geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوم پیدائش قائد اعظم محمد علی جناح

December 25, 2019 0 1 min read
Quaid-e-Azam
Share this:

Quaid-e-Azam

تحریر : میر افسر امان

٢٥ دسمبر یوم پیدائش حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ہے۔ واقعی قائد اعظم جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔قائد اعظم نے دنیا کا ایک عظیم کام کیا ،وہ پاکستان کا حاصل کرنا ہے۔عام ، سیکولراورسطحی علم رکھنے والے حضرات اور دانشور اس سمت نہیں سوچتے یا غور نہیں کرتے کہ پاکستان مثل مدینہ ریاست کا بننا ایک معجزہ سے کم نہیں۔ جیسے اللہ کے حکم سے ظلم کے سیاہ دور میں صدیوں بعدمدینہ کی اسلامی ریاست کا وجود ایک معجزہ تھا۔ یہی بات کچھ پاکستان کے بننے میں بھی پناںتھی۔مدینہ کی اسلامی ریاست کے بعد ٩٩ سال کی مدت میں اس وقت کے معلوم چار براعظموں میں سے ،پونے چار براعظموںمیں اسلام کا جھنڈا لہرا دیا گیا تھا۔ جس کا نقشہ شاعر اسلام، حکیم الامت نے کچھ اس طرح کھینچا تھا کہ۔

ایک ہو ںمسلم، حرم کی پاسبانی کے لیے
نیل کے ساحل سے لے کر تابہ خاک کاشغر

جس روم اور ایران سے مسلمانوں نے اقتدار چھینا تھا۔ وہ مسلمانوں پر پھر سے غالب آگئے۔ جدید تکنیک استعمال کر کے برعظیم اور دنیا کے مسلمانوں کو صلیبیوں نے پستی کے سمندر میں ڈبو دیا۔ جس کی اَتھاہ گہرایوںسے نکلنا بھی ناممکن بنا د یا گیا۔ جب صلیبیوں نے ١٩٢٣ء میں ترک عثمانی مسلمانوں کی خلافت ختم کی تھی ،تو ساتھ ہی ساتھ یہ بھی اعلان بھی کیا تھا اس کے بعد دنیا میں مسلمانوں کی خلافت کبھی بھی کہیں بھی قائم نہیں ہونے دی جائے گی۔وہ آج تک اسی پر عمل کر رہے ہیں۔ مصر اور الجزائر میں جمہوری طریقوں سے جیتنے والی حکومتوں کو فوجی مارشل لا سے روک دیا۔ پہلے صلیبیوں نے مسلمانوں کو کئی چھوٹے چھوٹے راجوڑوں میں تقسیم کیا ۔پھر ان پر جدید طریقے سے اقتدار قائم کر کے ان کوغلام بنا کر رکھا گیا۔

پاکستان بننے سے پہلے بر عظیم اور دنیا میں ہر طرف مایوسی ہی مایوسی ہی تھی۔ ایسے ہی نازک موقع پر اللہ نے بانی پاکستان قائد اعظم کی مدد کے لیے علامہ اقبال کو کھڑاکیا۔ علامہ اقبال نے مسلمانوں کی عظمت ثانیہ کے لیے شاعری سے مدد لی۔ سوئی ہوئی قوم کو ، اس کی عظمت کے دن یاد کرا کے حریت کا سبق پڑھایا۔ قائد اعظم نے جمہوری اور پر امن اور دلیل کی بنیاد اور دو قومی نظریہ اور پاکستان کا مطلب کیا ”لا الہ الا اللہ”۔ مسلم ہے تو مسلم لیگ میں آ۔بن کے رہے پاکستان ،لے کے رہیں پاکستان کے تحت، اسلامی دنیا کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک، پاکستان حاصل کیا۔علامہ اقبال بھی قائد اعظم کی طرح پہلے متحدہ ہندستان کی آزادی کی باتیں کرتے تھے۔مگر ہنددئوں کے تعصب نے ان پر واضع کیا کہ انگریز کے بعد ہندو، عددی اکثریت سے مسلمانوں کو غلام رکھنے کی تدبیریں کر رہے ہیں۔ انگریزبرعظم سے نکلنے کے بعد اقتدارہنددئوں کو دینے کی پلائنگ کر رہے تھے۔

ضرورت اس امر کی تھی کہ پاکستان بننے کے بعد اسلامی نظام حکومت رائج کر دیا جاتا۔ملک ترقی کرتا۔ بھارت میں رہ جانے والے مسلمانوں کی پشتی بانی کی جاتی ۔پاکستان مسلم دنیا کا لیڈر بنتا۔ مگر مسلم لیگ کے کھوٹے سکوں ، قادیانیوں، کیمونسٹوں اور جاگیرداروں نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔سیکولر حضرات تو جب سے پاکستان بنا ہے ،پاکستان کے بانی قائد اعظم جو سچے اور پکے ے مسلمان تھے، کو سیکولر ثابت کرنے میں ایڑی چوٹی کا زور لگاتے رہے۔ یہ پہلے سازش کر کے حکومت میں شامل ہوتے ہیں۔ پاکستان کا کھاتے ہیںاور پاکستان کو اس کی اصلی پوزیشن یعنی اسلام سے ہٹا کر سیکولرسٹ اور لبرل بنانے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں۔

