geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’دنیا پہلے سے زیادہ غیر محفوظ، عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹیاں‘

January 5, 2020 1 1 min read
General Qassem Soleimani
Share this:

General Qassem Soleimani

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی طاقتوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے اعلیٰ ایرانی جنرل کے قتل نے دنیا کو مزید غیرمحفوظ اور خطرناک بنا دیا ہے۔ جنرل سلیمانی کی کار سے اٹھنے والے شعلے پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔

جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے فورا بعد ہی ایران نے بدلہ لینے کی آوازیں بلند کرنا شروع کر دی تھیں۔ صورتحال کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے مغربی اور دیگر عالمی طاقتوں نے دونوں ملکوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیلیں شروع کر دی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے اتحادی ممالک سے اس حملے کا دفاع کرنے کا کہا ہے جبکہ دنیا کے سفارت کار آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کو اس کا ‘سخت جواب دینے‘ کی دھمکی دی ہے جبکہ مقتول جنرل سیلمانی کے نائب جنرل اسماعیل غنی کو قدس فورس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئٹریش نے دونوں ملکوں کے رہنماؤں سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘دنیا خلیج فارس میں ایک نئی جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی‘۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے بھی اقوام متحدہ کے سربراہ کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا ہے، ”مزید کشیدگی کو، جو پورے خطے کو آگ لگا سکتی ہے، روکنے کی ضرورت ہے۔‘‘ تاہم ماس نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ حملہ ”ایران کی متعدد خطرناک اشتعال انگیزیوں کے بعد کیا گیا ہے۔‘‘

سعودی عرب کے اتحادی ملک متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ‘ایک پرامن سوچ اور جذبات کو علیحدہ کرتے ہوئے عقلی اقدامات اٹھانے‘ کی اپیل کی ہے۔ قطر ایران کا اتحادی ملک تصور کیا جاتا ہے اور اس نے بھی فریقین سے سمجھداری سے کام لینے کا کہا ہے۔ سعودی عرب خطے میں ایران کا حریف ملک سمجھا جاتا ہے۔ اس نے اپنی آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے، ”ایسے تمام اعمال، جو صورتحال کو مزید خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں، ناقابل برداشت نتائج سامنے لائیں گے۔‘‘

وائٹ ہاؤس نے اپنے اس حملے کے دفاع میں یہ الزام عائد کیا ہے کہ ”سلیمانی امریکی سفارت کاروں اور خطے میں امریکی اہلکاروں پر حملے کی عملی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔‘‘ امریکی صدر نے ایک ٹوئٹ میں کہا، ”اسے کئی برس پہلے ہی راستے سے ہٹا دینا چاہیے تھا۔ لیکن ہم نے یہ اقدام گزشتہ شب ایک جنگ کو روکنے کے لیے اٹھایا ہے۔‘‘ امریکی صدر کو اسرائیلی حمایت بھی حاصل ہے۔

اس حملے کے فورا بعد ہی عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئیں، سرمایہ کاروں نے مشرق وسطیٰ کے استحکام سے متعلق چہ میگوئیاں شروع کر دیں، سوشل میڈیا پر خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں جبکہ ٹوئٹر پر ‘تیسری عالمی جنگ‘ کا لفظ دنیا بھر میں ٹرینڈ کرنے لگا۔

فرانیسسی خارجہ امور کی نائب وزیر ایمیلی دے مونشالاں نے آر ٹی ایل ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ”آج صبح ہم نے مزید خطرناک دنیا میں آنکھ کھولی ہے۔ فوجی تصادم ہمیشہ ہی خطرناک ہوتا ہے۔‘‘ روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے جنرل سلیمانی کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے، ”یہ بین الاقوامی قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے اور اس کی مذمت کی جانا چاہئے۔‘‘

روسی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان ماریا زخاروف کا کہنا تھا کہ ایسا ٹرمپ کی انتخابی مہم کو تقویت دینے کے لیے کیا گیا ہے، ”امریکی فوج نے ایسا امریکی سیاستدانوں کے کہنے پر کیا ہے۔ ہر کسی کو یہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ امریکی سیاستدانوں کے اپنے مفادات ہیں کیوں کہ یہ سال انتخابات کا سال ہے۔‘‘

شام کی وزارت خارجہ نے اس امریکی کارروائی کو ‘غداری پر مبنی مجرمانہ جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کشیدگی پیدا کرتے ہوئے خطے کے ممالک کے مسائل کو ایندھن فراہم کر رہا ہے۔ اسی طرح یمن میں ایرانی اتحادی حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلیمانی کا ‘مقدس خون رائیگاں‘ نہیں جائے گا۔

افغان صدر اشرف غنی نے فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیمانی کی ہلاکت سے خطے میں تشدد مزید پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ایران اور امریکا کے مابین میدان جنگ نہیں بننا چاہتا۔ سابق افغان صدر حامد کرزئی نے اس امریکی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ امریکا کے اتحادی ممالک برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا نےکہا ہے کہ بغداد میں ہونے والی کارروائی کی کچھ ذمہ داری ایران پر بھی عائد ہوتی ہے۔

برلن حکومت کی ترجمان الریکے ڈیمر نے یہ بھی کہا، ”ہم ایک خطرناک موڑ پر پہنچ چکے ہیں۔‘‘ چین نے امریکا پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ‘طاقت کا غلط استعمال نہ کرے۔‘‘ دریں اثناء ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے چین، روس اور قطر سمیت متعدد ممالک رہنماؤں سے ٹیلی فون پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Share this:
American Soldier
Previous Post امریکا نے فوری طور پر ہزاروں میرینز مشرق وسطیٰ کے لیے روانہ کر دیے
Next Post جنوبی ہند میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ہزاروں افراد کے احتجاجی مظاہرے
India Protest

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.