geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسلمانوں!خدا واسطے کے گواہ بنو

January 14, 2020 0 1 min read
Justice
Share this:

Justice

تحریر : میر افسر امان

اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں مسلمانوں سے فرماتا ہے کہ :۔ ”اے لوگو جو ایمان لائے ہو، انصاف کے علم بردار اور خدا واسطے کے گواہ بنوں۔ اگرچہ تمھارے انصاف اور تمھاری گواہی کی زد میںتمھاری ذات پر، یا تمھارے والدین پر اوورشتہ داروںپر ہی کیوں نہ پڑتی ہو۔ فریق معاملہ خواہ مالدار ہو یا غریب، اللہ تم سے زیادہ اُن کا خیرخواہ ہے۔ لہٰذا اپنی خواہشِ نفس کی پیروی میں عدل سے باز نہ رہو۔ اور اگر تم نے لگی لپٹی بات کہی یا سچائی سے پہلو بچایا، تو جان رکھو کہ جو کچھ تم کرتے ہو ، اللہ کو اس کی خبرہے”(النسائ۔١٣٥)

الحمد اللہ ہم مسلمان ہیں۔ہم اللہ پر یقین رکھتے۔ رسولۖ اللہ پر ایمان لاتے ہیں۔قرآن میں اللہ کی طرف سے مسلمانوں پر جو احکام نازل ہوئے ہیں اور رسولۖاللہ نے جوان احکامات کی تشریع کی ہے اس پر اپنی بساط کے مطابق عمل کرنیکی کوشش کرتے ہیں۔اللہ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں معاف فرمائے گا۔ہماری آخرت اچھی کرے گا۔یہ مسلمانوں کی خواہش تو ہے مگر ہم نے کبھی اس پر غور کیا ہے کہ کیا ہم عمل بھی ایسا کرتے ہیں۔ ہم خود لوگوں سے کتنا عدل و انصاف کرتے ہیں۔ ہمارے لیڈر جنہیں ہم اپنی آزادرائے سے الیکشن میں منتخب کرتے ہیں وہ اپنے ووٹروں کے ساتھ کتنا انصاف کرتے ہیں۔ ہمارے ہاتھوں سے منتخب کردہ ممبران اسمبلی ایسے قانون بناتے ہیں کہ عوام کے ساتھ انصاف ہو؟ پھر کیا ہماری عدالتوں کے جج صاحبان عدل و انصاف کے ساتھ فیصلے کر رہے ہیں۔آج کے اپنے کالم میں ہم یہ باتیںڈسکس کریں گے۔

پہلے تو یہ بات واضع کر دیں کہ جب تک مسلمان عدل ا و انصاف کے علم بردار بنے رہے۔خدا واسطے کے گواہ بنے رہے تو اللہ نے انہیں دنیا کا امام بنایا تھا۔ جب وہ عدل و انصاف کو چھوڑ کر آپس کی لڑائیوں اور عیاشیوں میں مصرف ہو گئے تو اللہ نے انہیں بقول فلسفی اور شاعر اسلام علامہ شیخ محمد اقبالثریا سے زمین پر دے ماراہے:۔

گنوادی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی
ثریا سے زمین پر آسان نے ہم کو دے مارا