دوسری طرف مسلم لیگ جو اسلامی پاکستان کی بنیاد ہے، اپنے اقتدار کی خاطر کبھی کنونشن مسلم لیگ، کبھی قائد اعظم مسلم لیگ،کبھی نواز مسلم لیگ اور نہ جانے کونسی کونسی سی مسلم لیگ بنتی رہتی ہے۔ نہیں بنتی ،تو اصلی مسلم لیگ نہیں بنتی، جس نے برعظیم کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد اسے مدینہ کی اسلامی ریاست بنائی گی۔یہ تو اللہ کی مہربانی کہ اللہ نے پاکستان کو ایٹمی اورمیزائل وقت بنا کر محفوظ کر دیا۔مگر پاکستان کے حکمران بزدل ہیں ان کے ہاتھ میں اللہ نے عصا موسوی دیا ہوا ہے اور وہ مصنوعی سانپوں سے ڈر رہے ہیں۔پاکستان کے ازلی دشمن،بھارت نے پہلے قومیت کی بنیادپر پاکستان کے دو ٹکڑے کر دیے۔ اب دھمکی دیتا ہے کہ پاکستان کے مذید دس ٹکڑے کرے گا۔

کشمیر جو پاکستان کی شہ رگ ہے اسے تمام بین الاقوامی قوانین اور بھارت کے آئین کو ایک طرف رکھ کربھارت میں ضم کر لیا۔ اب پاکستان کا پانی بند کر کے پاکستان کو بنجر بنانے کا اعلان کر رہا ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت و بلستتان پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ سرحد پر میزائیل اور ٹینک لگا دیے ہیں۔ پاکستان کے سیاست دان آپس میں کرپشن پر لڑ رہے ہیں۔ سوائے جماعت اسلامی کے کشمیر اور پاکستان کی کسی کو بھی فکر نہیں۔ ہمارازلی دشمن اس سے فاہدہ اُٹھا کر کسی بھی وقت جارحیت کر سکتا ہے۔ دشمنوں نے پاکستان کو مصیبتوں میں مبتلا ہے کر دیا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ ایک نائب وزیر خارجہ برائے کشمیر بنائے۔ یہ وزیر خارجہ مسلمان ملکوں اور سای دنیا میں جاکر کشمیر کا مسئلہ اُجاگر کرے۔ بیرون دنیا سفارت خانوں میں کشمیر ڈسک قائم کیے جائیں۔اقوام متحدہ پر زور دیا جائے کہ وہ اپنے قراردادوں پر بھارت سے عمل کرائے۔ ساری دنیا کو بھارت کی جنگی جنون سے آگاہ کیا جائے۔ پاکستان بھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں۔ جنگ کی صورت میں صرف ان دونوں کا نقصان نہیں، بلکہ ساری دنیا اس کی لپیٹ میں آسکتی ہے۔

صاحبو! ان مشکل حالات سے پاکستان کیسے باہر نکل سکتا ہے۔ وہ اس طرح کہ سب سے پہلے ہم بحیثیت قوم اللہ سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا نہ کرنے پر اللہ سے معافی مانگیں۔ قائد اعظم کے وژن اور پاکستان بنتے وقت برعظیم کے مسلمانوں اور اپنے اللہ کے ساتھ پاکستان کو مدینہ کی فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے وعدہ پر عمل کرتے ہوئے ،فوراً پاکستان میں اسلامی نظامِ حکومت قائم کر دیں۔ اس اقدام سے ساری قوم یک جان ہو جائے گی۔ اس سے پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والوں کی روحیں اور خود قائد اعظم کی روح اللہ سے پاکستان کی حفاظت کی دعا کریں گی۔ جب اللہ سے کیا ہوا وعدہ حکمران پورا کریں گے، تو ہم مسلمان ہیں، ہمارا ایمان ہے کہ اللہ اپنے بندوں پر رحم کر کے معاف فرماتا ہے۔ اللہ زندہ جاوید ہستی ہے وہ ہم سے راضی ہو جائے گا۔ ہمیں دشمنوں سے بچائے گا۔ پھر حکومت پاکستان جہاد فی سبیل اللہ کااعلان کرے۔بھارت سے کہہ دیا جائے کہ وہ پاکستان کو جینے دے۔ ورنہ پھر ایٹمی پاکستان بھی کسی کو نہیں جینے دے گا۔ یہی بانیِ پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش ٢٥ دسمبر پر پاکستانی قوم کے لیے پیغام ہے۔ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ آمین
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Pervez Musharraf
Previous Post غدار نہیں
Next Post بانی قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کو باسکٹ بال کھلاڑیوں کا خراج عقیدت
Basketball Tournament

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.