geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا

December 31, 2019 3 1 min read
Saddam Hussein
Share this:

Saddam Hussein

تحریر : ابن ریاض

عالمی رہنماؤں میں ہمیں جنہوں نے سب سے زیادہ متاثر کیا ان میں نیلسن منڈیلا کے علاوہ صدام حسین سرِ فہرست ہیں۔ صدام حسین سے پہلا تعارف شاید چھ اگست 1990 کو ہوا تھا جب عالمی منظرنامے پر ایک ہی سرخی تھی کہ عراق نے کویت پر قبضہ کر لیا ہے اور یہ سارا کام ایک ڈیڑھ گھنٹے میں ہوا ہے۔اس خبر کے ساتھ ہی ہر طرف صدام حسین کا نام زبان زدِ عام عام ہو گیا کیونکہ وہ عراق کے صدر تھے اور انہی کے حکم پر یہ سارا کام کیا گیا تھا۔ امریکہ نے کویت آزاد کرانے کے لے عراق پر چڑھائی کا عندیہ دیا۔پھر پانچ ماہ بعد عراق پر حملہ بھی کر دیا۔اس جنگ کا پہلو یہ تھا کہ عراق تنہا تھا اور مقابل میں تیس ممالک کی مشترکہ فوج تھی۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ افسوسناک پہلو یہ تھا کہ اتحادی افواج کو تمام اڈے عراق کے گرد واقع مسلم ممالک نے دیئے تھے اور جنگ کے تمام اخراجات بھی مسلم ممالک بالخصوص سعودی عرب نے برداشت کیے تھے۔ اتحادی افواج کا ازم تھا کہ عراق چند گھنٹے میں گھٹنے ٹیک دے گا مگرکویت کو آزاد کروانے میں تیس ممالک کی افواج کو تین ہفتے لگے۔

اس کے بعد ہم نے صدام حسین کو جاننے کی کوشش شروع کی۔ اس دور میں ذرائع معلومات محدود تھے اور وہ بھی اغیار کے ہاتھوں میں۔ حقیقت جو نیٹ پر ملتی ہے وہ وہی ہے جو انگریزوں نے لکھی ہے۔سو حقیقت ڈھونڈنے میں کافی وقت لگا۔ صدام حسین کی شخصیت کے کچھ پہلو ایسے ہیں جو کسی بھی مسلم رہنما میں ہم نے نہیں دیکھے۔

صدام حسین نے ایران کے ساتھ آٹھ سال جنگ لڑی اور پھر کویت کے قبضے کے بعد دو خلیجی جنگوں کا بھی سامنا کیا۔ بے شک ان کا نتیجہ عراق کے حق میں نہیں نکلا مگر اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ان کے پاس ایک مضبوط فوج تھی۔’ ریپبلکن گارڈز’ کا شمار دنیا کی بہترین اور تربیت یافتہ افواج میں ہوتا تھا۔ عرب دنیا کے وہ واحد رہنما تھے جنہیں مضبوط فوج کا احساس تھا اور انہوں نے اپنی فوج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کر رکھا تھا۔ وہ ایٹم بم پر بھی کام کر رہے تھے مگر ایران عراق جنگ کے دوران اسرائیل نے موقع پا کر ان کا ایٹمی ری ایکٹر تباہ کر دیا۔ 2003 کی خلیجی جنگ میں بھی ان کی فوج نے دشمن کا کئی ہفتے مقابلہ کیا مگر جب انہوں نے دیکھا کہ دشمن فضا سے بمباری کر کے ان کی فوج کو نقصان پہنچا رہاہے تو انہوں نے اپنے فوجیوں کو بغداد کا دفاع چھوڑ کر بھاگ جانے کا حکم دیا۔ بظاہر یہ شکست دکھائی دی مگر یہ انتہائی زبردست چال ثابت ہوئی کیونکہ دشمن جب بغداد میں داخل ہوا تو ان تربیت یافتہ لوگوں نے اس پر خود کش حملے شروع کر دیئے۔ جس سے امریکہ کا زبردست جانی و مالی نقصان ہوا۔ یہی طریقہ بعد ازاں افغانیوں نے بھی اختیار کیا۔ اس کا سہرا بھی صدام حسین کے سر جاتا ہے کہ اپنا ایک بھی فوجی دشمن کو نہیں دیا ورنہ ہمارے حکمرانوں نے تو ہزاروں فوجی دشمن کے ہاتھ یرغمال بنوا دئیے تھے۔

