geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مطالعہ سنن نسائی شریف

December 28, 2019 0 1 min read
Sunan Nisai Shareef
Share this:

Sunan Nisai Shareef

تحریر : میر افسر امان

میں ایک عام سا مسلمان ہوں۔ الحمد اللہ میرا برسوں سے یہ معمول رہا ہے کہ فجر کی نماز کے بعد پہلے تفہیم القرآن کے ایک رکوع کی تلاوت کرتا ہوں۔پھر اس رکوع کا پورا اُردو ترجمہ پڑھتا ہوں۔ پھر اس کے بعد اس رکوع کی پوری تفسیر کا مطالعہ کرتا ہوں۔ حدیث کی کتاب کے دو صفحوں پر جتنی بھی حدیثیں درج ہوتیں ہیں ان مطالعہ کرتا ہوں۔یہ اس لیے کہ قرآن اللہ کا کلام ہے اور حدیث ِرسولۖ اس کی تفسیر ہے۔بلکہ قرآن کریم کو اسلامی علوم میں قلب اور حدیث ِنبوی ۖ کو شہ رگ کی حیثیت حاصل ہے۔

ایک کالم نگار ہونے کی حیثیت سے، میری یہ بھی عادت رہی ہے کہ جب بھی صاح ستہ کی کسی کتاب کا مطالعہ مکمل ہوتا ہے ۔اس پر ایک عدد کالم لکھتا ہوں تاکہ عام لوگوں کو بھی دعوت دوں کہ وہ بھی قرآن کے مطالعہ کے ساتھ ساتھ حدیث کی کتابوں کے مطالعہ کاشوق پیدا کریں۔ اس سے قبل بخاری ، مسلم ،سنن ابن ماجہ،سنن ابوئود ،اورجامع ترمذی کے مطالعہ کے بعد اپنے کالم لکھ چکا ہوں۔ اپنے پچھلے پانچ کالموں میں قارئین سے یہ درخواست کرتا رہاہوں کہ میں نے بھی پہلے تو حدیث کے چھوٹی چھوٹی کتابیں ،جیسے زادِ راہ، انتخاب حدیث،راہ عمل، ارشادات رسولۖ اور معارف ا لحدیث وغیرہ کا مطالعہ کیا ہے۔ پھر مجھے صاح ستہ کی چھ کتابیں، جن کی کل سترہ جلدیں ہیں، حاصل کرکے مطالعہ کرنے کا شوق پیدا ہوا۔ میں نے تقریباً پچیس(٢٥) قبل ١٩٩٤ ء میںصحاح ستہ، جس میںبخاری،مسلم،سنن ابن ماجہ،سنن بودائود،جامع ترمذی ، سنن نسائی شامل ہے مکتبہ المعارف اسلامی منصورہ لاہور سے حاصل کیں۔ اُسی وقت سے روزانہ کہ بنیاد پر قرآن کے مطالعہ کے ساتھ حدیث کی ان کتابوں کا مطالعہ کر رہا ہوں۔ الحمد اللہ اب صحاع ستہ کی آخری اور چھٹی کتاب” سنن نسائی شریف” کا مطالعہ مکمل کر لیا۔ اب میں نے حسب معمول حدیث کی کتاب ”موطا امام مالک” کا مطالعہ شروع کر دیا ہے۔

جہاں تک تفصیل کا تعلق ہے توسنن نسائی شریف تین جلدوںمیںہے۔ اس کو اسلامی اکادمی اُردو بازار لاہور پاکستان نے شائع کیا ہے۔ اس سنن نسائی کا اُردو رترجمہ حضرت علامہ وحید الزامان نے کیا ہے۔ حدیث کی اس کتاب میں پانچ ہزار سات سو چونسٹھ حدیثیں ہیں۔ اس کی تالیف امام احمد بن شعیب نسائی نے کی ہے۔جوخراسان کے ایک شہرنساء سے منسوب ہے۔ ان کی پیدائش ٢١٤ھ میں شہر نساء میں ہوئی۔امام نسائی نے ١٣ صفر ٣٠٣ھ میں میں وفات پائی۔ صفا و مروہ کے درمیان دفن کیے گئے۔آپ نے حدیث کے علم کے حصول لیے اپنے زمانے کے محدثین سے مختلف ممالک ،جن میں خراسان، حجاز، عراق جزیرہ ، شام اور مصر شامل ہیں کے سفر کیے۔

