geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اللہ والے

January 11, 2020 0 1 min read
Awliya Allah
Share this:

Awliya Allah

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

روز اول سے آج تک ہر دور میں اہل حق کا ایسا طبقہ موجود رہا ہے جو اپنے کردارسے حق گوئی کی خوشبو پھیلاتا رہا ہے، ان کی حق گوئی اور کردار کی روشنی سے مظلوم انسانیت ہدایت لیتی رہی ہے، یہ سچ ہے کہ جس کا دل خوف خدا اور عشق الہی سے آشنا ہوا وہ پھر ہر قسم کے دنیاوی خوف و حزن سے آزاد ہو گیا کیونکہ جس نے اپنا دست سوال رب ذوالجلال کے سامنے پھیلادیا وہ دنیاوی جھوٹے خداں کی غلامی سے آزاد ہو گیا، جو خدا کے آگے سرخم کر گیا وہ پھر کسی دنیادی خدا کے سامنے خم نہیں ہوتا۔

ارشاد خداوندی ہے بے شک وہ لوگ جنہوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے وہ اس پر ڈٹ گئے تو ان پر فرشتے نازل ہو تے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ تم کوئی خوف نہ کرو اور نہ غم کھاو اور اِس جنت سے شادمان ہو جا جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے اور ہم ہی تمہارے دنیا و آخرت کے ساتھی ہیں اور تمھارے لئے جنت میں وہ کچھ ہے کس کی تم خواہش کرتے ہو اور جس کی تمھیں طلب ہے یہ غفور و رحیم خدا کی طرف سے ضیافت ہے (حم السجدہ 30 تا 32)۔اہل حق نے ہر دور میں سچائی اور حق کا دامن تھامے رکھا، تاریخ میں جب منگول حکمرانوں کے اہلکاروں نے امام اِبن تمیمہ کو ڈرانے کی کو شش کی اور روپے کی بھی آفر کی تو آپ نے کہا تمھارا اقتدار اور پوری منگول سلطنت میرے نزدیک ایک کھوٹے سکے کی حیثیت بھی نہیں رکھتی یہ کہا اور جیب سے ایک معمولی سِکہ نکالا اور ہوا میں اچھال دیا کہ یہ تمھاری حکومت کی اوقات ہے۔

وقت کے بہت بڑے درویش خواجہ حسن بصری ایک ایمان افروز واقعہ بیان کرتے ہیں ایک بادشاہ کسی درویش کے پاس سے گزرا تو دیکھا کہ درویش نے پرانے پھٹے ہوئے کپڑے پہن رکھے ہیں، اس کی حالت بہت شکستہ ہے لیکن اِس کے باوجود اس درویش نے بادشاہ کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھا درویش کی بے نیازی پر بادشاہ غصے سے لال پیلا ہو گیا اور اعتراض کیا، تو درویش نے کہا اے بادشاہ جولوگ تیرے انعامات اور احسان کا بوجھ اٹھائے پھرتے ہیں تو ان سے تابعداری اور اطاعت کی امید رکھ۔وہ اگرتیری اطاعت نہ کریں تو ان سے ضرور پوچھ جبکہ مجھ جیسے خاک نشیں کو بھلا تیری کیا ضرورت، درویش کی حق گوئی بادشاہ کو ناگوار گزری غصے سے تلملا کر بولا تو بہتر حال میں ہے کہ میں؟ درویش نے اسی بے نیازی اور جرات سے کہا میں نے اپنے نفس کو گدھا بنا رکھا ہے اور اِس پر سواری کررہا ہوں مگر تیرا نفس نے تجھے گدھا بنا رکھا ہے اور وہ تیرے اوپر سوار ہے درویش کی بات سن کر بادشاہ پر سکتہ طاری ہوگیا، کچھ دیر بعد درویش پھر بولا یقینا یہ سچ ہے کیونکہ تیرے چہرے کا رنگ اور تاثرات بتا رہے ہیں کہ تجھے میری یہ گستاخی بہت کڑوی لگی ہے۔