صدام حسین عراق بلکہ عرب دنیا کی وحدت کی اکائی تھی۔ فلسطینیوں کی جتنی حمایت اور مدد انہوں نے کی کسی اور حکمران نے نہیں کی۔ فلسطین کے شہدا کے خاندانوں کی وہ مالی امداد بھی کرتے تھے۔ آج بھی سعودی عرب میں ہمیں کوئی فلسطینی ملتا ہے تو وہ صدام حسین کو دعائیں دیتا ہے۔

صدام حسین کے دور میں عراق کا شمار امیر اور کھاتے پیتے ممالک میں ہوتا تھا۔ ہزاروں پاکستانی روزگار کے لئے عراق جاتے تھے اور زرِ مبادلہ پاکستان بھیجتے تھے۔ عراق کے عوام بھی خوش حال زندگی گزارتے تھے۔ صدام حسین کے متعلق امریکہ کا پروپیگنڈا تھا کہ وہ آمر ہیں اور عراق کے عوام ان سے ناخوش ہیں اور وہ عراقی عوام کو صدام کے مظالم سے نجات دلانے کے لئے آئے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ عراق کے عوام صدام سے خوش تھے۔ یہی وجہ ہے کہ دوران جنگ انھوں نے ہتھیار اپنے عوام کو دے دیئے اور اعلان کیا کہ امریکی فوجی مارنے یا ہیلی کاپٹر گرانے والے کو انعام دیا جائے گا۔ بھلا کوئی غیر مقبول رہنما ایسا کر سکتا ہے؟وہ تو کبھی بھی ہتھیار نہ دے کہ عوام دشمن کی بجائے کہیں اس پر ہی ہتھیار استعمال نہ کر دیں۔ امریکی کے ایک صحافی نے لکھا تھا ‘ امریکہ کا یہ خیال کہ صدام حسین غیر مقبول ہیں بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔ اگر ریفرنڈم کروایا جائے تو عراق تو عراق وہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں ہی کلین سوپپ کر دیں۔

صدام حیسن کا ڈھائی عشروں کا دور دیکھیے۔ ملک امن و امان کا گہوارہ تھا۔ شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔حتیٰ کہ ایران عراق جنگ میں ایران نے بصرہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور جنگ ختم ہی تب ہوئی جب ایران کا بصرہ پر حملہ پسپا ہوا۔ اگر عراقی شیعہ عراق کے مخالف ہوتے تو افواج محض بزور طاقت تو علاقے اپنے قبضے میں تا دیر نہیں رکھ سکتیں۔
ملائشیا میں ایک عراقی لڑکی ملی۔ ان سے صدام کے بعد کے عراق کا حال پوچھا تو کہنے لگیں کہ صدام کے دور میں عراق ایک ملک تو تھا۔ اس کی کوئی شناخت تو تھی۔ دنیا میں ایک معتبر حوالہ تھا عراق۔ اب خانہ جنگی کا دوسرا نام ہے یہ ملک۔صدام کے دورِ حکومت کا زیادہ عرصہ جوگ ں میں ہی گزرا۔ جنگ میں انسان کی پہلی ترجیح اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت ہوتی ہے۔ تاہم صدام حسین کی انصاف پسندی یہاں بھی انہیں ممتاز مقام عطا ء کرتی ہے۔ ان کے خاندان کا کوئی فرد عراق سے باہر نہیں گیا بلکہ انہوں نے غداری کے جرم میں اپنے دامادوں کو بھی قتل کروایا۔ کیایہ کوئی معمولی بات ہے؟ ان کے دونوں بیٹے بھی عراق میں ہی امریکی فوجوں کے خلاف لڑتے ہوئے قتل ہوئے جبکہ وہ عراق میں ہی تھے۔ دوران جنگ یہ افواہ اڑی تھی کہ صدام حسین نے اپنے خاندان کو موریشس منلق کر دیا تھا۔اس پر ان کے وزیر اطلاعات نے اس کی تردید کی اور کہا ‘ صدام حسین کا خاندان عراقی عوام کا حصہ ّ ہے اور جو کچھ عراقی عوام پر بیت رہا ہے وہ بھی یہ سب برداست کر رہے ہیں اور کریں گے۔’ خود صدام حسین بغداد کی گلیوں میں نکل آئے جب کہ طیاروں کی بمباری جاری تھی۔

