geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

محکمہ تعلیم میں طاقتور مافیا کے لئے انصاف کا کٹہرا تیار

December 26, 2019 2 1 min read
Education Department
Share this:

Education Department

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

طاقتور ہی کا سب کچھ ہے۔ جب کوئی طاقتور اپنے بَل بوتے پر زبردستی کسی کمزور کا مال اپنے قبضے میں کر لے، تو یہ مثل کہی جاتی ہے۔ اس مثل کے وجود میں آنے کا سبب ایک دلچسپ حکایت ہے جو اس طرح ہے۔”ایک بار کوئی شخص بازار سے ایک بھینس خرید کر اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا۔ راستے میں سنساں جنگل پڑتا تھا۔ جس وقت وہ سنسان راستے سے گزر رہا تھا، تو راستے میں ایک چور ملا۔ چور نے اس کا راستہ روک لیا اور ڈرا دھمکا کر کہا کہ بھینس میرے حوالے کردو۔ بھینس والے نے آنا کانی کی، تو چور نے لاٹھی تان کر کہا۔ اگر تم بھینس نہیں دو گے، تو اسی لاٹھی سے تمہارے سر کو چکنا چور کردوں گا۔ پھر تم کو بھینس کے ساتھ ساتھ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔ اچھائی اسی میں ہے کہ بے چوں و چرا بھینس میرے حوالے کردو اور اپنے گھر کا راستہ لو۔ بھینس والے نے سوچا کہ معاملہ گڑ بڑ ہے۔

کہیں جان پہ نہ بن آئے۔ بھینس دینے ہی میں عافیت ہے۔ اس نے بھینس کو چور کے حوالے کر دیا اور نہایت عاجزی و انکساری سے کہا۔ اب یہ بھینس آپ کی ہے۔ راستہ سنسان ہے، اگر تم مجھے اپنی یہ لاٹھی دے دو، تو میں اس کے سہارے اپنے گھر تک پہنچ جاوں گا۔ چور نے سوچا، قیمتی بھینس تو مجھے مل گئی ہے، اب لاٹھی دینے میں کیا مضائقہ ہے۔ اس نے بھینس والے کو ااپنی لاٹھی دے دی۔

چور جوں ہی بھینس کو لے کر چلنے لگا۔ اس شخص نے لاٹھی تان کر کہا، اب کہاں جاتا ہے؟ تیری عافیت اسی میں ہے کہ بھینس کو چھوڑ کر بھاگ جا۔ ورنہ تیرے سر کے دو ٹکڑے کردوں گا۔ چور گھبرا گیا۔ معاملہ الٹا ہوگیا تھا۔ موقعہ کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے اس نے بھینس چھوڑ دی اور لاٹھی واپس مانگی۔ اس شخص نے جواب دیا، اب یہ لاٹھی تیرے ہاتھ آنے والی نہیں۔ کیوں کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔“

بتایا جاتا ہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے وزیر راجہ یاسرہمایوں بہتری لانے میں کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں لیکن چند کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرنا بطور پاکستانی شہری ہماابھی حق ہے چند روز قبل ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی کے انٹرویو ہوئے جس میں احمر رؤف نامی کی سفارش اور حمایت DOکالجز ملتان اور DPIکالجز پروفیسرجہانگیرچوہدری نے ٹیکنیکل طریقہ سے کی جوکہ میرٹ پر پورا نہ اترسکا بعدازاں مذکورہ کاریگروں نے عدالتی معاملات کی طرف رخ موڑا اورایک بندہ مزید داخل کردیا جوکہ محکمہ میں رہ کر محکمہ کی آنکھوں میں دھول جونکنے کے مترادف ہے اگر بات کریں DPIکالجز پنجاب جہانگیر چوہدری کی توموصوف اپریل میں ریٹائرڈ ہونے والے ہیں جبکہ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے سرگرم عمل ہیں اور پہلے ہی ایڈیشنل ڈی پی آئی تعینات کروانا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں کرپشن بے نقاب ہونے کاخدشہ ہے۔

موصوف نے اپنے دفتر کے داخلی دروازے کو مکمل طور پر بند کیاہو اہے اور عام عوام کے لئے بالکل میسر نہیں ہیں ان کے حامیوں کی لمبی فہرست بھی موجود ہے تاہم ان کے خلاف پیڈاایکٹ کی کاروائی بھی سردخانے میں پڑی ہے جوکہ ان کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ دفن ہوجائے گی کرپشن کی وجہ سے معیاری تعلیمی ادارے مشکلات کاشکار جبکہ غیر معیاری تعلیمی اداروں نے لوٹ مارکا بازارگرم کررکھاہے۔

اگرساتھ ہی بات کریں یونیورسٹیوں کی نجی اداروں کے الحاق کے حوالہ سے تو پنجاب بھر میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے چیئرمین الحاق کمیٹی ناصرامین جوکہ انٹی کرپشن کے ریڈارمیں بھی ہیں نے تعلیمی معیارکوتہس نہس کرنے کے لئے اختیارات کاناجائز استعمال کرناشروع کررکھاہے رواں سال میں مذکورہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کی تعداد پونے دوسوکے قریب ہے جبکہ ان میں سے اکثروبیشتر کے پاس حکومت پنجاب سے ان مضامین جن کا الحاق GCUFکے ساتھ ہے منظور شدہ ہونے کاکوئی سرٹیفکیٹ موجودنہ ہے ذرائع کے مطابق ناصر امین نجی کالجز کے مالکان سے چھٹی کے دنوں میں اپنے گھر بلاکر ملاقاتیں کرتا ہے اور ریٹائرڈ شخص ڈاکٹرحق نوازکے ذریعہ سے معاملات طے کرنے ہدایت کرتا ہے بصورت دیگرHECکے قوانین کی پامالی کرنے کسر اٹھانہ رکھی ہے۔خبر ہے کہ حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم میں طاقتورمافیا کے لئے انصاف کا کٹہر ا تیار کرلیا ہے آئند چنددنوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔تعلیم نظام کو تہس نہس کرنے والے مافیا کے خلاف کرپشن کے لاکھوں زیر التواء کیسوں کو جلد ازجلد نمٹانے کے لئے کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Drugs
Previous Post سماجی کینسر
Next Post ائر پورٹس سیکورٹی فورس فیصل آباد کے انسپکٹر رائو امان اللہ کی ریٹائر منٹ پر الوادعی تقریب
Farewell Ceremony

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.