اگر ہمیں واپس وہی پوزیشن حاصل کرناچاہتے ہیں، جیسے کہ عوام کے دلوں میں بھی یہ خواہش موجود ہے اور اب تو ہمارے موجودہ وزیر اعظم عمرا ن خان صاحب کی بھی خواہش ہے کہ پاکستان میں مدینہ کی فلاحی اسلامی ریاست قائم ہو جائے تو پھر ہمیں اپنی اصل پر واپس لوٹنا ہو گا۔ جس کی وجہ سے اللہ نے ہمیں دنیا کا امام بنایا تھا۔ جب ہم اپنے معاشرے کا جائزہ لیتے ہیں توکیاہم معاشرے میں ایک دوسرے سے عدل و انصاف کرتے ہیں؟ نہیں! بلکہ جس کا جس پر بھی کچھ زور چلتا ہے وہ زور چلا کر ذبردستی کرکے اپنے حق سے زیادہ پر ہاتھ مارتا ہے۔ سب سے پہلے تو ہمیں ایک دوسرے سے ممکن حد تک عدل و انصاف کرتا چاہیے ۔ پھر جب ہم خود عدل و انصاف نہیں کرتے تو ہم معاشرے میں ایسے ہی لوگوں کو منتخب کر کے اقتدار میں بھیجتے جو ہم جیسے ہوتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں وہ عدل و انصاف پر مبنی قانون سازی جس سے غریب عوام کو ریلف ملے، کے بجائے سب سے پہلے اپنی ذاتی مفاد کی قانون سازی کرتے ہیں۔ اپنی مر اہات بڑھانے اوراپنی پارٹی کے لوگوں کو فاہدہ پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ عوام کے فاہدے کی قانون سازی برسوں رُکھی ریتی ہے یا ناکمل ہوتی ہے ۔جیسے” زیب الرٹ” بل کافی دیر سے پارلیمنٹ سے پاس ہوا۔ وہ بھی صرف اسلام آباد کی حد تک نافظ عمل ہے۔ اس طرح سیاست ایک انڈسٹری کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ صرف سرمایہ دار ہی سیاست میں حصہ لے سکتے ہیں۔ سرمایادار سیاست دانوں نے ایک روڈ میپ بنا لیا ہے کہ الیکشن جیتنے میں کروڑوں لگائو۔ الیکشن جیت کر اقتدار حاصل کرو۔ پھر اقتدار کی آڑمیں کرپشن کر کے اربوں کمائو۔ جیسے گذشتہ جو دو سیاسی پارٹیوں کی کرپشن کے کیس مشہور ومعروف ہیں۔ بلکہ ٹاک آف دی ٹائون بنے ہوئے ہیں۔

کیا ہمارے آئیڈیل ایسے سرمایادار سیاست دان ہونے چاہییں؟ یا کرپشن سے پاک لوگ؟کیا ہمارے ملک میں کرپشن سے پاک سیاست دان موجود نہیں۔کیا ہمیں اپنی گلی محلوں میں کرپشن سے پاک لوگ چلتے پھرتے ہیں نظر نہیں آتے؟۔کیا سپریم کورٹ نے اپنے تبصرے میں ایسے لوگوں کی نشان دہی نہیں کر دی؟جواب ہے کہ موجود ہیںلیکن ہم نے خود اپنے اپنے تعصب کے چشمے پہن رکھے ہیں۔ہم خود ہی اُن لوگوں کو منتخب کر حکومت میں بھیجتے ہیں جو کھلے عام کرپشن میں ملوث ہوتے ہیں۔عوام کااحتصال کرتے ہیں۔ جب تک ہم اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتے اس وقت تک عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم نہیں ہو سکتا۔

ضرورت تو اس امر کی ہے کہ مسلمانوں کے آئیڈیل تو کرپٹ حکمران نہیں ہونے چاہیے ہیں۔ سب سے پہلے تو مسلمانوں کے آئیڈل ہمارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔مدینہ کی اسلامی فلاحی ریاست کا ذکر ہے کہ حضرت عمر، رسول ۖ اللہ سے ملنے آئے۔ رسولۖ اللہ اپنے مکان میں ایک چٹائی پر لیٹے تھے۔جب اُٹھے تو ان کے کے جسم پر

٢
چٹائی کے نشان دیکھ کر حضرت عمررو دیے۔ کہ مدینہ کی اسلامی ریاست کے حکمران کی یہ حالت ہے۔ جبکہ اُس دور کے حکمران قیصر وکسریٰ اپنے محلوں میں نرم و نازک بسترے استعمال کرتے تھے۔ پھر حضرت عمر کے دور حکمرانی میں ، جب باہر سے کوئی سفیر ان سے ملنے آیا ۔ حکام سے معلوم کیا کہ مسلمانوں کے امیر سے ملنا ہے وہ کہاں ہونگے۔ اُسے کہا گیا کہ یہیں کئیں ہونگے۔وہ یہ دیکھ کے حیران ہو گیا کہ مسلمانوں کا امیر حضرت عمر ایک درخت کے نیچے ،ایک پتھر پرسر رکھ کر آرام سے سوئے ہوئے ہیں۔ بیت المال میں آئی ہوئی چاریں عوام میں برابر تقسیم کی گئیں۔ حضرت عمر نے اپنے بیٹے اور اپنی چادر ملا کر ایک کرتا سلوا لیا۔ یہ کرتا پہن کر مسجد میں نماز پڑھنے آئے۔ عوام میں سے ایک عام آدمی نے حضرت عمر سے سوال کیا کہ آپ نے یہ کرتا کیسے سلوا لیا جبکہ ایک چادر جو آپ کے حصہ میں آئی تھی اُس سے یہ کرتا نہیں سلایا جاسکتا تھا۔

