geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مہ رُخ ۔۔ادبی افق کا نیا دمکتا ستارہ

January 4, 2020 0 1 min read
Urdu literature
Share this:

Urdu literature

تحریر : حسیب اعجاز عاشر

زندگی کے قرطاس پہ کچھ قلم واقعی میں موتی بکھیر دیتے ہیں ان قلموں کے لفظ کسی کے لیے دوا ہو تے ہیں اور کسی کے لیے دعا۔ادب اور ادیب عقل اور فہم سے ذرا مختلف چیز ہے اکثر ادبا نے اپنی تحریروں

سے زندگی میں واقعیت برپا کی ہے اور شاید ہمیشہ یہ سلسلہ رہے گا ۔ضعیفی میں بڑی باتیں کرنا دانائی ہے ہی مگر کم عمری میں دانائی پرونا بہت کم لوگوں کا خاصہ ہے اور اِس صف میں ایک نمایاں نام شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی ہونہار سٹوڈنٹ مہ رُخ چودھری کا بھی ہے ۔ نہایت ہی کم عمری میں نہ صرف کالم نگاری افسا نہ میں طبع آزمائی کر رہی ہیں بلکہ شعری اُفق میں بھی روشنا ئی بکھیرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔گزشتہ دنوں ان کے ساتھ ہونے والی نشست میں انہوں نے اپنی شخصیت اور قلمی فن و ہنر بارے کئے رازوں سے پردہ ہٹایا ان کا کہنا تھاکہ”میں ایک سنجیدہ مزاج۔تنہائی پسند اور خاموش کن انسان ہوں۔ لو گوں کے سا تھ رشتہ صرف مہربا نی کی حد تک ہے۔ ہم تین بہن بھائی ہیں میرے بڑے بھائی میرے دوست ہیں اور میرا یقین۔چھوٹا بھائی میرا پیار۔ ماں با پ ہماری کائنات کی رونق ہوتے ہیں اور میں خدا سے دعا کرتی ہوں میری کائنات کی رونق سدا قائم رہے”۔

یہ بات واضح ہوگئی کہ ماں باپ سے محبت اور اُن کی قدرومنزلت کا ہی کمال خاص ہے کہ عرصہ قلیل قلمی حلقے میں وہ مقام حاصل کر لیا جس جو چھونے کیلئے بڑے بڑے لکھاریوں کو بھی کئی دہائیاں درکار ہوتی ہیں ۔ ایک سوال پر اُنہوں نے بتایا کہ مجھے فطری طور پر ادب سے لگاؤ ہے کسی بھی نقطے کو میں عام لوگوں سے ذرا مختلف سو چتی ہوں اور پھر اس پر لکھ کر مجھے تسکین ملتی ہے،مھے پچپن سے ہی لکھنے کا شوق رہالیکن با قاعدہ کالج کے دنوں میں لکھنا شروع کیا 17 سال کی عمر میں بزم ادب میں میری غزل کو بہت سراہا گیا تھا اورپہلا کالم گزشتہ سال روزنامہ آفتاب میں شائع ہوا ۔لکھنے کے مقصدپر کہنا تھا کہ دراصل میں اکثر جو کچھ اپنے اردگرد رونما ہوتا دیکھتی ہوں اس کی حمایت یا بغاوت میں لکھتی ہوں۔

لکھنے کے اوقات بارے کہا کہ یوں تو لکھنے کا کوئی مقرر وقت نہیں مگر اکثر میں رات گئے لکھتی ہوں یہ وہ وقت ہے جب عقل والے سوتے ہیں اور عشق والے جا گتے ہیں۔عورت یا مرد کس صنف کی حامی ہیں؟ کے جواب میں کہا کہ کسی صنف کی نہیں بلکہ انسان کی حامی ہوںکیونکہ غلط یا درست ہونے کے لیے مرد اور عورت ہونا ضروری نہیں صرف انسان ہو نا ضروری ہے۔یہ کونسا عشق ہے؟کے سوال پر کہنا تھا کہ ”کام اور مقاصد سے ۔۔