صدام حسین کی شخصیت انتہائی سحرانگیز اور زبردست تھی۔ اونچا قد، بھرا ہوا جسم۔ صاف رنگت۔ بڑی مونجھیں اور آنکھوں میں سنجیدگی۔ اس پر کمانڈوز والی وردی۔ رعب و دبدبہ ان کی ہر حرکت سے عیاں تھا اور ماضی قریب کا کوئی بھی رہنما دیکھ لیں، وہ سب سے بہت آگے نظر آئیں گے۔ راحیل شریف کو دیکھ کر ہمیں ہمیشہ صدام حسین ہی یاد آئے۔ ایسا ہی قد وقامت اور ایسی ہی بارعب شخصیت۔ صدام کیمتعلق کہا جاتا ہے کہ وہ امریکہ کے آلہ کار تھے اور جب ان کی ضرورت نہ رہی تو امریکہ نے ان سے جان چھڑالی مگر یہ بات دل کو لگتی نہیں ہے۔ ہمارے ایک صدر نے امریکہ کی ایک دھمکی پر اپنا سب کچھ امریکہ پر وار دیا تھا۔ سو پاکستان پر حملہ کرنے کی امریکہ کو ضرورت ہی نہ پڑی۔ صدام ان کی بات مان لیتا تو انھیں حملہ کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔ کسی عرب ریاست پر انہوں نے حملہ کیا؟ کیا وہاں جمہوریت ہے؟ صدام اسرائیل کے لئے خطرہ تھا اور اس کے علاوہ عرب قومیت پرستی کا حامی تھی۔ اس نے ڈالر کی بجائے یورو میں تجارت کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ امریکہ کے مفادات پر براہ راست ضرب تھی۔

انسان کی فطرت ہے کہ اقتداراور اختیار اسے دنیا کی زندگی میں مشغول کر دیتے ہیں اور وہ آخرت کو بھولنے لگتا ہے۔ وہ اپنے اقتدار اور اختیار کے لئے اپنے سے طاقتور کی ہر شرط ماننے پر تیار رہتا ہے اور اقدار کی پست ترین سطح پر گرنے سے بھی نہیں چوکتا۔ مگر صدام نے کبھی اقتدار کی بھیک نہیں مانی۔ انہیں موت کی سزا دی گئی تو انہوں نے رحم کی اپیل کی بجائے موت کو قبول کیا۔انہیں 2006 کے اختتامی روز یعنی 31 دسمبر عید الاضحی کے روز انہیں پھانسی لگا دی گئی۔ ہمارے نزدیک سزائے موت سب سے زیادہ اذیت ناک موت ہوتی ہے۔ حادثوں میں وفات پانے والوں پر تو موت اچانک جھپٹا مارتی ہے جبکہ بیماروں کو بھی یقین سے نہیں معلوم ہوتا کہ ان کی کتنی زندگی باقی ہے۔اس کے برعکس سزائے موت پانے والوں کو تو تاریخ اور وقت پہلے سے معلوم ہوتا ہے۔اس میں مجرم اپنے سانس گنتا ہے جو کہ ہاتھوں سے پھسل رہے ہوتے ہیں۔تاہم صدام حسین نے جس جرات بہادری اور وقار کے ساتھ موت کو گلے لگایا وہ بھی اپنی مثال آپ ہے۔
Ibn e Riaz

تحریر : ابن ریاض

Share this:
Suicide
Previous Post نوجوانوں میں خود کشی کا بڑھتا ہوا رجحان
Next Post بغداد میں مظاہرین کا امریکی سفارت خانے پر حملہ
Protesters in Baghdad

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار نمبر ’86 47‘، ٹرمپ کو خطرہ یا سیاسی پیغام؟ تحقیقات شروع

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، سکیورٹی ایجنسیاں چوکس

June 13, 2026

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.