اسلامی ریاست کے امیر حضرت عمر نے عام آدمی کو جواب دیا کہ ہاں آپ صحیح کہتے ہو کہ ایک چادر سے یہ کرتا نہیں سلایا جا سکتا ہے۔ میں نے اپنے بیٹے سے چادر لے کر یہ کرتا سلوایا ہے۔ اسی طرح اول حضرت ابوبکر کے گھر والوں نے ایک دفعہ کھانے میں سویٹ ڈش بنا کر بھیجی۔ خلیفہ اول نے بیت المال کے انچارج سے کہا کہ یہ فضول خرچی ہے اس کے خرچہ کے برابر میرا وظیفہ کم کر دو۔ خلیفہ سوم حضرت عثمان نے کہا تھا کہ جب میں خلیفہ نہیں بنا تھا میں عرب میں سب سے زیادہ اونٹوں اور بکریوں کا مالک تھا۔ اب جب میں خلیفہ ہوں تو میرے پاس ایک اونٹ ہے، جس پر حج کا سفر کرتا ہوں اور ایک بکری ہے جس کا دودھ استعمال کرتا ہوں۔ خلیفہ سوم حضرت علی کے دور حکمرانی میں ان کے اپنے چیف جسٹس کے سامنے جب ایک یہودی کی زرہ چوری ہونے کا مقدمہ پیش آیا۔خلیفہ عدالت میں پیش ہوا۔ قاضی نے ان سے کہا کہ گواہ لائیں۔ خلیفہ نے اپنے بیٹے کو گواہ کے طور پر عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بیٹے کی گواہی تسلیم نہیں کی اور یہودی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

صاحبو! یہ تھے اللہ کے احکامات پر عمل کرنے والے عوام، حکمران اور اُسوقت کی عدلیہ کے جج۔ جب اللہ کے بندوں کے ساتھ ایسا انصاف ہوا تو پھر اللہ ان سے راضی ہوا ۔ اللہ نے اپنی مستقل سنت پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں کو اپنی نعمت سے نواز کر دنیا کی حکمرانی عطا کی تھی۔ وہ احکام یہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے۔ جس کا مفہوم یہ ہے کہ اگر بستیوں کے لوگ اللہ کے احکامات پر عمل کرتے تو اللہ آسمان سے رزق ناز ل کرتا اور زمین اپنے خزانے اُگل دیتی۔یہ ہی تو نعمت تھی کہ مسلمان ساری دنیا پر ١٢سو سال تک چھائے رہے ۔پھر مسلمان عیاشیوں میں مبتلاہو گئے۔ ایک دوسرے کے گلے کاٹنے لگے۔ حکمران عوام کے خزانوں پر سانپ بن کر بیٹھ گئے۔ عدل وانصاف نا پید ہو گیا۔اللہ نے مسلمانوں کو سزا دی۔ غیر ان پر حکمران بن بیٹھے ۔ اب مختلف جدید طریقے اختیار کرمسلمانوں پر حکومت کر رہے ہیں۔ ایران کو عراق سے لڑا دیا۔ آٹھ سال تک عراق ایران جنگ ہوتی رہی۔ اب بھی مسلمان ان ہی کی سازشوں کی وجہ سے آپس میں لڑ رہے ہیں۔ جب تک مسلمان عدل وانصاف اورخدا واسطے کے گواہ نہیں بنیں گے اس وقت تک مسلمانوں کی موجودہ حالت نہیں بدل سکتی۔ اللہ مسلمانوں کو عدل و انصاف پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
General Qasem Soleimani
Previous Post جنرل قاسم کی ہلاکت ! مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش
Next Post 17 ارب 89 کروڑ روپے کے انکم و سیلز ٹیکس ریفنڈ جاری کیے گئے
Taxes

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.