بات کی شائد ہے ۔کیا قوم کا پیسہ ہڑپ کرنا ملک وقوم سے غداری نہیں ؟ان محترم منصف سے یہی کہنا ہے کہ حضور میرے خیال میں سانحہ قصور کے مجرم کو سرعام پھانسی ہونی چاہیے تھی یا دیگر ایسے مجرموں کو جنہوں نے ایک انسان نہیں بلکہ انسانیت کا قتل کیامگر ایسے لاکھوں کی تعداد میں مجرم سرعام دندناتے پھرتے ہیں ۔میں مانتا ہوں کہ جنرل پرویز مشرف نے پاکستان کا آئین توڑا جس کی دفعہ 6کے تحت جوکوئی بھی آئین کو توڑے یا سبوتار کرے گا ،اس کی سزا موت ہوگی ۔مگر چالیس سال تک اس ملک کی خدمت کرنے والے جس نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے جنگیں لڑیں اس شخص کو غدار کہہ دینا سراسر زیادتی کے سوا کچھ نہیں ۔اس فیصلہ پر افواج پاکستان کا ردعمل بالکل بجا اور جائز ہے اور بحیثیت ایک پاکستانی اپنے افواج سے محبت بھی میرے ایمان کا حصہ ہے۔

فوج کے سخت رد عمل کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ اگر کسی بھی وقت سپہ سالار کو ایسی سزا سنادی جائے تو بحیثیت ادارہ فوج کی ساکھ اور کردار ختم ہوکر رہ جاتا ہے ۔سرحدوں پر کھڑے فوجی ،اندرون ملک دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے اور ملک دشمن کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اور محاذوں سے سرخروواپس لوٹنے والے کس طرح اپنے سالار کو غدار تسلیم کرسکتے ہیں ؟اس کیس کے قانونی پہلوئوں میں قانونی ماہرین کی رائے سے یہ بات بھی سمجھ میں آتی ہے کہ کئی اہم پہلوئوں کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔افواج پاکستان کے کردار پر انگلیاں اٹھانے اور غداری کا الزام لگانے والوں کو ایک ایک رات اس دسمبر کی یخ بستہ سردی میں سیاچن ،گلیشیر،اور دیگر دوسرے بارڈر پر چھوڑآنا چاہیے صرف ایک رات اس کے بعد فیصلہ انکے ہاتھ میں ہے۔

یہ عظیم لوگ پیسوں کے لیے نہیں بلکہ دفاع اسلام وپاکستان کے لیے لڑتے ہیں ۔یہ ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ۔آج اگر پاکستان قائم ودائم ہے تو انہی سرفروشان اسلام کی وجہ سے ہے اور وطن عزیز کا چپہ چپہ انہی دھرتی کے عظیم سپوتوں کے مقدس لہو کا مقروض ہے ۔افواج پاکستان کے بجٹ پر باتیں کرنے والوں سے یہی کہنا ہے کہ تم دس لاکھ روپے لیکر اپنے اکلوتے لخت جگر کو دشمنوں کی گولیوں کے سامنے کروگے؟ کبھی بھی نہیں ۔یہ لوگ بڑے مقام والے ہیں جن سے رب راضی ہے ۔یہ مجاہد یہ غازی، افواج پاکستان در حقیقت ”فوج الٰہی ”ہے ۔پرویز مشرف سیاسی جماعتوں کا ہدف ملکی سلامتی یا آئین کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے ذاتی مفادات کو نقصان پہنچانے کی وجہ دشمن سمجھے جاتے ہیں ۔اس سوال کے ساتھ اجازت کیاملک کے وزیر اعظم کی طرف سے آرمی چیف کے طیارے کو ملک نہ اترنے کا حکم دینا حلف سے وفاداری ہے ؟جو ریاست سے وفاداری کا حلف اٹھاکر ملک کے وزیر اعظم بنتے ہیں۔۔۔
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
Mingora Explosion
Previous Post مینگورہ میں گیس لیکج دھماکہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق
Next Post یوم پیدائش قائد اعظم محمد علی جناح
Quaid-e-Azam

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.