geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

4 روزہ ٹیسٹ، مخالفت میں پاکستان سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں

January 11, 2020 1 1 min read
Misbah-ul-Haq
Share this:

Misbah-ul-Haq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) 4 روزہ ٹیسٹ کی مخالفت میں پاکستان سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں جب کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اس سے ٹیموں میں منفی سوچ آئے گی۔

ان دنوں دنیائے کرکٹ میں ٹیسٹ میچ کو5 سے4روزہ کرنے کی تجویز موضوع بحث بنی ہوئی ہے، حمایت اور مخالفت دونوں میں بیانات سامنے آ رہے ہیں، حتمی فیصلہ مارچ میں ہوگا۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ ابھی واضح نہیں چار روزہ ٹیسٹ کا انعقاد کیسے کیا جائے گا، دن میں90یا96کتنے اوورز ہوں گے ابھی کچھ پتا نہیں، شاید پانچویں دن کی کمی پوری کرنے کیلیے110اوورز ہی کرا دیے جائیں، البتہ اہم بات یہ ہے کہ ایشیائی کنڈیشنز میں ایسا نہیں ہو سکے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر کرکٹ موسم سرما میں ہوتی ہے، سورج جلد غروب ہونے کی وجہ سے اکثر دن میں90 اوورز بھی نہیں ہو پاتے،10،15اوورز یومیہ کم ہونے سے تقریباً ایک دن کا کھیل ضائع اور ٹیسٹ 4روز کا ہی رہ جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ایک روز کم کیا گیا تو ٹیموں میں منفی سوچ آنا لازمی ہے، خراب پوزیشن کی صورت میں وہ ڈرا کی کوشش کرنے لگیں گی، یوں نتائج کا تناسب اور شائقین کی ٹیسٹ میں دلچسپی مزید کم ہو جائیگی۔

مصباح الحق نے کہا کہ لوگ 5دن کا فیصلہ کن میچ دیکھنا چاہتے ہیں، اس سے بارش کی وجہ سے ضائع شدہ اوورز کی تلافی کا بھی موقع ہوتا ہے،ایشیا بلکہ آسٹریلیا میں بھی پانچویں روز پچ مختلف ہو جاتی اور یہی کھیل کی خوبصورتی ہے، البتہ ایشیا سے باہر زیادہ اوورز ہونا ممکن اور وہ اتنے اوورز کر سکتے ہیں جس سے 5دن کا کھیل 4میں ممکن ہوجائے، وہاں کی پچز اور کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں،مگر ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی اور زیادہ نتائج کیلیے آپ کو 5دن کا ہی میچ چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ4روزہ ٹیسٹ میں کھلاڑیوں پر کام کا بوجھ بھی بڑھ جائے گا، زیادہ تر ٹیمیں 4بولرز کے ساتھ کھیلتی ہیں جو دن میں 15 سے 18اوورز ہی کرتے ہیں، تجویز پر عمل کی صورت میں انھیں یومیہ 25اوورز تک کرنے پڑ سکتے ہیں جس سے 145،150کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ کرنے والوں کی رفتار میں یقیناً فرق آئے گا۔

شائقین کرکٹ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو تیز گیندیں کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، پیس کم ہونے سے انھیں مایوسی ہوگی، بولرز بھی زیادہ اوورز کرنے سے انجری کا شکار ہو سکتے ہیں جس سے کیریئر متاثر ہوگا، انھیں درمیان میں وقفے بھی لینا پڑیں گے، میری ذاتی رائے کے مطابق 5روزہ کرکٹ میں زیادہ نتائج سامنے آتے اور پلیئرز بھی ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حال ہی میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے سنسنی خیز میچ کا نتیجہ پانچویں دن اختتامی لمحات میں سامنے آیا، ویسٹ انڈیز میں میرا اور یونس خان کا آخری ٹیسٹ بھی آخری لمحات میں ختم ہوا تھا،میچ جتنا کلوز ہو سنسنی خیز اتنی ہی زیادہ بڑھتی ہے، عالمی کرکٹ منتظمین کو چار روزہ ٹیسٹ کے حوالے سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔

Share this:
Ibn Insha
Previous Post انشا جی اٹھو اب کوچ کرو شاعر و مزاح نگار ابن انشاء کی آج 42 ویں برسی
Next Post عراق سے امریکی فوج کے انخلاء پر کوئی بات نہیں ہو سکتی: واشنگٹن
Morgan Ortagus

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.