بادشاہ درویش کی حق گوئی اور جرات سے دل میں متاثر ہوچکا تھا بولا تمھاری کوئی ضرورت یا حاجت ہے جسے میں پورا کر سکوں درویش کی بے نیازی نقطہ عروج پر نظر آئی وہ کہنے لگا ہاں ایک حاجت ہے وہ یہ آج کے بعد تو میرے پاس نہ آنا۔ایسے اہل حق نے ہر دور اور ہر ظالم جابر بادشاہ کے سامنے استقامت اور جرات کا وہ مظاہرہ کیا کہ تاریخ کے اوراق ایسے عظیم انسانوں پر فخر کرتے ہیں، امام مالک ، امام شافعی، امام ابو حنیفہ، امام احمد بن حنبل، امام اِبن تمیمہ، سعید بن جبیر، خواجہ معین الدین چشتی اجمیری، نظام الدین اولیا، حضرت علی ہجویری، بابا فرید گنج شکر، عقیل بن عباس، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ہوں یا حضرت مجدد الف ثانی اِن لوگوں نے شہادت حق کا لازوال فریضہ ہر نازک موقع پر بڑی جرات سے ادا کیااِن کا کردار اور زبان ہر قسم کے خوف اور لالچ سے آزاد رہی۔دنیا نے حیرت سے دیکھا جب سعید بن جبیر کو زنجیروں میں باندھ کر وقت کے ظالم ترین شخص حجاج بن یوسف کے سامنے لایا گیا تو حجاج بن یوسف نے فرعونیت سے پو چھاتمھارا نام کیا ہے آپ نے فرمایا سعید بن جبیر ظالم دھاڑ کر بولا نہیں تم شفی بن کسیر ہو۔

آپ نے نہایت بردباری اور شان بے بیازی سے فرمایا تمھارے مقابلے میں میرے نام کا میری ماں کو زیادہ علم ہے حجاج برہم ہو کر دھاڑا تم بھی بدبخت ہو اور تمھاری ماں بھی، آپ نے طمانیت اورٹھہرے ہوئے لہجے میں کہا خوش بختی اور بد بختی کا علم صرف اللہ کو ہے ظالم کا پیمانہ پندار جھلک پڑا اور کہا میں تمھاری زندگی نشان عبرت اور جہنم میں بدل ڈالوں گا، آپ نے پھر فرمایا اگر یہ اختیار میں تمھارے ہاتھ میں سمجھتا تو تمھیں خدا مان لیتا۔آپ کی حق گوئی اور جرات تاریخ کے سینے پر ثبت ہوگئی جو قیامت تک آنے والوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئی، تاریخ کے اوراق خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی استقامت جرات اور ایمان سے قیامت تک کے لیے جگ مگ کر رہی ہے جب پرتھوی راج نے ہر طرح کا ظلم کرنے کے بعدآپ کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تو شہنشاہ اجمیر نے ادائے بے نیازی سے کہا کہ یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ کون زنجیر میں بندھا ہوگا اور پھر چشم فلک نے حیرت انگیز منظر دیکھا جب پرتھوی راج شکست خوردہ آپ کے سامنے کھڑا تھا۔

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کے زمانے میں جب بادشاہ وقت نے قاضی ابوالوفا کو چیف جسٹس نامزد کیا تو غوث اعظم نے بر سرِ منبر للکار کر کہا کہ تم نے ایک ظالم ا لظالمین شخص کو قاضی القضا بنایا ہے کل روز محشر ارحم الراحمین کو کیا جواب دو گے، تاریخ انسانی کے سب سے بڑے درویش کی زبان سے نکلی حق کی گو نج جب ایوان اقتدار تک پہنچی تو حاکم وقت کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔ادھر مغلیہ دور میں امام ربانی اور جہانگیر کے درمیان تنازعہ اپنے عروج پر تھا اور ظالم بادشاہ نے آپ کوقلعہ گوالیار میں بند کر دیا تو شہزادہ خرم المعروف شاہ جہاں نے آپ کو خط لکھا چونکہ وہ آپ کا ارادت مند تھا اس نے کہا حضرت شیخ براہ کرم ایسی درمیانی راہ نکالیے کہ میرے والد کی انا کو ٹھیس نہ پہنچے اور آپ کا نظریہ بھی قائم رہے یعنی شہزادہ آپ کو مصلحت یا دنیا داری کا مشورہ دے رہا تھا کہ بادشاہ کی ناراضگی بھی نہ ہو اور آپ کا موقف بھی قائم رہے تو امام ربانی مجدد الف ثانی نے اسی خط کی پشت پر ایمان افراز جواب دیا اگر اللہ والے بھی سر جھکا کر چلنا شروع کردیں تو سر اٹھا کر چلنے والا کون ہو گا۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Cold Weather
Previous Post مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ، بارش کا بھی امکان
Next Post سیاسی صحافتی ٹِک ٹَاک
Journalism

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.