geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کینیڈا کی ’موٹر سائیکل گرل‘ کا پاکستان میں چرچا

January 12, 2020 0 1 min read
Rosie Gabrielle
Share this:

Rosie Gabrielle

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بلاگر روزی گیبریئل کا کہنا ہے کہ وہ دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنا چاہتی ہیں۔ لیکن کچھ ناقدین کا خیال ہے کہ ‘سب اچھا ہے کی‘ مارکیٹنگ کرنے والے اس قسم کے سیاح سچائی بیان نہیں کرتے۔

روزی گبریئل نے چند روز پہلے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں انہوں نے اپنے مہندی بھرے ہاتھوں میں قرآن تھام رکھا تھا۔ اس پوسٹ میں روزی گیبریئل نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر روزی گیبریئل کے نام سے متعدد اکاؤنٹس ہیں، جن میں سے کچھ بظاہر ان کے چاہنے والوں نے بنائے اور کچھ ان کے ناقدین نے۔

روزی کے اسلام قبول کرنے کی خبر پر اکثر لوگوں نے انہیں مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔ تاہم بعض نے ان سے جاننا چاہا کہ اسلام میں تو کئی فرقے ہیں اور ان کا مسلک کیا ہوگا؟

روزی نے ایسے سوالوں کا کوئی واضح جواب نہیں دیا تاہم اپنے انسٹا گرام پیج پر ایک بیان میں یہ ضرور کہا کہ وہ ایک عرصے سے روحانی سکون کی تلاش میں تھیں اور مسلم ممالک میں کئی سال رہنے کے بعد پاکستان میں ان کا سفر بلآخر انہیں اسلام کی طرف لے آیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘کائنات مجھے پاکستان لے آئی اور آگے کا راستہ دکھایا‘۔

روزی گیبریئل کا کہنا ہے کہ انہیں تن تنہا دنیا گھومنے کا شوق تھا تاکہ نئے نئے لوگوں سے مل سکیں اور ان سے کچھ سیکھ سکیں۔ وہ پچھلے کئی مہینوں سے پاکستان کے طول و عرض میں گھومتے ہوئے اپنے تجربات اور مشاہدات سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی ہیں۔

ان کی تصاویر پاکستان کی غیر معمولی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کرتی ہیں جبکہ ان کی ویڈیوز میں پاکستانیوں کا پرخلوص اخلاق، فراخدلی اور مہمان نوازی چھلکتی نظر آتی ہیں۔

پاکستان میں حالیہ برسوں میں مغربی ممالک کے نوجوان بلاگر سیاحوں کی طرف سے ملک کا مثبت تاثر دکھانے کا رجحان سامنے آیا ہے، جن میں یو ٹیوبر مارک وائینز اور پولینڈ کی خاتون بلاگر ایوا زُو برگ نمایاں ہیں۔

پاکستان میں کئی لوگ ان بلاگرز کی ملک سے محبت کو سراہتے ہیں تو ساتھ ہی کچھ ناقدین کا خیال ہے کہ ‘سب اچھا ہے کی‘ مارکیٹنگ کرنے والے یہ لوگ سچائی بیان نہیں کرتے اور ملک کے حقیقی دیرینہ مسائل سے نظریں چُراتے ہیں۔

ناقدین یہ بھی کہتے ہیں کہ ان بلاگرز کو صوبہ بلوچستان جیسے دور اُفتادہ اور پُر خطر علاقوں میں جانے کے لیے وسائل اور سکیورٹی مہیا کی جاتی ہے، جس کے بغیر شاید ہی کسی ملکی یا غیرملکی سیاح کے لیے وہاں جانا ممکن ہو۔

Share this:
General Amir Ali Hajizadeh
Previous Post فیصلے کے لیے صرف دس سکینڈ تھے، ایران
Next Post حکم ملا تو پاکستانی کشمیر کو بھی اپنا حصہ بنا لیں گے، بھارتی فوجی سربراہ
Manoj Mukund Naravane

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.