geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوکرائنی طیارہ ایرانی میزائل کا نشانہ بنا تھا: کینیڈا اور امریکا کا الزام

January 10, 2020 0 1 min read
Ukrainian Plane
Share this:

Ukrainian Plane

کینیڈا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا اور کینیڈا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یوکرائنی طیارے کو ایران نے مار گرایا تھا، جس پر سوار تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے لیکن ایران نے کسی میزائل حملے کی تردید کرتے ہوئے اس الزام کو ’من گھڑت‘ قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی حکومت کو’متعدد‘ انٹلی جنس ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ایک طیارہ شکن میزائل نے یوکرائنی مسافر بردار طیارہ کو نشانہ بنایا تھا جو بدھ کی صبح تہران کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔

انہوں نے کہا”خفیہ معلومات اور شواہد سے حادثے کے ممکنہ اور متوقع اسباب کا پتہ چلتا ہے۔” انہوں نے تاہم کہا کہ ”ہو سکتا ہے کہ یہ سب غیر ارادی طور پر ہوا ہو۔”

خیال رہے کہ بدھ کے روز علی الصبح کیف جانے والا یوکرائن انٹرنیشنل ایرلائنز کا ایک طیارہ پرواز کے چند ہی منٹ بعد ایرانی دارالحکومت کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔اس پر سوار تمام 176افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جن میں کم از کم 63کینیڈین، 82 ایرانی، گیارہ یوکرائنی اور چند برطانوی شہری شامل تھے۔

امریکی حکام نے بھی جمعرات کے روز مختلف مقامی میڈیا اور خبر رساں ایجنسیوں کو بتایا کہ ان کا بھی خیال ہے کہ طیارہ اتفاقی طور پر ایرانی میزائل کا نشانہ بن گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہاوس میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ”یہ کسی کی غلطی بھی ہو سکتی ہے۔” انہوں نے تاہم اس کی وضاحت نہیں کی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا”کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ لیکن انہیں لگتا ہے یوکرینی جہاز کو میزائل نے ہی نشانہ بنایا ہے۔ بہر حال کوئی بہت ہی خوفناک بات ہوئی ہے۔”

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے خیالات کی تائید کی اور کہا، ”ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ طیارے کو ایرانی میزائل نے مار گرایا تھا۔”

ایک امریکی افسر نے خبر رساں ایجنسی ریوٹرز کو بتایا کہ امریکی سیٹلائٹس نے تہران سے بوئنگ 737-800کے پرواز کرنے کے فوراً بعد زمین سے فضا میں مار کرنے والے دو میزائلوں کے داغے جانے کا پتہ لگایا ہے۔جس کے بعد اس علاقے میں پرواز کرنے والے طیارے میں زبردست دھماکا ہوا اور جہاز زمین پر جاگرا۔

دوسری طرف ایران کی سول ایوی ایشن تنظیم کے سربراہ علی عابدزادہ نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات من گھڑت ہیں۔ جہاز کو کسی میزائل نے نشانہ نہیں بنایا، جہاز تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی اسنا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا”اس طرح کی افواہوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔”

ایران نے واضح لفظوں میں تردید کی ہے کہ وہ اس طیارہ حادثے کی تباہی کا ذمہ دارہے۔ اس کا کہنا ہے کہ حادثہ غالباً کسی تکنیکی خرابی کا نتیجہ تھا۔ امریکی حکام نے جو نتیجہ اخذ کیا ہے وہ ایران کی طرف سے جاری کی گئی ایک ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ پائلٹ نے کسی طرح کی مدد نہیں مانگی بلکہ جب طیارہ گر رہا تھا تو اس نے اسے ہوائی اڈے کی طرف واپس لانے کی کوشش کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طیارہ کے دونو ں بلیک باکس مل گئے ہیں اور ان کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ ایرانی حکومت کے ترجمان علی رابعی نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کو حادثے کی تفتیش میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا ہے۔ انہوں نے بھی اس بات کی تردید کی کہ طیارہ کسی میزائل لگنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا تھا۔انہوں نے اس طرح کی باتوں کو غلط اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف استعمال کیا جانے والے نفسیاتی جنگ کا حربہ ہے۔ دریں اثناء یوکرین نے کہا کہ وہ حادثے کے تمام اسباب پر غور کررہا ہے۔

خیال رہے کہ یوکرین کا طیارہ ایک ایسے وقت میں تہران کے قریب گر کر تباہ ہوا جب امریکا اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی جاری تھی اور اس سے کچھ ہی لمحے پہلے ایران نے عراق میں موجود دو امریکی عسکری اڈوں کو میزائل حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔

Share this:
Accountability
Previous Post احتساب پر 22 لاکھ خاندان خاموش کیوں۔۔؟
Next Post بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144 کو غیر قانونی قرار دیدیا
Indian Army in Kashmir

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.