geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: مظاہرے، انٹرنیٹ معطل، گرفتاریاں اور ڈرونز سے نگرانی

December 28, 2019 1 1 min read
India Demonstrations
Share this:

India Demonstrations

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں شہریت سے متعلق نئے متنازع قانون کے خلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلے۔ حکومت نے مظاہروں پر قابو پانے کے لیے ہزاروں لوگوں کو حراست میں لیا۔ حساس علاقوں میں پولیس اور نیم فوجی دستوں تعینات ہیں۔

دارالحکومت دہلی میں مظاہروں کو روکنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ ہیں تاہم اس کے باوجود، فصیل شہر جامع مسجد، سیلم پور، جور باغ اور شاہین باغ جیسے علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بڑی تعداد میں لوگ پیدل مارچ کر کے وزیراعظم کی رہائش گاہ تک جانے کی کوشش کی تاہم جامع مسجد کے علاقے سے مظاہرین کو باہر نکلنے نہیں دیا گيا۔

صنعتی شہر ممبئی میں بھی کئی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گيا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہوئی۔ مظاہرین بائیکلہ روڈ پر مظاہرہ کرنا چاہتے لیکن پولیس نے اجازت نہیں دی تو سب ممبئی کے معروف آزاد میدان میں جمع ہوئے۔اس موقع پر ‘آل انڈیا ڈیموکریٹک وومن ایسوسی ایشن’ کی سربراہ مالنی بھٹّاچاریہ نے مودی حکومت پر آئین کے خلاف کام کرنے کا الزام عائد کیا۔

سب سے زیادہ پابندیاں ریاست اترپردیش میں نافذ کی گئی ہیں جہاں دارالحکومت لکھنؤ سمیت متعدد حساس علاقوں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس کے ساتھ ساتھ نیم فوجی دستے بہت سے علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نے لکھنؤ سمیت اکیس اضلاع میں انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر دیا ہے اور جمعے کی نماز کے بعد ہونے والے مظاہروں پر نظر رکھنے کے لیے ڈرونز سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ ریاست کے تقریبا دو تہائی علاقے میں انٹرنیٹ جیسی کوئی چیز نہپیں ہے۔

گزشتہ جمعے کو یوپی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے اور پھر اس پر قابو پانے کے لیے فورسز نے فائرنگ کی تھی جس میں ریاست کے مختلف اضلاع میں اب تک انیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ ستائیس دسمبر کو سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مظاہروں کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اب تک تقریبا گيار سو افراد کو گرفتار کیا گيا ہے جبکہ ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں کو حفاظتی حراست میں لیا گیا ہے۔ سنہ 2013 میں مغربی یوپی میں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد سے پولیس کی یہ اب تک سب سے بڑی کارروائی ہے۔ یوپی کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس او پی سنگھ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا “امن و قانون کی صورتحال پوری طرح سےکنٹرول میں ہے، احتیاطی تدابیر کے طور پر ہم نے فورسز کو تعینات کیا ہے۔‘‘

آگرہ جو تاریخي عمارت تاج محل کے سبب سیّاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، اس میں بھی صبح سے شام چھ بجے تک انٹرنیٹ معطل ہے۔اس کے علاوہ بجنور، بلند شہر، مظفرنگر، میرٹھ، علی گڑھ، غازی آباد، فیروزآباد، شامبلی، رام پور، سیتا پور، کانپور اور لکھنؤ جیسے شہروں سمیت تقریبا دو تہائی یوپی میں انٹرنیٹ نہیں ہے۔

شہریت سے متعلق متنازع قانون کے فوری بعد سے ہونے والے مظاہروں کو اب تقریبا دوہفتے گزر چکے ہیں اور مخالفین کا مطالبہ ہے کہ یہ قانون چونکہ بھارتی آئین سے متصادم ہے اس لیے اسے واپس لیا جائے۔ لیکن حکومت کی جانب سے کوئی مثبت عندیہ نہیں ملا ہے۔ البتہ حکومت کی حامی بعض تنظیمیں کی طرف اس قانون کی حمایت میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔

حزب اختلاف کی بیشتر جماعتیں بھی اس قانون کی مخالف ہیں اور مظاہرین پر پولیس کے تشدد کے تعلق سے حکومت پر سخت نکتہ چینی ہورہی ہے۔ جمعے کو کانگریسی رہنما پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر داخلہ امیت شاہ پر سخت نکتہ چینی کی۔

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post کیا مائیک پومپیو عہدہ چھوڑنے والے ہیں؟ ممکنہ جانشین کون؟
Next Post فلپائن نے امریکا پر پابندیاں عائد کر دیں
Donald Trump

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.