geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب، امارات میں نو حساس مقامات ہمارے اہداف، حوثی باغی

December 30, 2019 0 1 min read
Houthi Rebels
Share this:

Houthi Rebels

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے اپنے آئندہ بھی جنگ کے لیے تیار رہنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں چھ اور متحدہ عرب امارات میں تین ’حساس‘ مقامات کو اپنے عسکری اہداف کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔

رپورٹوں میں لکھا ہے کہ یمن کی خانہ جنگی کے دو بڑے متحارب فریقین میں سے ایک کے طور پر اس عرب ریاست کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے خلاف لڑنے والے ایران نواز حوثی باغیوں کے اس بیان میں ایک اشارہ بھی ہے۔

روئٹرز نے لکھا ہے کہ یمن کی خانہ جنگی میں فائر بندی کے لیے غیر رسمی بات چیت کے باوجود حوثی باغیوں کے اس بیان میں یہ پیغام بھی ہے کہ وہ بوقت ضرورت آئندہ بھی لڑائی کے لیے تیار ہیں۔

حوثی باغیوں کی ملیشیا کے عسکری ترجمان یحییٰ ساریا نے مزید کوئی تفصیلات بتائے بغیر بس اتنا ہی کہا کہ حوثیوں نے اپنے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں حملوں کے لیے ایسے کلیدی اہداف طے کر رکھے ہیں، جو سب کے سب انتہائی ‘حساس اور ناگزیر اہمیت‘ کے حامل مقامات ہیں۔

یحییٰ ساریا نے حوثی باغیوں کی سال 2019ء کے دوران سرگرمیوں کا میزانیہ اور سال 2020ء سے متعلق امکانات اور توقعات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حوثی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کئی سویلین ہوائی اڈوں اور تیل کی صنعت کے بنیادی ڈھانچوں پر حملے کر چکے ہیں اور ان کی نظریں ان دونوں ممالک میں کئی اہم اہداف پر لگی ہوئی ہیں۔

یحییٰ ساریا کا یہ بیان حوثی باغیوں کے ٹیلی وژن المسیرہ سے نشر کیا گیا۔ اس بیان میں حوثی ملیشیا کے عسکری ترجمان نے دھمکی دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر یمن اور اس کے عوام کے خلاف مزید حملے کیے گئے، تو ‘حوثی مسلح افواج بھی ان کا بہت مناسب جواب دیتی رہیں گی‘۔

یمن کی جنگ میں حوثی باغیوں نے صدر منصور ہادی کی حکومت کو 2014ء کے اواخر میں اقتدار سے باہر کر دیا تھا۔ صدر منصور ہادی کی قیادت میں ملکی حکومت کی بحالی کے لیے سعودی عرب نے اپنے حلیف ممالک کے ایک بین الاقوامی فوجی اتحاد کی قیادت کرتے ہوئے مارچ 2015ء میں یمن کی خانہ جنگی میں مداخلت کر دی تھی۔ تب سے سعودی عرب بھی بالواسطہ طور پر اس جنگ کا ایک فریق ہے اور متحدہ عرب امارات اس عسکری اتحاد میں سعودی عرب کا ایک بہت اہم اتحادی ملک۔

اس سال جولائی میں متحدہ عرب امارات نے یمن سے اپنے فوجی دستے تو واپس بلا لیے تھے تاہم وہ عملی طور پر ابھی تک حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عسکری اتحاد میں شامل ہے۔

اس سال 14 ستمبر کو سعودی عرب میں تیل پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ارامکو کی تیل کی تنصیبات پر جو بڑا حملہ ہوا تھا، اس کی ذمے داری بھی یمن کے حوثی باغیوں نے قبول کر لی تھی۔ اس کے برعکس سعودی عرب، امریکا اور یورپی یونین نے کہا تھا کہ اس حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ تھا۔ ایران نے اپنے خلاف ان الزامات کی تردید کر دی تھی۔

Share this:
President Putin
Previous Post پوٹن کے اقتدار کے بیس برس، حقائق پر ایک نگاہ
Next Post پیپلز پارٹی نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو ’مدر آف این آر او‘ قرار دے دیا
PPP

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.