ان ممالک میں امام نسائی نے بہت سے شیوخ سے استفادہ کیا۔ آپ نے حدیث شریف کے دو مجموعے مرتب کیے۔ ایک سنن صغریٰ کے نام سے اور دوسرا سنن کبریٰ کے نام سے موسوم ہے۔ہمارے مطالعہ میں سنن کبریٰ رہی ہے جس کی تین جلدیں ہیں جسے عرف عام میں سنن نسائی کہتے ہیں۔امام نسائی نے سنن نسائی کی پہلی جلد میں کتا ب الطہارت سے کتاب الجنائز، میں مسواک کرنے سے موت سے متعلق حدیثیں درج کی ہیں۔ دوسری جلد میں کتاب عطیہ اور بخشش میں ہبہ سے لے کر شرابوں تک حدیثیں بیان کی ہیں۔تیسری جلد میں کتاب الصیام سے کتاب الوصیتوں میں روزوں کی فضلیت سے لے کر تہائی مال کی وصیت کرنے کے متعلق حدیثیں جمع کی ہیں۔

انسانی زندگی میں، انسان کو جن جن چیزوں سے واسطہ پڑتا ہے ان سب کے متعلق ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح برتائو کیا۔کن کن چیزوں سے منع کیا۔ کن کن چیزوں پر عمل کیا۔کن کن چیزوں کے کرنے پر زور دیا۔ کن کن میں خاموشی اختیار کی۔ صحابہ اور محدثین نے رسولۖاللہ کی ایک ایک بات کوکو ریکارڈ میں لے آئے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا کہ اس کے ہم خود نگہبان ہیں۔ ہم خوش قسمت امت ہیں کہ ہمارے پاس اللہ کا کلام حرف بہ حرف موجود ہے۔ ہمارے رسولۖ اللہ کی ہر بات ریکارڈ پر موجود ہے۔ قرآن اور رسولۖ اللہ کی زندگی، یہ وہ دو چیزیں ہیں جن کے لیے اللہ کے رسولۖ اللہ نے فرمایا تھا کہ میرے بعد ان کو تھام لینا کبھی بھی راہ راست سے نہیں بھٹکوں گے۔

جب تک مسلمان اللہ کے رسولۖ کی اس نصیحت پر عمل کرتے رہے تو اللہ نے ان بکریاں اور اونٹ چرانے والوں عربوں کو دنیا کا امام بنا دیا اوردنیا کی تمام قوموںپر فضلیت دی۔اُس وقت کی معلوم دنیا کے چار بڑے براعظموں پر مشتمل تھی۔ جس کے پونے چار براعظموں پر مسلمان نے ٩٩ھ تک اسلام کا پیغام پہنچا دیا تھا۔ اگر مسلمان اس پیغام پر قائم رہتے تو باقی دنیا پر بھی اسلام کا غلبہ ہوتا۔ کیونکہ اسلام نام ہی غلبہ کا ہے۔شرط یہ ہے کہ کہ مسلمان مومن بن کے رہیں۔پھر مسلمانوں میں کمزوریاںپیدا ہونی شروع ہوئیں۔مسلمان اللہ اور رسولۖ کی تعلیمات جن پر عمل کر کے عروج حاصل کیا تھا ،انہیں بھلا بیٹھے ۔ آپس میں لڑنے لگے تو مسلمان کی ہوا اُکھڑنے لگی۔پھر مکافات ِعمل نے اپنا کام شروع کیا اور مسلمانوں کو اللہ نے انہیں اوج ثریا سے زمین میں پھٹک دیا۔ اسی کا مفسر قرآن و حدیث اور شاعر اسلام حضرت علامہ شیخ محمد اقبال نے اپنے شعر میں اس طرح نقشہ کھینچا ہے:۔

گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی
ثریا سے زمین پر آسماںنے ہم کو دے مارا

اگر مسلمان پھر سے عروج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں واپس اپنے اصل کی طرح پلٹنا ہو گا۔جس اصل کو لے کر وہ دنیا کے امام بنے تھے۔ وہ اصل قرآن اور سول ۖ اللہ کے ارشادات ہیں۔صلیبیوںنے ١٩٢٣ء میںعثمانی ترک مسلمانوں کی خلافت کو ختم کیا۔ انہیں درجنوںراجوڑوں میں بانٹ دیا۔ جو اب بھی ٥٧ بظاہرآزاد مملکتوں کی شکل میں موجود ہیں۔یہ اعلان بھی کیا تھا کہ اب دنیا میں مسلمانوں کو پھر سے خلافت قائم نہیں کرنے دی جائے گی۔صلیبی اسی ڈاکٹرائن پر عمل کر رہے ہیں۔جب مصر اور الجزائر میں مروجہ جمہوری طریقے عوام نے حکومتیںبنائیں تو اپنی پٹھو فوج کے ذریعے قتل عام کروا یا اور جمہوری حکومتوں کو ختم کر دیا۔ مصر، الجزائر، شام، عراق، افغانستان،فلسطین،کشمیر، برما، بھارت ، چیچینیا،بوسینیا وغیرہ جس طرف دیکھو مسلمانوں کو مولی گاجر کی طرح کاٹاجا رہا ہے۔صلیبی تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل کر کے مسلمانوں کو آپس میں لڑاتے رہتے ہیں۔اس خون ریزی سے نکلنے کا ایک ہی حل ہے کہ ہم واپس اپنی اصل کی طرف لوٹ آئیں۔مسلمانوں کے پاس دولت ہے۔ زرخیز علاقے ہیں۔ہوائی، بحری اور بری راستے ہیں۔

مسلمان ملکوں میں عوام اپنی اصل پر لوٹنے کے لیے تیار ہیں۔ اللہ کے نام پرمسلمان نوجوان مرمٹنے کے لیے تیار ہیں۔یہی کچھ سارے عوامی سروے بتا رہے ہیں۔مگر صلیبی پٹھو مسلمان حکمران اپنے اپنے ملکوں میں عوام کے ساتھ انصاف نہیں کر رہے ۔انہیں مہنگائی بے روزگاری اور امن امان کے مسئلوں میں دبا رکھا ۔ مسلمان ملکوں میں نہیں ہے تو جرأت مند لیڈرنہیں شب ہے۔ بقول علامہ اقبال:۔
سبق پھرپڑھ صداقت کا،عدالت کا ،شجاعت کا
لیا جائے گا تم سے کام دنیا کی امامت کا

صاحبو! اس ہی خرابیوں کا گہرا ادراک رکھنے والے وقت کے مجدد سید موددی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں حکومت الہٰیا قائم کرنے کے کا نظریہ ١٩٣٢ء میںپیش کیا تھا۔ اس کام کو کرنے کے لیے لوگوں کو بلار تے رہے۔ پھر ١٩٤١ء میں پنجاب کے شہر لاہور میں اس کام کو کرنے والی، جماعت اسلامی کا قیام عمل میںلایا گیا۔ اسلام کا یہ پیغام اب پوری دنیامیں پھیلتا جا رہا ہے۔ دشمن اس کو ناکام کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ سید موددی نے دنیا کے مسلمان نوجواں کو خطاب کرتے ہوئے دعوت دی کہ” قرآن اور حدیث کو لے کر اٹھو اور ساری دنیا پر چھاجائو” اللہ کرے ایسا ہی ہو اور مسلمانوں کو پھر سے کھویا ہوا مقام حاصل ہو جائے آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Akram Durrani
Previous Post وزیراعظم دوستوں کو بچانے کیلئے نیب آرڈیننس لائے: اکرم درانی
Next Post کراچی میں سی این جی اسٹیشنز 12 گھنٹے کیلئے کھول دیئے گئے
CNG Stations

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.