geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، مقصد کیا ہے؟

December 27, 2019 1 1 min read
Faisal bin Farhan Al-Saud
Share this:

Faisal bin Farhan Al-Saud

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کے دورہ پاکستان پر ملک کے کئی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ کچھ کا خیال ہے کہ وہ کوئی معاشی پیکج لے کر آئے ہیں اور کچھ کے خیال میں وہ’سفارتی نقصان کے ازالے‘ کے لیے آئے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے آج نہ صرف اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی بلکہ وہ وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ان ملاقاتوں میں کشمیر سمیت کئی امور زیر بحث آئے اور دو طرفہ دلچسپی کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

ناقدین کا خیال ہے کہ کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کر کے پاکستان کو جو شرمندگی و ہزیمت اٹھانی پڑی، اس کا مداوا سعودی پیسے یا معاشی پیکج سے ممکن نہیں ہے۔ معروف سیاست دان، بلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکر اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر محمد اکرم بلوچ کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد پاکستان کو تھوڑا ٹھنڈا کرنا ہے، ”ترک صدر طیب ایردوآن کے بیان کے بعد ملک میں یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ پاکستان ایک سعودی کالونی بن گیا ہے، جس نے ریاض کے دباؤ پر ایک ایسی کانفرنس میں شرکت سے انکار کیا، جس کا تذکرہ وزیر اعظم عمران خان نے خشوع خضوع کے ساتھ کیا تھا لیکن سعودی عرب کے حالیہ دورے کے بعد عمران خان نے نہ صرف خود اس کانفرنس میں شرکت نہیں کی بلکہ وزیر خارجہ کو بھی نہیں جانے دیا، جس سے حکومت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘

واضح رہے کہ ترک صدر ایردوآن نے کہا تھا کہ پاکستان نے سعودی دباؤ پر کانفرنس میں شرکت نہیں کی کیونکہ سعودی عرب نے تقریبا چار ملین پاکستانیوں کو ملک سے نکالنے اور قرض واپس لینے کی دھمکی دی تھی۔ اس بیان کی اسلام آباد میں قائم سعودی عرب کے سفارتخانے کی طرف سے تردید آگئی تھی لیکن ملک کے کئی حلقے اس تردید کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

اکرم بلوچ اس تردید کو بے وزن قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ممکن ہے کہ سعودی وزیر کوئی معاشی پیکج لے کر آئے ہوں، ”ریاض پیسے کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ ان کے خیال میں پیسے سے تمام معاملات صحیح ہو جاتے ہیں۔ تو ممکن ہے کہ وہ کوئی مالی پیکج لے کر آئے ہوں۔ لیکن جو بے عزتی ہماری بحیثیت قوم ہو چکی ہے، اس کا ازالہ کسی پیسے یا مالی پیکج سے نہیں ہو گا۔‘‘

کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ اس کانفرنس کے حوالے سے طیب ایردوآن نے جو بیان دیا، اس سے نقصان سعودی عرب کا ہوا۔ معروف سفارت کار شمشاد احمد خان کا کہنا ہے نقصان پاکستان کو نہیں ریاض کو ہوا ہے، ”مجھے لگتا ہے کہ سعودیوں کو بعد میں احساس ہوا ہو کہ انہوں نے یہ ٹھیک نہیں کیا کیونکہ اس سے پاکستان کے لئے تھوڑی مشکل پیدا ہوئی۔ تو وہ اب اسلام آباد کو اس حوالے سے منانے کے لیے آئے ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ اس میں غلطی دوسرے ممالک کی بھی تھی، ”طیب ایردوآن کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ مہاتیر کا بیان مناسب تھا۔ اس کانفرنس کے حوالے سے منتظمین کو ریاض کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا اور یہ واضح کرنا چاہیے تھا کہ یہ کسی کے خلاف نہیں۔ سعودیوں نے اس کو اپنے خلاف سمجھا اور ہم سعودیوں کو ناراض نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارے اپنے قومی مفادات ہیں، جنہیں پیش نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔‘‘

تاہم اسلام آباد کی پریسٹن یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ ڈاکٹر امان میمن کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ ایک کانفرنس کا نہیں تھا بلکہ پاکستان کی خود مختاری کا ہے، ”اب یہ ملک میں تاثر ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی اسلام آبا د میں نہیں ریاض میں بن رہی ہے۔ یہ سارے اقدامات اپنی خودمختاری کو گروی رکھنے کے مترادف ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ سعودی وزیر اپنا سرمایہ کاری کا وعدہ لے کر آئے ہوں،”لیکن ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ سرمایہ کاری اور معاشی پیکج ہماری خودمختاری کو متاثر نہ کریں۔ اور ہمیں یہ بات سعودی وزیر خارجہ پر واضح کرنی چاہیے۔‘‘

پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد کئی معاملات پر یو ٹرن لیا ہے۔ جس سے پارٹی رہنماؤں کے لیے پارٹی کی پوزیشن کا دفاع کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسحاق خاکوانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دو طرفہ تعلقات میں سعودی عرب سمیت کسی ملک کے دباو میں نہیں آنا چاہیے، ”سعودی عرب نے بھارت میں سرمایہ کاری کی لیکن کیا ہم سے اس نے پوچھا کہ ہم ناراض ہوں گے یا خوش۔ اسی طرح ریاض نے شام کے مسئلے پر بھی اپنے مفادات کو دیکھ کر پالیسی بنائی اور اسرائیل سے بھی تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی اور اسلام آباد نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ تو ہمارے کانفرنس میں شرکت کرنے پر سعودی عرب کو اعتراض کیوں ہے؟ عدم شرکت کی وجہ سے ہمیں نقصان ہوا۔‘‘

Share this:
Protest
Previous Post بھارت: پانچ برس میں صحافیوں پر 198 حملے، 40 صحافی ہلاک ہوئے
Next Post ہواؤں کا رخ بدلتا ہے لیکن لوٹ کر اپوزیشن کی طرف ہی آ جاتا ہے: حمزہ شہباز
Hamza Shahbaz

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.