geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا کو خطے سے باہر کرنے کے لیے لڑیں گے : سلیمانی کا جاں نشیں پُر عزم

January 6, 2020 1 1 min read
Commander Ismail
Share this:

Commander Ismail

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے نئے کمانڈر اسماعیل قآنی نے باور کرایا ہے کہ وہ “خطے سے امریکا کو حتمی طور پر نکالنے کے لیے” لڑیں گے۔ قآنی کا یہ موقف القدس فورس کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی کی موت کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ سلیمانی جمعے کو علی الصبح بغداد میں امریکی فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔

ایران کے سرکاری ریڈیو کے مطابق بریگیڈیئر جنرل قآنی نے تہران میں قاسم سلیمانی کے جنازے سے قبل کہا کہ “ہم اسی طاقت کے ساتھ سلیمانی کا مشن جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں… ہماری جانب سے تعزیت کا واحد طریقہ یہ ہے کہ خطے سے امریکا کو نکال دیا جائے”۔

اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اتوار کے روز امریکی چینل سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ سلیمانی کی ہلاکت کے جواب میں ایران کا رد عمل “عسکری” نوعیت کا ہو گا۔ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ “جنگ کا آغاز امریکا نے کیا ہے لہذا امریکا کو ردود عمل کو قبول کرنا ہو گا”۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے تہران میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ “ایران جنگ کے لیے کوشاں نہیں مگر وہ کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے”۔ موسوی کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قیادت سلیمانی کی موت کا ایسا جواب دینے کی کوشش کرے گی جس پر دشمن اپنے کیے پر ندامت کا شکار ہو جائے البتہ حتی الامکان طور پر ایرانی عوام کو کسی جنگ میں گھسیٹنے سے گریز کیا جائے گا۔

ادھر ایرانی پاسداران انقلاب کے ثار اللہ ہیڈکوارٹر کے کمانڈر محمد اسماعیل کوثری کے مطابق ایران کسی جنگ یا تنازع کی کوشش نہیں کر رہا ،،، تہران نے آغاز کیا اور نہ کرے گا البتہ یقینا ہم امریکیوں کو نشانہ بنائیں گے۔

لبنان میں ایران نواز ملیشیا حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت خطے میں اپنے ہمنوا “مزاحمتی گروپوں” سے قاسم سلیمانی کی موت کا جواب دینے کا مطالبہ نہیں کرے گا تاہم ہر گروپ پر لازم ہے کہ وہ اپنے تئیں مناسب طور جواب دے۔

بیروت میں سلیمانی کے تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نصر اللہ نے زور دیا کہ سلیمانی یمن، لبنان، شام، عراق، افغانستان اور دیگر ملکوں میں موجود تھا۔

دوسری جانب یمن میں حوثی باغیوں نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران پر لازم ہے کہ وہ جواب میں دیر نہ کرے۔

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے جمعے کے رو دھمکی دی تھی کہ سلیمانی کی موت کا “سنگین انتقام” لیا جائے گا۔ تاہم خامنہ ای نے جواب کے رد عمل کی نوعیت کا تعین نہیں کیا۔

Share this:
Iranian Force
Previous Post سلیمانی کے قتل کے انتقام میں یورپ میں ایران کے ممکنہ اہداف کیا ہو سکتے ہیں؟
Next Post ہمارے سپاہی مرحلہ وار لیبیا میں پہنچ رہے ہیں: ایردوآن کا اعتراف
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.