مجازی بھی ہو سکتا ہے الغرض یہ لا محدود ہے۔ اور میرے نزدیک میرا وہ عشق مجازی ہے جسے میں قرآن کے لفظوں کی طرح پاک سمجھتی ہوں”جب ماہ رُخ سے پوچھا گیا کہ شاعر کیسے بنا جائے؟تو ان کا کہنا تھا کہ شاعر بنا نہیں جا تا نہ ہی بنایا جاسکتا بلکہ یہ خدا داد صلا حیت ہے، ہاں ۔۔اصلاح سے بہتری پیدا ضرور کی جاسکتی ہے اور میں نے دیوان غالب و داغ سے اصلاح لی ۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محبت خود ایک شعر کی طرح ہے جسے سمجھ آ جائے اسے سرور دیتی ہے اور جسے سمجھ نہ آئے اس پر بے سود ہو تا ہے۔دوسرا یہ کہ اصل محبت میں نا کا می نہیں ہوتی کیونکہ یہ تو بے حد و حسا ب ہوتی ہے مزید کہنا تھا کہ ایک انسان ایک خیال جو کہ میری زندگی کی رعنائی ہے میری شاعری اسی ایک شخص پر ہے جس سے میرا روح کا رشتہ ہے۔ماہ رُخ کا اس سوال پر کہ ادب آداب اور ادب ادیب ایک پیچ پر ہیں؟کہنا تھا کہ میرے خیا ل میں ادیب ایک طبیب کی مانند ہوتا ہے جسے معا شرے کا ہر مرض محسوس ہو جاتا ہے۔۔مگر آج کل نہ تو ادب رہا ہے نہ ادب شناس۔ ایک ادیب کو عام انسانوں سے ذرا گہرا اور سنجیدہ مزاج ہو نا چاہیے۔

آج کے ادیب کو اسلا ف کے ادب سے رہنمائی اور اصلاح کی ضرورت ہے یہ میں ہر برائی کو اس سلیقے سے بیان کرنے کی ضرورت ہے کہ برائیوں کا سد باب ہو کیونکہ اگر قلم حق بجانب ہو تو یہ تلوار سے کہیں زیادہ طا قتور ہے لیکن اس کے لیے ہمارا اپنی مفاد پرستی سے مبرا ہو نا ہو گا۔اس مختصر نشست میں اس آخری سوال پرکہ اتنی چھوٹی سی عمر میں اتنی گہرائی اتنی دانشمندی اتنا عجز کیسے ہوتا ہے یہ سب؟ان کا لاجواب جواب کچھ یوں تھا کہ”علمیت کے لیے ذہین ہونا کا فی نہیں میرے خیا ل سے زندگی ایک معتبر استا د ہے جو ہمیں ہر پل تراش رہا ہے اب یا تو ہم کانچ کا ہتھیار بن جاتے ہیں یا پھر ایک نایاب نگیں۔بحر حال میری دانائی اور سنجیدگی یہ سب زندگی کی عطا ہے”۔

ان سے ہونے والی گفتگو میں یہ باتیں بھی آشکار ہوئی کہ انکی نظر میں زندگی ایک حسین چیز ہے مگر تب تک جب تک کہ مہربان ہو جو نہی اس نے آزمائش کا اردہ کیا تو یہ تراش دیتی ہے۔عیش و عشر ت اور زیادہ دولت کی انہیں چاہت نہیں سادگی کو ہی اصل حسن مانتی ہیں اور دوستی کے رشتہ کو تمام رشتوں سے کہیں زیادہ مضبوط اور پاکیزہ قرار دیتی ہیں، ان کی نظر میں عورت ایک وقار کا نام ہے ایک غرور کا نام ہے اور اور یہ غرور تب تک ہوتا ہے جب تک عورت کا وقار قائم رہتا ہے۔آخر میں مہ رُخ کیلئے دعا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنی تہذیب اور اقدار کا دامن تھامے اپنے قلم سے اس معاشرے میں روشنیاں بانٹتی، رعنائیاں بکھیریتی اور دعائیں سمیٹتی رہیں۔
Haseeb Ejaz Aashir

تحریر : حسیب اعجاز عاشر

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post پی پی پی گگلی ماسٹر بمقابلہ متحدہ کنگ میکر
Next Post فوجی طیارہ گر کر تباہ، تین ججوں سمیت 18 افراد ہلاک
Military Plane Crash

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.