geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلام مخالف جرمن سیاسی جماعت اے ایف ڈی کو جرمانے کا سامنا

January 11, 2020 1 1 min read
AfD
Share this:

AfD

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) برلن کی پارلیمانی انتظامی عدالت نے اسلام اور مہاجرین مخالف سیاسی جماعت اے ایف ڈی پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس پارٹی کو انتخابی مہم میں غیر قانونی عطیہ وصول کرنے کے اسکینڈل کا سامنا تھا۔

دائیں بازو کی سخت نظریات کی حامل جرمن سیاسی پارٹی AfD پر یہ جرمانہ ملکی پارلیمنٹ کی جانب سے عائد کیا گیا ہے۔ جرمانے کا حجم دو لاکھ انہتر ہزار یورو (تقریباً تین لاکھ امریکی ڈالر) ہے۔ اس جرمانے کی وجہ سوئٹزرلینڈ کی تعلقات عامہ کی اشتہاری کمپنی کے ذریعے مکمل کی گئی اشتہاری مہم تھی۔

عطیے کی رقم سن 2016 میں اے ایف ڈی پارٹی کے شریک سربراہ ژؤرگ میوتھن کو دی گئی تھی۔ میوتھن نے پارلیمنٹ کی انتظامی عدالت کے سامنے دیے گئے بیان میں کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں کسی سے عطیہ لینا ممنوع ہے اور یہ سب اُن کے ناتجربے کاری کا نتیجہ تھا۔

حاصل کردہ عطیے سے انتخابی مہم کے دوران اشتہار بازی کی گئی تھی۔ اشتہاری مواد گول اے جی نامی کمپنی کے توسط سے حاصل کیا گیا۔ ان کے حصول کے لیے جو رقم اے ایف ڈی کو عطیے کے طور پر حاصل ہوئی وہ نواسی ہزار یورو تھی۔ اس طرح جرمن پارلیمنٹ نے جو جرمانہ عائد کیا ہے وہ عطیے میں ملنے والی رقم کا تین گنا ہے۔ پارٹی نے اشتہارات باڈن ورٹمبرگ کے ریاستی انتخابات کے لیے حاصل کیے تھے۔

جرمن پارلیمنٹ بنڈس ٹاگ کے فیصلے میں تحریر کیا گیا کہ اے ایف ڈی کے لیے سوئٹزرلینڈ کی اشتہاری کمپنی گول اے جی نے جو پوسٹرز، دستی پرچے اور اخباری اشتہار اشاعت کے بعد فراہم کیے تھے، وہ غیرقانونی تھے۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ ان کے لیے جو رقوم پارٹی نے خرچ کی تھیں، اُن کا ذریعہ بھی انتظامی عدالت کو نہیں بتایا گیا۔

یہ امر اہم ہے کہ جرمن سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو یورپی یونین سے باہر سے کسی بھی قسم کے عطیات کو وصول کرنا ممنوع ہے۔ سوئٹزرلینڈ یورپی یونین میں شامل نہیں ہے۔ اس قانون کے تحت امیدوار کو ایسا کوئی عطیہ لیتے وقت اُس کے ذریعے کے بارے میں آگہی رکھنا لازمی ہوتا ہے۔ ژؤرگ میوتھن نے عطیہ وصول تو کرلیا لیکن اُس کے جائز اور ناجائز ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

Share this:
Ukraine Passenger Plane
Previous Post ایران کا یوکرین کا مسافر طیارہ مار گرانے کا اعتراف اور معافی
Next Post اقوام متحدہ میں کشمیر پر پاکستان اور بھارت میں تکرار
Indian Soldier

Related Posts

US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026
Pakistan Cuts Petrol by Rs4, Diesel by Rs2 Per Litre

عوام کو بڑا ریلیف: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.