geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’موسمیاتی تبدیلیاں، ڈیجیٹلائزیشن اور مائیگریشن نئے سال کے چیلنجز‘

January 1, 2020 0 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) نئی دہائی کے آغاز پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اپنے عوام کو جرات مندی، پُر اعتمادی اور نئی سوچ پیدا کرنے کا پیغام دیا ہے۔

چانسلر میرکل نے اپنے نئے سال کے روایتی خطاب میں کہا آئندہ دہائی اچھی ثابت ہو سکتی ہے، ” آئیے ہم ایک بار پھر اپنے آپ کو حیرت انگیز بناتے ہوئے اس امر کا ادراک کریں کہ اگر ہم کھلے دل سے اور فیصلہ کن طور پر نئی چیزوں میں مشغول ہو جائیں تو کتنی بہتر تبدیلیاں ممکن ہیں۔‘‘ اس اپیل کے ساتھ ، 65 سالہ جرمن چانسلر نے نئے سال اور نئی دہائی کے آغاز پر اپنا پیغام جرمن عوام کو دیا۔

نئے سال کے خطاب کے علاوہ وفاقی جرمن چانسلر کی طرف سے ٹی وی پر عوام سے خطاب ایک نادر چیز سمجھی جاتی ہے۔ انگیلا میرکل نے کبھی بھی کوئی اضافی خطاب نہیں کیا تاہم ان کی نئے سال کی تقریر پرائم ٹائم پر جرمن ٹیلی وژن چینلز کے ذریعے نشر کی جاتی ہے اور اسے جرمن عوام کی ایک بڑی تعداد دیکھتی اور سنتی ہے۔

اس بار انگیلا میرکل کا نئے سال کا 15واں خطاب ہے۔ اگر جرمنی کی موجودہ سیاسی صورتحال برقرار رہی اور سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو اس سال کے نئے سال کے پیغام کے بعد میرکل ایک بار پھر اپنی قوم کو نئے سال کا پیغام اپنے خطاب میں 2020 ء کے اختتام پر دیں گی، جس کے بعد 2021ء میں نئے پارلمیانی انتخابات ہونا ہیں لیکن ان میں میرکل شامل نہیں ہوں گی۔ اس اعتبار سے انگیلا میرکل کا نئے سال کا پیغام غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ اب ان کی سیاسی لیگیسی یا میراث کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

میرکل نے سن 2005ء میں اصلاح پسند کی حیثیت سے اپنی چانسلرشپ کا آغاز کیا اور بار بار متنبہ کرتی رہیں کہ ملک اور ان کی جماعت کرسچین ڈیموکریٹ یونین (سی ڈی یو) کو مستقبل کے لیے فٹ بنانا کتنا ضروری ہے۔ اب ان کی تقریر میں ان کے ابتدائی سالوں کے ایجنڈے کی واضح گونج سنائی دے رہی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ”ماضی میں جرمنی کو کبھی بھی دوبارہ غور کرنے کی ہمت، واقف یا عمومی طریقوں کو چھوڑ کر نئے انداز اور طریقے اپنانے کی طاقت یا تیز ترعمل کرنے کے عزم کی اتنی ضرورت نہیں تھی جتنی کہ اب ہے۔‘‘ میرکل کے خطاب سے صاف واضح تھا کہ وہ یہ پیچھے کی طرف دیکھنے اور جو کچھ حاصل کر لیا اُس پر اکتفا کرنے کی بجائے ترقی اور آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہیں۔ یہ ہمیشہ سے اُن کا عزم اور اپنے عوام کے لیے پیغام رہا ہے۔

میرکل نے فی الحال تین چیلنجز گنوائے ہیں۔ روزمرہ معاملات کی ڈیجیٹلائزیشن، براعظم افریقہ کے باشندوں کی مسلسل نقل مکانی کا سدباب اور سب سے بڑھ کر آب و ہوا میں تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کی جنگ ۔ میرکل کے بقول، ”ماحولیاتی تبدیلی کے ذمہ دار انسان ہیں، اس لیے انسانوں کو ہی اس بڑے چیلنج سے نمٹنے کے لیے انسانی طور پر ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔‘‘

تمام تر چیلنجز کے باوجود جرمن چانسلر نے اپنے عوام کو مثبت سوچ کے ساتھ پُر عزم زندگی گزارنے کے لیے ” جرمن اتحاد‘‘ کے تاریخی واقعے کا حوالہ دیا۔ 2020 ء میں منقسم جرمنی کے متحد ہونے کے اہم واقعے کے 30 سال مکمل ہو جائیں گے۔ جرمنی میں گزشتہ برسوں کے دوران جرمن اتحاد کے اس معاشی، سماجی اور سیاسی نتائج پر بہت زیادہ بحث و مباحثہ ہوا۔ میرکل کے بقول یہ ”نتائج بہت مثبت ہیں۔ ہم نے بہت بڑی بڑی چیزیں حاصل کی ہیں تاہم ہم نے تیس برس پہلے جو کچھ سوچا تھا اُس سے اور بھی کہیں زیادہ ابھی کرنے کو باقی ہے۔ ضروری امر یہ ہے کہ اُس پر انحصار کیا جائے، جو ہماری یکتا یا ہمیں جوڑے رکھنے کا اصل سبب ہے۔‘‘

میرکل کی نئے سال کی تقریر کے دوسرے حصے کا تعلق جرمنی کی پولیٹیکا پولرائزیشن یا ”سیاسی تقطیب‘‘ سے تھا۔ جرمن چانسلر نے کُل وقتی اور اعزازی سیاستدانوں سے اپیل کی کہ وہ نفرت، عداوت، تشدد، نسل پرستی اور مذہب دشمنی سے بچیں۔ جرمن چانسلر کے بقول،”یہ ریاست کی ذمہ داری ہے اور وفاقی جرمن حکومت اس کے لیے اپنی خدمات کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔‘‘

اپنے خطاب کے اختتام پر میرکل نے 2020 ء میں جرمنی کے بطور یورپی یونین صدر ملک کی ذمہ داریوں اور منصوبوں کا ذکر کیا۔ میرکل نے کہا کہ آنے والے سال میں چین کے ساتھ ایک سمٹ طے ہے اور افریقی ریاستوں کے ساتھ مذاکرات بھی ہوں گے۔ میرکل نے موجودہ ”جیو اسٹریٹیجک‘‘ دور میں اقدار اور مفادات کی رسہ کشی میں یورپی یونین کے غیر معمولی کردار اور اس کی اہمیت پر زور دیا۔

آخر میں چانسلر میرکل نے اپنے ان تمام ہم وطنوں کا شکریہ ادا کیا، جو اپنے گھر بار سے دور اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔ جیسے کہ فوجی، پولیس افسران اور سویلین مددگار۔ جرمن چانسلر نے اپنے تمام شہریوں کو سال 2020 ء کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے ”صحت، خوشیوں سے بھرپور اور ایک مبارک سال کی تمنا کا اظہار کیا۔‘‘

Share this:
New year
Previous Post پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال کا آغاز
Next Post کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 14 افراد زخمی
Karachi Firing

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.